الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
صارفین کے تحفظ کے لیے حکومت کا غیر مجاز ای -رکشہ بیٹری مینجمنٹ ایپس کو ایپ اسٹورز سے ہٹانے کا حکم
مربوط قومی سائبر سکیورٹی فریم ورک کے ذریعہ سائبر دفاعی نظام کو مضبوط بنا کر ملک بھر میں شہریوں کی ڈجیٹل سلامتی کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 3:34PM by PIB Delhi
حکومت نے ان اطلاعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے جن میں بتایا گیا تھا کہ بعض بیٹری مینجمنٹ سسٹم (بی ایم ایس) موبائل ایپس کے ذریعے ای-رکشہ کی بیٹریوں کو غیر مجاز طور پر دور سے (ریموٹ) کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ اس کے بعد 3 جولائی 2026 کو حکومت نے ایسی تمام غیر مجاز ایپس کو ایپ اسٹورز سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے تاکہ صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
اس کے علاوہ حکومت نے ملک بھر میں سائبر سکیورٹی اور ڈجیٹل نظام کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مربوط قومی اور باہمی تعاون پر مبنی فریم ورک قائم کیا ہے، جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
(i) قومی سائبر سکیورٹی کوآرڈی نیٹر (این سی ایس سی) جو نیشنل سکیورٹی کونسل سکریٹریٹ (این ایس سی ایس) کے تحت کام کرتا ہے، مختلف سرکاری اداروں کے درمیان سائبر سکیورٹی سے متعلق ہم آہنگی کو یقینی بناتا ہے۔
(ii) انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-ان) کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ- 2000 کی دفعہ 70بی کے تحت سائبر سکیورٹی سے متعلق واقعات سے نمٹنے کے لیے قومی ادارہ مقرر کیا گیا ہے۔
(iii) نیشنل سائبر کوآرڈی نیشن سینٹر (این سی سی سی ) جسے سی ای آر ٹی-ان چلاتا ہے، سائبر اسپیس کی نگرانی کر کے سائبر خطرات کی نشاندہی کرتا ہے اور متعلقہ اداروں، ریاستی حکومتوں اور دیگر شراکت دار ایجنسیوں کو بروقت معلومات فراہم کرتا ہے تاکہ مناسب کارروائی کی جا سکے۔
(iv) حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ- 2000 کی دفعہ 70اےکے تحت ملک کے اہم معلوماتی ڈھانچے (سی آئی آئی) کے تحفظ کے لیے نیشنل کریٹیکل انفارمیشن انفراسٹرکچر پروٹیکشن سینٹر (این سی آئی آئی پی سی) قائم کیا ہے۔
(v) صارفین کے تحفظ کا قانون، 2019 جس پر محکمہ امورِ صارفین عمل درآمد کرتا ہے، عالمی تجارت، جدید ٹیکنالوجی اور ای-کامرس کے دور میں صارفین کے حقوق کے تحفظ کے قانونی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
(vi) وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کی جانب سے 'انفارمیشن سکیورٹی ایجوکیشن اینڈ اویئرنیس '(آئی ایس ای اے) منصوبہ چلایا جا رہا ہے، جس کا مقصد انفارمیشن سکیورٹی کے شعبے میں افرادی قوت کو مضبوط بنانا اور عوام میں سائبر سکیورٹی سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے سائبر حفظانِ صحت (سائبر ہائیجین ) ور سائبر سکیورٹی سے متعلق آگاہی کا مواد مختلف سرکاری پورٹلز کے ذریعے عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔
یہ معلومات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیرمملکت جناب جتن پرسادنے 22جولائی 2026 کو ایوان زیریں - لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے پیش کی۔
*****
354 UR-
م ش ح-ظ الف
(रिलीज़ आईडी: 2287906)
आगंतुक पटल : 6