وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

'ڈجیٹل اقدامات کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت'

प्रविष्टि तिथि: 21 JUL 2026 3:54PM by PIB Delhi

آیوش گرڈ(اے ڈی)منصوبہ آیوش شعبہ کے لیے انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی)کی بنیادی ساخت طور پر کام کرتا ہے اور صحت کی خدمات، تحقیق و ترقی، آیوش ادویات کے انتظام، دواؤں میں استعمال ہونے والے پودوں، تعلیم و آگاہی، صلاحیت سازی اور عالمی و میڈیا رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں ڈجیٹل تبدیلی کو فروغ دے رہا ہے۔

اس اقدام کے تحت ملک بھر میں 24 ای-گورننس پلیٹ فارمز تیار کیے گئے ہیں اور عوام کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ وزارت آیوش کا مرکزی پورٹل 'مائے آیوش انٹیگریٹڈ سروسز پورٹل'(ایم اے آئی ایس پی)آیوش سے متعلق تمام ایپلی کیشنز اور خدمات کو ای مشترکہ ڈجیٹل نظام (یو ڈی ای) میں یکجا کرتا ہے۔ اس پورٹل پر صارفین کی رہنمائی اور بہتر تجربے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹ (بیٹا ورژن) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ پورٹل شہریوں کو مختلف خدمات اور سرکاری اسکیموں تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے، جبکہ حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں نگرانی اور اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

اسی طرح، آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) سے مطابقت رکھنے والا 'آیوش ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے ایچ ایم آئی ایس) نافذ کیا گیا ہے، تاکہ آیوش طبی خدمات کو ڈجیٹل اور آیوش صحت مراکز کے انتظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

'آیوش انودان پورٹل' وزارت کی مختلف مرکزی شعبہ جاتی اسکیموں کے تحت مالی معاونت کی تجاویز جمع کرانے، ان پر کارروائی، منظوری اور نگرانی کے عمل کو آسان اور شفاف بناتا ہے۔

'آیوش ریسرچ پورٹل' آیوش سے متعلق 43ہزار سے زائد منتخب تحقیقی مقالوں اور اشاعتوں کا مرکزی ڈجیٹل ذخیرہ ہے، جو محققین، معالجین اور پالیسی سازوں کو تحقیق تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔

'آیوش نویش سارتھی پورٹل' آیوش شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک خصوصی پلیٹ فارم ہے، جہاں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق جامع معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

'ای-چرک پورٹل' دواؤں میں استعمال ہونے والے پودوں کے شعبے کے لیے ایک آن لائن مارکیٹ پلیس اور معلوماتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو کسانوں، جنگلات سے پودے جمع کرنے والوں، خریداروں، صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کو آپس میں جوڑتا ہے۔

'وائی-بریک پرو'موبائل ایپ مختصر یوگا سیشنز کے ذریعے دفاتر اور کام کی جگہوں پر مجموعی صحت و تندرستی کو فروغ دیتی ہے۔

'ایم-یوگا'ایپ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ قابل رسائی تربیتی ماڈیولز اور رہنمائی پر مبنی یوگا سیشنز فراہم کرکے باقاعدگی سے یوگا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

'یوگا پورٹل' یوگا کو صحت مند طرززندگی کے ایک جامع طریقے کے طور پر فروغ دینے اور اسے ہر فرد کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ایک خصوصی ڈجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ اس پر یوگا کے مستند پروٹوکول، تربیتی ماڈیولز، تصدیق شدہ اداروں، مختلف تقریبات اور تحقیقی مطالعات سے متعلق منظم معلومات فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ سیکھنے والوں اور یوگا کرنے والوں کو قابلِ اعتماد اور آسان رسائی حاصل ہو۔

مزید برآں، بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائے)2026 کے موقع پر یوگا پورٹل کے ذریعے منعقدہ 'یوگا سنگم' پروگرام میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد اداروں نے رجسٹریشن کرائی، جنہوں نے ملک بھر میں ایک ہی وقت میں یوگا کرتے ہوئے افراد کی 8 لاکھ سے زیادہ تصاویر اپ لوڈ کیں۔

مجموعی طور پر، آیوش گرڈ کے تحت تیار کیے گئے تمام ای-گورننس پلیٹ فارمز عوام کے لیے دستیاب ہیں اور انہوں نے خدمات کی فراہمی کو مضبوط، انتظامی کارکردگی کو بہتر اور شفافیت و جوابدہی میں اضافہ کیا ہے۔

آیوش گرڈ نے ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خدمات کی فراہمی کو معیاری بنانے کے ذریعے آیوش پر مبنی بنیادی صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنایا ہے، خصوصاً دیہی علاقوں اور ترقی کے لیے منتخب اضلاع میں۔

آیوش ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے –ایچ ایم آئی ایس)جیسے ڈجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے مریضوں کی رجسٹریشن، الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈز، ریفرل سسٹم اور علاج کے تسلسل (سی سی) کو ڈجیٹل انداز میں ممکن بنایا گیا ہے۔ 15 جولائی 2026 تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 5,386 آیوش صحت مراکز اے –ایچ ایم آئی ایس سے منسلک کیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، حقیقی وقت (ریئل ٹائم) پر مبنی ڈیش بورڈز اور معیاری رپورٹنگ کے نظام نے ریاستی اور ضلع حکام کو نگرانی، منصوبہ بندی اور ہدف پر مبنی اقدامات میں سہولت فراہم کی ہے، جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں آیوش خدمات کی دستیابی اور رسائی میں بہتری آئی ہے۔

'سواستھیا اسیسمنٹ سیوا (ایس اے ایس)'کلاسیکی آیورویدک متون میں بیان کردہ صحت کے معیارات کی بنیاد پر افراد کی مجموعی صحت کا جائزہ لینے میں مدد دیتا ہے اور صحت مند غذا و طرزِ زندگی کے بارے میں آگاہی کو فروغ دیتا ہے۔ 15 جولائی 2026 تک 221 صحت مراکز کے 1,335 ڈاکٹرز اس پلیٹ فارم سے منسلک ہو چکے ہیں اور صحت کے جائزے انجام دے رہے ہیں۔

مزید برآں، وزیر اعظم گتی شکتی ( پی ایم گتی شکتی) پورٹل کے تحت' پی ایم گتی شکتی آیوش اسیٹ میپنگ ٹول' کے ذریعے آیوش صحت مراکز کی جغرافیائی معلوماتی نظام (جی آئی ایس) پر مبنی نقشہ سازی کی جا رہی ہے، تاکہ بہتر منصوبہ بندی اور مؤثر فیصلہ سازی میں مدد مل سکے۔ 15 جولائی 2026 تک اس پورٹل پر 6,002 آیوش صحت مراکز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آیوش صحت اداروں کی جانب سے ان ڈجیٹل پلیٹ فارمز کو اپنانے سے آیوش خدمات کی رسائی، معیار اور علاج کے تسلسل میں نمایاں بہتری آئی ہے، خصوصاً دیہی علاقوں اور ترقی کے لیے منتخب اضلاع میں۔

وزارتِ آیوش، آیوش گرڈ کو آیوش شعبے کے لیے ایک جامع ڈجیٹل نظام (سی ڈی ای) کے طور پر مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے ڈجیٹل پلیٹ فارمز کو وسعت دی جا رہی ہے، مختلف نظاموں کے درمیان باہمی مطابقت کو فروغ دیا جا رہا ہے، مصنوعی ذہانت(اے آئی) اور مشین لرننگ (ایم ایل) جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو اپنایا جا رہا ہے، اور اعداد و شمار پر مبنی طرزِ حکمرانی ڈی ڈی جی) کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ان اقدامات کا مقصد خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا، شواہد پر مبنی پالیسی سازی (ای بی پی) کو فروغ دینا، وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجیکے تحت ڈجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی) کے اشتراک سے کثیر لسانی(ملٹی لینگوول)سہولت فراہم کرنا، اور آیوشمان بھارت ڈجیٹل مشن  (اے بی ڈی ایم) سمیت قومی صحت پروگراموں اور ڈجیٹل صحت کے دیگر اقدامات کے ساتھ بلا رکاوٹ انضمام (ایس آئی) کو یقینی بنانا ہے۔

یہ معلومات آج مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے آیوش جناب پرتاپ راؤ جادھو نے ایوان بالا- راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

*****

UR-246

م ش ح-ظ الف-ج


(रिलीज़ आईडी: 2287360) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil