پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کیا
प्रविष्टि तिथि:
22 JUL 2026 2:24PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کی وزارت کی جانب سے 17 جولائی سے 18 اگست تک، ایڈیشنل سکریٹری، پارلیمانی امور کی وزارت، ایس - 61 ، پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دلّی کے دفتر میں خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس وزارت کے پنشن یافتگان اور پنشن پانے والے کنبے کے افراد ، اگر ان کی پنشن سے متعلق کوئی شکایت ہو، تو اس کے ازالے کے لیے خصوصی مہم 3.0 میں شرکت کر سکتے ہیں۔
پنشن یافتگان اور پنشن پانے والے کنبے کے افراد اپنی پنشن سے متعلق شکایات 31 جولائی، 2026 ء تک، صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان جمع کرا سکتے ہیں یا پیشگی طور پر اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے ڈاکٹر ستیہ پرکاش، ایڈیشنل سکریٹری، پارلیمانی امور کی وزارت، ایس - 61، پارلیمنٹ ہاؤس، نئی دلّی کے نام بھیج سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے پنشن یافتگان اور پنشن پانے والے کنبے کے افراد ٹیلی فون نمبر 23034743- 011 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا اپنی شکایات پیشگی طور پر ای میل آئی ڈی abhinav.99[at]gov[dot]in پر بھی ای میل کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔
پنشن یافتگان اپنی درخواست میں اپنا نام، عہدہ (جس عہدے سے وہ ریٹائر ہوئے)، پی پی او نمبر، بینک کی تفصیلات، ریٹائرمنٹ کی تاریخ اور اپنا پتہ بمعہ ٹیلی فون نمبرز درج کریں۔ درخواست کے ساتھ پی پی او اور کوریجنڈم پی پی اوز (اگر دستیاب ہوں) ، کی نقول / بینک پاس بک کے آخری دو صفحات کی تازہ نقل بھی منسلک کی جائے۔
******
( ش ح ۔ ا ع خ ۔ ع ا )
U. No. 333
(रिलीज़ आईडी: 2287746)
आगंतुक पटल : 10