اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب وویک نشانت ناتھ نے این ایم ڈی سی کے ڈائریکٹر (کمرشل) کا عہدہ سنبھال لیا

प्रविष्टि तिथि: 18 JUL 2026 7:35PM by PIB Delhi

  بھارت کی سب سے بڑی خام آہن کی کمپنی   این ایم ڈی سی لمیٹڈ میں جناب وویک نشانت ناتھ نے ڈائریکٹر (کمرشیل) کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ دھات اور کان کنی کے شعبے میں تین دہائیوں سے زائد تجربے کے حامل جناب ناتھ کو فروخت و بازاریابی، بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں، خریداری، لاجسٹکس اور سپلائی چین مینجمنٹ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔

جناب ناتھ نے 1992 میں این ایم ڈی سی سے اپنے پیشہ ورانہ کریئر کا آغاز کیا اور تقریباً پندرہ برس تک کمپنی میں مختلف تجارتی ذمہ داریاں نبھائیں، جہاں انہوں نے ملکی سطح پر آہنی خام کی فروخت اور بازاریابی کے شعبے میں نمایاں تجربہ حاصل کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایسار اسٹیل لمیٹڈ اور آرسیلور مِتل نپون اسٹیل انڈیا میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ سال 2021 میں وہ اوڈیشہ مائننگ کارپوریشن لمیٹڈ (او ایم سی) میں جنرل منیجر (سیلز اینڈ مارکیٹنگ) مقرر ہوئے اور 2024 میں چیف جنرل منیجر (سیلز اینڈ مارکیٹنگ) کے عہدے پر ترقی پائی، جہاں انہوں نے آہنی خام، کروم اور، مینگنیز اور، باکسائٹ، چونا پتھر اور فیرو کروم کی فروخت و بازاریابی کی قیادت کی۔

او ایم سی میں ان کی مدتِ کار کے دوران کمپنی کی آہنی خام کی فروخت اور آمدنی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے صارف مرکوز اقدامات، شفاف قیمتوں کے نظام، ڈیجیٹل طریقۂ کار اور لاجسٹکس اصلاحات متعارف کرا کے تجارتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا۔ ان کی قیادت میں او ایم سی کی آہنی خام کی فروخت مالی سال 2021 میں 12.33 ملین ٹن سے بڑھ کر مالی سال 2026 میں 38.26 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔

صنعتی شعبے میں ان کی خدمات کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہ متعلقہ موضوعات پر 11 سے زائد تحقیقی مقالے تحریر کر چکے ہیں۔ وہ قومی اور بین الاقوامی فورمز پر کلیدی مقرر اور مہمان مقرر کی حیثیت سے بھی مدعو کیے جاتے رہے ہیں، جن میں ایس جی ایکس، فاسٹ مارکیٹس، مائی اسٹیل، ایس ایم ایم، آئی ایم اے آر سی، میٹل جنکشن، میٹالوجک اور اسٹیل منٹ جیسے ادارے شامل ہیں۔

جناب ناتھ نے سمبایوسس سینٹر فار مینجمنٹ اسٹڈیز، پونے سے بین الاقوامی کاروبار میں ایم بی اے کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم)، اندور سے بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ میں مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام بھی مکمل کیا ہے۔

این ایم ڈی سی، نجی اسٹیل کمپنیوں اور اوڈیشہ مائننگ کارپوریشن میں ان کا وسیع تجربہ این ایم ڈی سی کی تجارتی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے، صارفین سے روابط بہتر کرنے اور کمپنی کو 100 ملین ٹن خام آہن پیدا کرنے والی کان کنی کمپنی بنانے کے وژن کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :126  ) 


(रिलीज़ आईडी: 2286183) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil