وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کی قطر کے امیر سے گفتگو


وزیراعظم نے امیر قطر کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اعظم نےامیرقطر کے والد کی دور اندیش قیادت اور ہندوستان-قطر تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو یاد کیا

دونوں رہنماؤں نےقطر کے  سابق امیر کی میراث کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 9:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے قطر کے سابق امیر عزت مآب شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کےانتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 معاصرقطر کے معمار کے طور پر امیر کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کی دور اندیش قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور گزشتہ برسوں میں ہندوستان-قطر تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے اہم کردارکے ساتھ ساتھ ہندوستان اور قطر میں ہندوستانی افراد کے لئے ان کی گہری محبت کو بھی یاد کیا۔

قطر کے امیر نے وزیر اعظم کے ذریعہ اظہارت تعزیت کے لیے فون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مشکل کی ان کے لئے تعزیتی کلمات کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تعریف کی ۔

دونوں رہنماؤں نےقطر کےسابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وراثت کو آگے بڑھانے اور ہندوستان-قطر اسٹریٹیجک شراکت داری  اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے قریبی رابطہ رکھنے پر  بھی اتفاق کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ م ح۔ ش ہ ب)

U.No.59


(रिलीज़ आईडी: 2285628) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Assamese , Bengali , Manipuri , Punjabi , Gujarati , Odia , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam