سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
حکومت نے پی ایم- یسَسوی کے ذریعے او بی اسی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے تعلیمی مواقع کو مزید مستحکم کیا
اہم اسکیم پی ایم-یسَسوی کے تحت پری میٹرک سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک وظیفہ جاتی معاونت فراہم کی جاتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 2:41PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے اہم اسکیم پی ایم-یسسوی ( وزیر اعظم ینگ اچیورز اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم فار وائبرنٹ انڈیا) کے ذریعے دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) ، معاشی طور پر پسماندہ طبقات ( ای بی سی ) اور ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل ( ڈی این ٹی ) سے تعلق رکھنے والے طلباء کے لیے تعلیمی مواقع کو وسعت دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ، ان طبقات کے اہل طلباء کے لیے مالی رکاوٹوں کو دور کرنا اور جامع، مساوی اور معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے لوک سبھا میں رکنِ پارلیمنٹ جناب کامکھیا پرساد تاسا کے سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

ایوان کو مطلع کیا گیا کہ اہم اسکیم پی ایم-یسسوی میں چار اہم وظیفہ جاتی اجزاء شامل ہیں، جو تعلیم کے مختلف مراحل میں طلباء کی معاونت کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔ ان میں دیگر پسماندہ طبقات ( او بی سی ) ، معاشی طور پر پسماندہ طبقات ( ای بی سی ) اور ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل ( ڈی این ٹی ) سے تعلق رکھنے والے اہل طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم، اسکولوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم اسکیم اور کالجوں میں اعلیٰ معیار کی تعلیم سے متعلق اسکیم شامل ہیں۔
تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ پی ایم-یسسوی اسکیم کا مقصد ، ان نامزد مستفید طبقات سے تعلق رکھنے والے اہل طلباء کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مالی دشواری کے بغیر اسکولی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔
یہ اسکیم اس امر کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے کہ سماجی اور تعلیمی لحاظ سے پسماندہ طبقات کو معیاری تعلیم تک زیادہ رسائی اور مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔
*****
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U. No. 335
(रिलीज़ आईडी: 2287749)
आगंतुक पटल : 11