صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کینسر کے علاج سے متعلق مراکز کی دستیابی کے بارے میں تازه ترین معلومات
این پی-این سی ڈی کے تحت، ملک بھر میں 770 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینکس، 524 ڈے کیئر کینسر سینٹرز اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں 6,410 این سی ڈی کلینکس قائم کیے گئے ہیں
اے بی پی ایم-جے اے وائی اسکیم کے تحت پینل میں شامل سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ذریعے 27 طبی اسپیشلٹیز میں 1,961 طریقہ ہائے علاج کے لیے بغیر نقد رقم علاج کا احاطہ کیا گیا ہے، جس میں میڈیکل آنکولوجی، سرجیکل آنکولوجی اور ریڈی ایشن آنکولوجی شامل ہیں
کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے انتظار کے وقت کو کم کرنے کی غرض سے، نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت عام این سی ڈی بشمول منہ، چھاتی اور سروائیکل کینسر کی آبادی پر مبنی اسکریننگ کی جا رہی ہے
اسٹرینتھننگ آف ٹرشیری کیئر کینسر فیسلیٹیز اسکیم کے تحت، ملک بھر میں 19 اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹس اور 20 ٹرشیری کیئر کینسر سینٹرز کی منظوری دی گئی ہے
ٹاٹا میموریل سینٹر نے کینسر کی جامع دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے وارانسی، وشاکھا پٹنم، نیو چنڈی گڑھ، گوہاٹی، سنگرور اور مظفر پور میں چھ ہسپتال قائم کیے ہیں
تشخیصی، طبی اور سرجیکل سہولیات سمیت کینسر کے علاج کی خدمات کا دائرہ کار تمام 22 نئے ایمس تک بھی بڑھا دیا گیا ہے
प्रविष्टि तिथि:
21 JUL 2026 1:54PM by PIB Delhi
چونکہ صحت کا موضوع ریاست کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس لیے صحت کی خدمات فراہم کرنے کی بنیادی ذمہ داری، بشمول کینسر کا علاج، متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ہے۔ تاہم، صحت اور خاندانی بہبود کا محکمہ، نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے ایک حصے کے طور پر غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کے قومی پروگرام (این پی-این سی ڈی) کے تحت ملک بھر کی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام غیر متعدی بیماریوں (این سی ڈیز) کے لیے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، انسانی وسائل کی ترقی، اسکریننگ، ابتدائی تشخیص، ریفرل، علاج اور صحت کے فروغ پر مرکوز ہے۔ این پی-این سی ڈی کے تحت، ملک بھر میں 770 ڈسٹرکٹ این سی ڈی کلینکس، 524 ڈے کیئر کینسر سینٹرز (ڈی سی سی سیز) اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں 6,410 این سی ڈی کلینکس قائم کیے گئے ہیں۔
آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی) کے تحت، اہل مستفید کنبوں کو ثانوی اور اعلیٰ درجے کے اسپتال میں داخلے کے لیے فی کنبہ سالانہ 5 لاکھ روپے کا صحت کوریج فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ اسکیم پینل میں شامل سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ذریعے میڈیکل آنکولوجی، سرجیکل آنکولوجی اور ریڈی ایشن آنکولوجی سمیت 27 طبی خصوصیات (اسپیشلٹیز) کے 1,961 طریقہ ہائے علاج کے لیے بغیر نقد رقم علاج کا احاطہ کرتی ہے۔ ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے پاس مقامی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہیلتھ بینیفٹ پیکجز کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کی رعایت بھی موجود ہے۔
کینسر کی تشخیص اور علاج کے لیے انتظار کے وقت کو کم کرنے کی غرض سے، نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کے تحت تربیت یافتہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز (آشا اور اے این ایم) کے ذریعے آیوشمان آروگیہ مندروں کے توسط سے 30 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے عام غیر متعدی بیماریوں (جن میں منہ، چھاتی اور سروائیکل کینسر شامل ہیں) کی آبادی پر مبنی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ اس سے جلد پتہ لگانے اور بروقت ریفرل میں مدد ملتی ہے، جس سے تشخیص اور علاج کے آغاز میں ہونے والی تاخیر کم ہوتی ہے۔ مزید برآں، کینسر کے علاج کو غیر مرکزیت بخشنے اور کیمو تھراپی اور ڈے کیئر آنکولوجی کی دیگر خدمات تک بروقت رسائی کو آسان بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ہب اینڈ اسپوک ماڈل کے تحت ڈی سی سی سیز قائم کیے جا رہے ہیں۔
ٹرشیری کینسر کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانے کے لیے، اسٹرینتھننگ آف ٹرشیری کیئر کینسر فیسلیٹیز اسکیم کے تحت ملک بھر میں 19 اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹس (ایس سی آئیز) اور 20 ٹرشیری کیئر کینسر سینٹرز (ٹی سی سی سیز) کی منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں، ٹاٹا میموریل سینٹر (ٹی ایم سی) نے کینسر کی جامع دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے وارانسی، وشاکھا پٹنم، نیو چنڈی گڑھ، گوہاٹی، سنگرور اور مظفر پور میں چھ ہسپتال قائم کیے ہیں۔ کینسر کے علاج کی خدمات، بشمول تشخیصی، طبی اور سرجیکل سہولیات، تمام 22 نئے ایمس (اے آئی آئی ایم ایس) تک بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (این سی آئی)، جھجھر اور چترنجن نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ (سی این سی آئی)، کولکاتہ کا دوسرا کیمپس جدید تشخیصی اور علاج کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
ش ح۔ ک ح۔ا ک م
U. No. 239
(रिलीज़ आईडी: 2287096)
आगंतुक पटल : 13