محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ای۔شرم پورٹل کے ذریعے غیر منظم شعبے کے کارکنوں کو سماجی تحفظ کی فراہمی

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 7:08PM by PIB Delhi

وزارتِ محنت و روزگار نے 26 اگست 2021 کو ای۔شرم پورٹل (eshram.gov.in) کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے قومی جامع ڈیٹا بیس (این ڈی یو ڈبلیو) کی تشکیل ہے۔ اس میں پلیٹ فارم ورکرز، گیگ ورکرز، تارکینِ وطن مزدور اور دیگر غیر منظم شعبے کے کارکن شامل ہیں۔ ای۔شرم پورٹل پر غیر منظم شعبے کے کارکنوں، بشمول گیگ اور پلیٹ فارم ورکرز، کا خود اعلانیہ بنیاد پر اندراج کیا جاتا ہے اور انہیں یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) جاری کیا جاتا ہے۔

14 جولائی 2026 تک 31.78 کروڑ سے زائد غیر منظم شعبے کے کارکن ای۔شرم پورٹل پر رجسٹر ہو چکے ہیں۔

وزارتِ محنت و روزگار نے 29 جنوری 2025 کو ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے لیے ای۔شرم مائیکرو سائٹس کا آغاز کیا، تاکہ ہر ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کو اپنی ضروریات اور مقامی چیلنجوں کے مطابق ایک علیحدہ ای۔شرم مائیکرو سائٹ فراہم کی جا سکے۔ ان مائیکرو سائٹس کا مقصد متعلقہ ریاست یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کرنا، کارکنوں کا اندراج، معلومات کی تجدید، تصدیق اور ریاستی سطح کے تجزیاتی اعداد و شمار کو آسان بنانا ہے۔

مالی سال 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں ای۔شرم کو غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے لیے مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی کا "ون اسٹاپ سولیوشن" بنانے کے اعلان کے مطابق، وزارتِ محنت و روزگار نے 21 اکتوبر 2024 کو ای۔شرم ون اسٹاپ سولیوشن کا آغاز کیا۔ اس اقدام کے تحت مختلف سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں کو ایک ہی پورٹل یعنی ای۔شرم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، تاکہ رجسٹرڈ کارکن مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں سے مستفید ہو سکیں اور اب تک حاصل ہونے والے فوائد کی معلومات بھی اسی پورٹل پر دیکھ سکیں۔

اب تک مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں کی 15 اسکیموں کو ای۔شرم پورٹل کے ساتھ مربوط کیا جا چکا ہے تاکہ ای۔شرم کارڈ رکھنے والوں کو سماجی تحفظ کی اسکیموں سے فائدہ پہنچایا جا سکے۔ ان میں پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرز آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، وکست بھارت-گارنٹی برائے روزگار و اجیویکا مشن (گرامین)، پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی)، آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی)، پردھان منتری آواس یوجنا-اربن (پی ایم اے وائی-یو)، پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی)، پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان)، ون نیشن ون راشن کارڈ (او این او آر سی) اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) سمیت دیگر اسکیمیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ای۔شرم پورٹل کو نیشنل کیریئر سروس (این سی ایس) کے ساتھ روزگار کے مواقع، اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب (ایس آئی ڈی ایچ) کے ساتھ ہنرمندی کی تربیت، پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم-ایس وائی ایم) کے ساتھ پنشن کی سہولت، اور رہائش اور شہری امور کی وزارت کے کنورجنس پورٹل سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔

ای۔شرم پورٹل پر رجسٹرڈ غیر منظم شعبے کے کارکنوں کی مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں میں شمولیت کی تفصیلات ضمیمہ-2 میں دی گئی ہیں۔

ضمیمہ-1

14 جولائی 2026 تک ای۔شرم پورٹل پر رجسٹرڈ غیر منظم شعبے کے کارکنوں کی ریاست/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات

S.No.

State/Uts

Registrations

1

Andaman And Nicobar Islands

36,025

2

Andhra Pradesh

88,80,562

3

Arunachal Pradesh

2,20,860

4

Assam

78,82,288

5

Bihar

3,24,68,736

6

Chandigarh

1,92,374

7

Chhattisgarh

86,67,514

8

Delhi

36,73,210

9

Goa

90,653

10

Gujarat

1,25,87,229

11

Haryana

54,43,732

12

Himachal Pradesh

20,31,768

13

Jammu And Kashmir

36,63,498

14

Jharkhand

98,68,987

15

Karnataka

1,11,31,253

16

Kerala

61,47,650

17

Ladakh

36,365

18

Lakshadweep

2,876

19

Madhya Pradesh

1,95,17,182

20

Maharashtra

1,86,61,199

21

Manipur

4,75,935

22

Meghalaya

3,76,827

23

Mizoram

73,747

24

Nagaland

2,48,529

25

Odisha

1,37,65,895

26

Puducherry

2,00,131

27

Punjab

59,82,423

28

Rajasthan

1,55,09,348

29

Sikkim

51,478

30

Tamil Nadu

98,30,406

31

Telangana

47,05,625

32

The Dadra And Nagar Haveli And Daman And Diu

76,372

33

Tripura

9,07,613

34

Uttar Pradesh

8,45,90,721

35

Uttarakhand

31,24,417

36

West Bengal

2,67,08,321

 

Total Result

31,78,31,749

 

ضمیمہ-2

14 جولائی 2026 تک ای۔شرم پورٹل پر رجسٹرڈ غیر منظم شعبے کے کارکنوں کی مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں میں شمولیت کی تفصیلات

Schemes

Enrollments

Ayushman Bharat – Pradhan Mantri Jan Arogya Yojana (AB-PMJAY)

15,10,06,017

Indira Gandhi National Disability Pension Scheme (IGNDPS)

1,68,147

Indira Gandhi National Widow Pension Scheme (IGNWPS)

11,75,748

One Nation One Ration Card (ONORC)

24,46,15,089

Pradhan Mantri Awas Yojana – Gramin (PMAY-G)

98,40,347

Pradhan Mantri Awas Yojana – Urban (PMAY-U)

24,95,467

Pradhan Mantri Jeevan Jyoti Bima Yojana (PMJJBY)

2,25,52,084

Pradhan Mantri Kisan Samman Nidhi (PM-KISAN)

3,96,28,336

Pradhan Mantri Matru Vandna Yojana (PMMVY)

32,04,450

Pradhan Mantri Matsya Sampada Yojana (PMMSY)

23,967

Pradhan Mantri Street Vendors Atmanirbhar Nidhi (PMSVANidhi)

32,66,698

Pradhan Mantri Suraksha Bima Yojana (PMSBY)

8,53,50,770

Viksit Bharat-Guarantee for Rozgar and Ajeevika Mission (Gramin) (VB-G RAM G)

6,20,45,737

یہ معلومات محنت و روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

 

 

*******

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  204)


(रिलीज़ आईडी: 2286838) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Malayalam