قومی انسانی حقوق کمیشن
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن نے راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور کے ایک سرکاری اسکول میں ایک ٹیچر کے 1,000 روپے کھو جانے کے بعد اساتذہ کے ذریعہ طالبات کی تلاشی ، مار پیٹ اور زبردستی کپڑے اتارنے کی اطلاع پر از خود نوٹس لیا
راجستھان کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کیا، دو ہفتے کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی
प्रविष्टि तिथि:
20 JUL 2026 5:20PM by PIB Delhi
ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ راجستھان کے سوائی مادھو پور ضلع کے لیوالی گاؤں کے ایک سرکاری اسکول میں دو اساتذہ کے ذریعہ نویں اور گیارہویں جماعت کی طالبات کی تلاشی لی گئی اور انھیں کپڑے اتارنے پر مجبور کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹیچر کے مبینہ طورپر 1000روپے کھوگئے۔ اساتذہ کی جانب سے طلباء کی پٹائی بھی کی گئی تاہم ان سے کوئی رقم برآمد نہیں ہوئی۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر سچ ہیں تو یہ متاثرہ طالبات کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے ۔ اس لیے اس نے راجستھان کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، 17 جولائی 2026 کو، طالبات نے گھر واپسی پر اپنے والدین کو واقعے کے بارے میں آگاہ کیا۔ مبینہ طور پر والدین کی ایک بڑی تعداد اگلے دن احتجاج کے لیے اسکول پہنچ گئی۔
***
ش ح ،ف ا،اش ق
UR 198
(रिलीज़ आईडी: 2286735)
आगंतुक पटल : 10