ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 قبائلی علاقوں میں ہنر مندی کے مراکز کا قیام

प्रविष्टि तिथि: 20 JUL 2026 4:10PM by PIB Delhi

قبائلی امور کی وزارت پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) کے تحت ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن (ٹرائی فیڈ) کے ذریعے قبائلی آبادی کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع کو فروغ دینے کی اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد معمولی جنگلاتی پیداوار (مائنر فاریسٹ پروڈیوس) اور مقامی زرعی مصنوعات کی قدر میں اضافے، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے ذریعے قبائلی برادری کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس مقصد کے لیے ٹرائی فیڈ نے ملک بھر میں 4,172 ون دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے) قائم کرنے کی منظوری دی ہے، جن سے 12 لاکھ 48 ہزار 67 افراد وابستہ ہیں۔ گجرات کے داہود ضلع میں 20 ون دھن وکاس کیندر منظور کیے گئے ہیں، جن سے 5,900 مستفیدین کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے) اور پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جنمن) حکومت ہند کے اہم مشن ہیں، جن کا مقصد قبائلی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی اور تمام سرکاری فوائد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

ڈی اے جے جی یو اے کے تحت بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور روزگار سے متعلق خامیوں کو دور کرنے کے لیے 17 وزارتوں اور محکموں کے اشتراک سے 25 مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی مشن کے تحت وزارت نے جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) کے اشتراک سے ملک کی 15 ریاستوں کے 30 قبائلی اضلاع میں 30 قبائلی ہنر مندی مراکز (ٹی ایس سیز) قائم کیے ہیں۔

اس کے علاوہ وزارتِ ہنرمندی ترقی و صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) نے قومی ہنر مندی ترقیاتی فنڈ (این ایس ڈی ایف) کی مالی معاونت سے 400 جواہر نوودیہ ودیالیوں (جے این ویز) اور 200 ایکلویا ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) میں اسکل لیبز کے قیام اور تربیت کاروں کی تربیت کا منصوبہ نافذ کیا ہے۔

قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے قائم کیے گئے ایکلویا ماڈل رہائشی اسکول دور دراز اور قبائلی علاقوں میں رہنے والے درج فہرست قبائل (ایس ٹی) کے طلبہ کو معیاری رہائشی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت منتخب جواہر نوودیہ ودیالیوں اور ایکلویا ماڈل رہائشی اسکولوں میں 1,200 پیشہ ورانہ اسکل لیبز قائم کی گئی ہیں، جو سی بی ایس ای کے نصاب کے مطابق ہیں۔ ہر اسکول میں دو اسکل لیبز قائم کی گئی ہیں۔

پیشہ ورانہ تعلیم کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اس منصوبے کے تحت 1,200 اسکل اساتذہ کی تربیت بھی دی گئی ہے، یعنی ہر اسکول میں دو اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی۔

وزارتِ ہنرمندی ترقی و صنعت کاری اسکل انڈیا پروگرام کے تحت پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) 4.0 نافذ کر رہی ہے، جس کے ذریعے ملک کے 111 خواہشمند اضلاع، جن میں گجرات کا داہود ضلع بھی شامل ہے، کے نوجوانوں کو مختصر مدتی تربیت (ایس ٹی ٹی)، مہارتوں میں اضافہ (اپ اسکلنگ) اور سابقہ مہارتوں کے اعتراف (آر پی ایل) کے ذریعے تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

30 جون 2026 تک داہود لوک سبھا حلقے، جس میں داہود اور مہی ساگر اضلاع شامل ہیں، میں 2,351 امیدواروں کو تربیت یا رہنمائی فراہم کی جا چکی ہے۔

داہود ضلع میں 30 جون 2026 تک پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0 کے تحت تربیت یافتہ امیدواروں کی مالی سال وار تفصیلات درج ذیل ہیں:

مالی سال

تربیت یافتہ/اورینٹڈ امیدواروں کی تعداد

2023-24

201

2024-25

720

2025-26

90

2026-27

0

 

ہنرمندی کے فروغ  و صنعت کاری کی وزارت  (ایم ایس ڈی ای) کی جانب سے اسکل ہب ایک ایسا اقدام ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں دستیاب بنیادی ڈھانچے سے استفادہ کرتے ہوئے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

پی ایم کے وی وائی 4.0 ایک مانگ پر مبنی (ڈیمانڈ ڈرِون) اسکیم ہے، جس کے تحت متعلقہ ضلع میں مہارتوں کی ضرورت اور ہنر مندی کی کمیوں کا جائزہ لینے کے بعد پروجیکٹ عمل درآمد ایجنسیوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر تربیتی مراکز کو منظوری اور الحاق دیا جاتا ہے۔

30 جون 2026 تک ضلع داہود میں چھ تربیتی مراکز کو پی ایم کے وی وائی 4.0 کے تحت منصوبہ جاتی ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنے کے لیے منظوری اور الحاق دیا جا چکا ہے۔ ان مراکز میں مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دی جا رہی ہے، جن میں کسان ڈرون آپریٹر، برائیڈل، فیشن اینڈ پورٹ فولیو میک اپ آرٹسٹ، الیکٹرانکس مشین مینٹیننس ایگزیکٹو، روایتی قبائلی مہارتیں اور صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ دیگر پیشے شامل ہیں۔

یہ معلومات وزیرِ ہنرمندی کے فروغ و صنعت کاری (آزادانہ چارج) کے وزیر مملکت جناب جینت چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :177  )


(रिलीज़ आईडी: 2286703) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil