وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدکا تین روزہ بین الاقوامی سیمینار 'سوشرتم 2026'  کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر


سیمینار   میں آچاریہ سشروت کی سرجیکل (جراحی) وراثت کا جشن منانے اور اسے فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور بیرون ملک کے ممتاز  ماہرین نے شرکت کی

प्रविष्टि तिथि: 17 JUL 2026 10:22PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے )، نئی دہلی نے 17 جولائی 2026 کو منعقدہ اختتامی اجلاس  کے ساتھ تین روزہ بین الاقوامی سیمینار "سوشرتم 2026" کامیابی  کے ساتھ  اختتام  پذیر ہو گیا۔15 سے 17 جولائی 2026 تک چلنے والے اس سیمنار سے قبل 14 جولائی کو ایک روزہ پری کانفرنس ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا  اور اس کا انعقاد سشروت کی جینتی کے مبارک موقع پر کیا گیا۔

ویدیہ منیشا کوٹھیکر، چیئرپرسن، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) اور جنوبی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) جناب  رامویر سنگھ بیدھوڑی نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ ڈاکٹر سشروت کنوجیا، صدر، ایتھیکس اینڈ رجسٹریشن بورڈ، این سی آئی ایس ایم اور پدم شری پروفیسر منورنجن ساہو نے مہمان  اعزازی  کے طور پر پروگرام میں شرکت کی۔

تقریب کی منتظمہ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ویدیہ منیشا کوٹھیکر نے کہا کہ سوشرتم جیسے سیمینار کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جانا چاہئے کیونکہ  اس سے طلباء کو بیش قیمتی تجربہ حاصل ہوتا ہے  اور آیوروید کے میدان میں تعلیمی اور پیشہ ورانہ وابستگی مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں  نے مشاہدہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے معاشرے کو آیورویداچاریوں کو نہ صرف معالج بلکہ ماہر سرجن کے طور پر پہچاننے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے آیورویدک تعلیم اور عمل کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے لیے کمیشن کی جانب سے  تعاون  دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سوشرتم 2026 کے پیچھے نظریہ پر روشنی ڈالتے ہوئے، پروفیسر(ویدیہ ) پی کے  پرجاپتی، ڈائریکٹر،اے آئی آئی اے ، نے کہا کہ سیمینار کا تصور  سائنسی مکالمے کو فروغ دینے، شواہد پر مبنی جراحی کے طریقوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے، ابھرتی ہوئی تکنیکی اختراعات کو ظاہر کرنے اور آچاریہ سشروت کی پائیدار جراحی میراث کو منانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کیا گیا  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پہل کا مقصد آیوروید اور جدید جراحی علوم کے درمیان علمی تعاون کو مضبوط بنانا ہے جبکہ جراحی کی تعلیم میں تحقیق، اختراعات اور عمدگی کو فروغ دینا ہے۔

سیمینار کے آرگنائزنگ چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) یوگیش بڈوے نے کہا کہ اے آئی آئی اے  آیوروید میں جراحی کے طریقوں کے معیار کو بہتر بنانے اور آیورویدک سرجیکل برادری کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشرتم جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارم آیورویدک سرجری میں اعلی معیار قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اختتامی اجلاس کے دوران سیمینار میں نمایاں خدمات انجام دینے والے بین الاقوامی ماہرین کو ان کی گراں قدر شراکت کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر، اے آئی آئی اے نے آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ اپنے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی مزید پانچ سال کے لیے تجدید کی، جس میں باہمی تحقیق اور اختراع کے تئیں دونوں اداروں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس تقریب میں اے آئی آئی اے  کے راج بھاشا محکمہ کے سالانہ ہندی جریدے  آیوش ولاری کے تیسرے ایڈیشن کا اجرا  بھی یا گیا۔ معززین نے نیتر روگیہ: سامانیہ  جانکاری اور نوارن، نامی ایک اشاعت کا بھی اجرا کیا جس کا مقصد آنکھوں کی بیماریوں کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا، غلط فہمیوں کو دور کرنا اور سائنسی معلومات کو آسان اور قابل رسائی زبان میں پہنچانا ہے۔ پروگرام کے دوران سوشرتم 2026 کے ایک یادگار ی اشاعت کی بھی رونمائی کی گئی۔

سیمینار میں تھائی لینڈ، اسرائیل، آسٹریا، برطانیہ، سری لنکا، انڈونیشیا، نیپال، یونان اور ہندوستان کے نامور ماہرین تعلیم اور سرجن کی شرکت دیکھی گئی جنہوں نے سرجری اور صحت کی دیکھ بھال کے مختلف شعبوں میں اپنی مہارت اور تجربات کا اشتراک کیا۔

سیمنار  میں 30 سے ​​زیادہ نامور قومی ماہرین، بشمول پدم شری پروفیسر ایم ساہو اور پدم شری پروفیسر کے کے ٹھکرال کے ساتھ ساتھ  اے آئی آئی اے ، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، بنارس ہندو یونیورسٹی (آئی ایم ایس-بی ایچ یو)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (این آئی اے)، جے پور،  انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ان آیوروید (آئی ٹی آر اے ) ، جام نگر اور ملک بھر کے دیگر ممتاز سرجیکل مراکز کے متاز فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔

ایمس، سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی)، لکھنؤ، گورنمنٹ میڈیکل کالج اگرتلہ اور سر گنگا رام اسپتال، نئی دہلی کے معروف جدید جراحی ماہرین نے بھی آیوروید اور عصری جراحی سائنس کے درمیان کثیر  موضوعاتی  تبادلے کی سہولت فراہم کرتے ہوئے مباحثے میں حصہ لیا۔

اختتامی اجلاس میں پروفیسر (ڈاکٹر) مہیش ویاس، ڈین (پی ایچ ڈی) ،پروفیسر (ڈاکٹر) آر کے یادو، ڈین (پی جی )؛ ڈاکٹر ویاسدیو مہنتا، آرگنائزنگ سکریٹری؛ اور اے آئی آئی اے  کے سینئر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔

سوشرتم 2026  جدید سائنسی پیشرفت کے ساتھ روایتی علم کے انضمام کو مضبوط کرنے اور ایک جامع، ثبوت پر مبنی صحت کی دیکھ بھال کے ماحولیاتی نظام کے لیے آیوش کی وزارت کے وژن کو آگے بڑھانے کی طرف ایک اور اہم قدم ثابت ہوا۔

  

 

************

 

ش ح۔م ش ۔ ر ض

 (U: 157)


(रिलीज़ आईडी: 2286509) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Telugu