کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی سی اے نے اپنے فلیگ شپ پوسٹ گریجویٹ انسولونسی پروگرام (پی جی آئی پی 28-2026) کے آٹھویں بیچ کا آغاز کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 4:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے آج اپنے  فلیگ شپ  پوسٹ گریجویٹ انسولونسی پروگرام (پی جی آئی پی) کے آٹھویں بیچ (2026تا 2028) کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں مختلف پیشہ ورانہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے شرکت کی۔ اس موقع پر انسولونسی پروگرام کے شعبے سے وابستہ ممتاز شخصیات، ادارے کے اساتذہ اور آئی آئی سی اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

نیشنل کمپنی لاء اپیلیٹ ٹریبونل (این سی ایل اے ٹی) کے سابق چیئرمین اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج، جسٹس اشوک بھوشن نے افتتاحی خطاب میں انسولونسی اینڈ بینکرپسی کوڈ(آئی بی بی آئی) 2016ء کے دور رس اثرات کو اجاگر کیا اور اسے بھارت کی اہم ترین اقتصادی اصلاحات میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون نے ایک منتشر قانونی نظام کی جگہ ایک جامع دیوالیہ پن نظام متعارف کرایا، جو اب تک سات قانونی ترامیم اور متعدد ضابطہ جاتی اصلاحات کے ذریعے مسلسل ترقی کر چکا ہے۔ جسٹس بھوشن نے شرکاء کو مشورہ دیا کہ وہ اہم عدالتی فیصلوں کے مطالعے کو اپنی عادت بنائیں اور مسلسل قانونی تحقیق جاری رکھیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عدالتی نظیریں ہر دیوالیہ پن پیشہ ور کے لئے سیکھنے کے ناگزیر ذرائع ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VXVA.jpg

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RTF0.jpg

کلیدی خطاب میں انسولونسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی) کے چیئرمین جناب روی متل نے شرکاء کو یاد دلایا کہ اس پروگرام کا مقصد محض روزگار کے مواقع پیدا کرنا نہیں، بلکہ ایسے قابل دیوالیہ پن ماہرین اور بحالیِ کاروبار کے پیشہ ور افراد تیار کرنا ہے جو پیچیدہ کارپوریٹ تنظیمِ نو کے منصوبوں کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے آئی بی سی کے تحت مقررہ قانونی مدت کی پابندی اور قانون کی پاسداری برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ کارپوریٹ دیوالیہ پن اور انفرادی دیوالیہ پن کے حل کے طریقۂ کار (سی آئی آئی آر پی) کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ان کے عملی نفاذ کو سمجھیں اور خود کو ایسے مؤثر ماہرین کے طور پر تیار کریں جو مشکلات کا شکار کاروباری اداروں کی بحالی کی قیادت کر سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030M7V.jpg

شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب گیانیشور کمار سنگھ نے پی جی آئی پی کو ادارے کا ایک اہم تربیتی اقدام قرار دیا، جس نے 2019ء میں آغاز کے بعد سے بھارت کے دیوالیہ پن کے نظام کو ترقی دینے میں نمایاں اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پروگرام میں متعارف کرائی گئی متعدد نئی جہتوں کا ذکر کیا، جن میں تحقیق، تجزیاتی صلاحیتوں، مصنوعی ذہانت پر مبنی سیکھنے، مالیاتی ماڈل سازی، منظم مالیات اور اخلاقیات پر زیادہ توجہ شامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اخلاقیات دیوالیہ پن کے شعبے سے وابستہ پیشے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مسلسل اپنے علم میں اضافہ کرتے رہیں اور تکنیکی ترقیات سے ہم آہنگ رہیں، تاہم یہ بات بھی پیشِ نظر رکھیں کہ کوئی بھی ٹیکنالوجی دیانت داری، درست فیصلہ سازی اور محنت کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے شرکاء میں علمی تحقیق کے فروغ کے لیے تحقیقی میدان میں نمایاں کارکردگی پر ادارہ جاتی سطح پر اعزازات دینے کا بھی اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RRG0.jpg

آئی آئی سی اے کے سینٹر فار انسولوینسی اینڈ بینکرپسی (سی آئی بی) کے سربراہ جناب سدھاکر شکلا نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور پوسٹ گریجویٹ دیوالیہ پن پروگرام (پی جی آئی پی) کا تعارف پیش کیا۔ انہوں نے پروگرام کے آغاز سے اب تک اس کے ارتقائی سفر اور نئی نسل کے دیوالیہ پن ماہرین کی تیاری کے لیے بھارت کے ممتاز رہائشی پروگرام کے طور پر اس کے ابھرنے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پروگرام کے کثیر شعبہ جاتی نصاب کی تفصیلات بیان کیں، جس میں قانون، مالیات، انتظامی امور، قدر بندی، ٹیکنالوجی اور عملی تربیت کو یکجا کیا گیا ہے تاکہ شرکاء کو بدلتے ہوئے دیوالیہ پن اور تنظیمِ نو کے منظرنامے کے لیے تیار کیا جا سکے۔ جناب شکلا نے شرکاء کو پروگرام کے ڈھانچے، تعلیمی نظام، صنعت سے عملی وابستگی، تربیتی مواقع، رہنمائی کے اقدامات اور دو سالہ رہائشی پروگرام کے دوران مطلوبہ اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار سے بھی آگاہ کیا۔

پوسٹ گریجویٹ انولونسی پروگرام (پی جی آئی پی) آئی آئی سی اے کا دو سالہ اہم رہائشی پروگرام ہے، جس کا مقصد انولونسی اور تنظیم نو کے شعبوں کے لیے انتہائی ماہر پیشہ ور افراد کی ایک مضبوط جماعت تیار کرنا ہے۔ یہ پروگرام انسولونسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا (آئی بی بی آئی) اور صنعت کے ممتاز شراکت داروں کے قریبی تعاون سے تیار کیا گیا ہے، جس میں جامع تعلیمی تربیت کے ساتھ عملی تجربہ، تحقیق، تربیتی مواقع اور صنعتی اداروں سے وابستگی شامل ہے۔ 2019ء میں آغاز کے بعد سے پی جی آئی پی نے انولونسی کی تعلیم کے میدان میں ایک معیار قائم کیا ہے۔ اس پروگرام سے تربیت یافتہ ماہرین اپنی مہارت، اخلاقی اقدار اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے بھارت کے دیوالیہ پن اور تنظیمِ نو کے نظام میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005H8NN.jpg

افتتاحی تقریب میں آئی آئی سی اے کے اساتذہ، اعلیٰ افسران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ رسمی نشست کا اختتام آئی آئی سی اے کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر کرنل امن دیپ سنگھ پوری کے اظہارِ تشکر کے کلمات پر ہوا، جس میں انہوں نے معزز شخصیات، اساتذہ اور شرکاء کی شرکت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

*********

 ش ح۔ک ا۔ش ت

Urdu No-317


(रिलीज़ आईडी: 2287570) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , Urdu , हिन्दी