شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ہندوستان کے توانائی کے اعداد و شمار
مالی سال 2024-25 کے دوران ہندوستان میں کل بنیادی توانائی کی فراہمی کا تخمینہ 39,055 پیٹا جول لگایا گیا، جبکہ 2023-24 میں یہ 37,936 پیٹا جول تھا
31 مارچ 2025 تک ہندوستان میں قابلِ تجدید توانائی کی کل ممکنہ صلاحیت کا تخمینہ 47,04,043 میگاواٹ لگایا گیا، جبکہ 31مارچ 2024 تک یہ 21,09,655میگاواٹ تھی
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 2:29PM by PIB Delhi
وزارتِ شماریات و پروگرام عمل درآمد (ایم او ایس پی آئی) کی جانب سے جاری'انرجی اسٹیٹسٹکس انڈیا 2026'کے 33ویں ایڈیشن میں کئی اہم بہتریاں کی گئی ہیں، جن میں درج ذیل نکات شامل ہیں:
- توانائی کے شعبے میں قرض کے بہاؤ (سی ایف ای ایس) ، بین الاقوامی توانائی کی صورتحال (آئی ای ایس) اور بین الاقوامی میری ٹائم و ہوابازی بنکر ایندھن (آئی ایم اے بی) سے متعلق اعداد و شمار کو شامل کیا گیا ہے۔
- تمام توانائی اجناس (ای سی) کے حتمی استعمال کرنے والے شعبوں (ای یو سی ایس) کی درجہ بندی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
- کوئلہ اور بجلی کے صنعت وار استعمال سے متعلق دستیاب اعداد و شمار میں موجود خلا کو پُر کیا گیا ہے۔
مالی سال 2024-25 کے دوران ہندوستان کی کل بنیادی توانائی کی فراہمی (ٹی پی ای ایس) کا تخمینہ 39,055 پیٹا جول لگایا گیا، جبکہ 2023-24 میں یہ 37,936 پیٹا جول تھا۔
اسی طرح 31 مارچ 2025 تک ملک میں قابلِ تجدید توانائی کی کل ممکنہ صلاحیت کا تخمینہ 47,04,043 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) لگایا گیا، جبکہ 31 مارچ 2024 تک یہ 21,09,655 میگاواٹ تھی۔
'انرجی اسٹیٹسٹکس انڈیا- 2026'کی اشاعت کو توانائی سے متعلق تمام مرکزی وزارتوں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے ساتھ وسیع پیمانے پر شیئر کیا جاتا ہے تاکہ پالیسی سازی، بنیادی ڈھانچہ کی منصوبہ بندی اور مناسب حکومتی اقدامات میں اس سے استفادہ کیا جا سکے۔
یہ اشاعت عوامی استعمال، تحقیق اور تجزیے کے لیے بھی وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے تاکہ محققین، ماہرین اور دیگر متعلقہ فریق اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ معلومات وزیرمملکت برائے وزارت شماریات و پروگرام عمل درآمد، وزیرمملکت (آزادانہ چارج) برائے منصوبہ بندی اور وزارت ثقافت کے وزیرمملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج ایوان زیریں-لوک سبھا میں فراہم کیں۔
*****
351 UR-
م ش ح-ظ الف
(रिलीज़ आईडी: 2287782)
आगंतुक पटल : 7