وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

گجرات کے انکلیشور میں ڈی آر آئی کا میفیڈرون بنانے والی خفیہ فیکٹری کا پردہ فاش ، 21 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط، تین افراد گرفتار

प्रविष्टि तिथि: 22 JUL 2026 3:43PM by PIB Delhi

ایک بڑی کارروائی میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے گجرات کے انکلیشور میں ایک رہائشی مکان سے چلائی جا رہی میفیڈرون نامی ممنوعہ منشیات بنانے کی خفیہ فیکٹری کا پردہ فاش کیا اور منشیات کی غیر قانونی تیاری اور اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی کے دوران ڈی آر آئی نے ایک مکمل طور پر فعال غیر قانونی لیبارٹری برآمد کی، جہاں میفیڈرون تیار کرنے کے لیے جدید آلات نصب تھے۔ ان میں صنعتی اوون ڈرائر (آئی او ڈی) ، ہاٹ پلیٹ ہیٹرز، کنڈینسر اسمبلی، الیکٹرک اسٹرر اور دیگر لیبارٹری آلات شامل تھے، جنہیں خفیہ طور پر میفیڈرون کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

تلاشی کے دوران 1.349 کلوگرام ٹھوس شکل میں میفیڈرون ، 6.825 کلوگرام 4-2برومو میتھل پروپیوفینن(جو ایک کنٹرول شدہ کیمیکل ہے)، اور 120 لیٹر مونو میتھائل امائن (ایم ایم  اے) MMA) برآمد کی گئی، جو میفیڈرون کی تیاری میں استعمال ہونے والا ایک اہم کیمیکل ہے۔ اس کے علاوہ 60 کلوگرام ہائیڈروبرومک ایسڈ (ایط؂چ بی آر) ، 40 لیٹر ٹولوئین اور دو کنٹینرز بھی برآمد ہوئے جن میں ہائیڈروبرومک ایسڈ (ایچ بی آر) اور ہائیڈروکلورک ایسڈ (ایچ سی آئی) آمیزہ موجود تھا۔ یہ تمام اشیا نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ- 1985 کے تحت ضبط کر لی گئیں۔

میفیڈرون، جسے عام طور پر'میاؤ میاؤ؛، 'ایم ڈی'، 'ایم-کیٹ'یا 'ڈرون'کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک انتہائی نشہ آور مصنوعی سائیکوٹروپک (نفسیاتی اثرات رکھنے والی)منشیات ہے، جو بھارت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی محرک منشیات میں شمار ہوتی ہے۔ این ڈی پی ایس ایکٹ- 1985 کے تحت اسے سائیکوٹروپک مادہ قرار دیا گیا ہے، اس لیے سائنسی یا طبی مقاصد کے لیے مجاز اجازت کے علاوہ اس کی تیاری، قبضہ، فروخت، نقل و حمل اور اسمگلنگ غیر قانونی ہے۔

ملزمان کے رہائشی مقامات پر بیک وقت کی گئی تلاشی کے دوران 20 لاکھ روپے نقد بھی برآمد ہوئے، جنہیں ابتدائی طور پر منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی رقم سمجھا جا رہا ہے۔

اس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی کے افسران نے تیار شدہ منشیات وصول کرنے والے مبینہ خریدار کو بھی گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے مزید ایک لاکھ روپے برآمد ہوئے، جو مبینہ طور پر میفیڈرون کی کھیپ وصول کرنے کے لیے بطور پیشگی رقم (ٹوکن پیمنٹٹ)  حاصل کی گئی تھی۔

اس طرح اس معاملہ میں مجموعی طور پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق لیبارٹری کا جدید انتظام اور بڑی مقدار میں ضروری کیمیکلز کی خریداری سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان میفیڈرون کی پیداوار کو بڑے پیمانے پر بڑھانے کی تیاری کر رہے تھے۔ تاہم، ڈی آر آئی کی بروقت کارروائی نے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور بڑے پیمانے پر منشیات کی تیاری کو روک دیا۔

*****

353 UR-

م ش ح-ظ الف


(रिलीज़ आईडी: 2287886) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Telugu