خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
وزارت خواتین و اطفال کی ترقی نے مربوط اور متحد’مشن واتسلیہ پورٹل‘ تیار کیا
لاپتہ اور بازیاب کئے گئے بچوں کی معلومات کے لیے ٹریک چائلڈ پورٹل اور کھویا پایا ایپلیکیشن کو مشن واتسلیہ پورٹل کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 4:04PM by PIB Delhi
مشن واتسلیہ اسکیم ایک مرکز کے تعاون سے چلنے والی اسکیم ہے، جسے ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کے محتاج بچوں (سی این سی پی) اور قانون کے ساتھ تنازعہ میں آئے بچوں ( سی سی ایل) کی مدد کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد مشکل حالات کا شکار بچوں، بشمول لاپتہ اوربغیر سہارا/خطرے سے دوچار بچوں کی دیکھ بھال، تحفظ، بحالی اور انہیں دوبارہ معاشرے کا فعال حصہ بنانایقینی بنانا ہے۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت اور تال میل کے ساتھ ایک مربوط متحد مشن واتسلیہ پورٹل تیار کیا ہے ۔ لاپتہ/بازیاب کیے گئے بچوں کے لیے ٹریک چائلڈ پورٹل اور لاپتہ/بازیاب کئے گئے بچوں کے لیے کھویا- پایا ایپلی کیشن کو اس متحد مشن واتسلیہ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔ مشن واتسلیہ پورٹل کا ٹریک چائلڈ ماڈیول مختلف شراکتداروں یعنی وزارت داخلہ ، وزارت ریلوے ، ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں ، جووینائل جسٹس بورڈز ، نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی وغیرہ کے تعاون اور شمولیت کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں معیاری طریقۂ کار جاری کیا گیا ہے ۔ پورٹل کے نفاذ کے حوالے سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور دیگر شراک دداروں کو ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہیں ۔ یہ وزارت داخلہ کے کرائم اینڈ کرمنل ٹریکنگ اینڈ نیٹ ورک سسٹم (سی سی ٹی این ایس) کے ساتھ بھی مربوط ہے جو متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی پولیس کے ذریعے لاپتہ بچوں کا سراغ لگانے اور ان کا موازنہ کرنے کے لیے مشن واتسلیہ پورٹل کے ڈیٹا بیس کے ساتھ لاپتہ بچوں کی ایف آئی آر کے ملاپ کے معاملے میں باہمی تعاون کی اجازت دیتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کھویا - پایا ماڈیول کے ذریعے ، کوئی بھی شہری کسی بھی لاپتہ یا ملنے والے بچے کے بارے میں اطلاع دے سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ ، گو ہوم اینڈ ری یونائٹ (جی ایچ اے آر) پورٹل کو بھی مشن واتسلیہ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔
اس وزارت نے تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ریاستی سطح اور ضلع سطح پر لاپتہ بچوں کے لیے نامزد نوڈل افسران مقرر کریں ۔ تمام ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے نوڈل افسران کا تقرر کیا ہے اور ان نوڈل افسران کی تفصیلات مشن واتسلیہ پورٹل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں ۔
وزارت نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں (سی ڈبلیو سیز) اور جووینائل جسٹس بورڈز (جے جے بیز) سمیت متعلقہ حکام کے ذریعے مشن واتسلیہ پورٹل پر معلومات کے بروقت اندراج اور اپ ڈیٹ کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو رہنما خطوط اور مشاورت جاری کی ہے ۔ نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ریئل ٹائم ڈیٹا رپورٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت والے بچوں کی بروقت ٹریکنگ اور بحالی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
یہ معلومات خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر مملکت، محترمہ ساوتری ٹھاکر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کی۔
*****
ش ح۔ م ش ۔ ص ج
U. No-356
(रिलीज़ आईडी: 2287884)
आगंतुक पटल : 7