قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، انڈیا نے بھوپال، مدھیہ پردیش میں ایک جووینائل ہوم میں ساتھی قیدیوں کے ذریعہ دو نابالغوں پر مبینہ جسمانی اور جنسی زیادتی کا از خود نوٹس لیا
ریاست کے چیف سکریٹری اور بھوپال پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
प्रविष्टि तिथि:
16 JUL 2026 7:55PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ بھوپال، مدھیہ پردیش میں ایک جووینائل ہوم میں ساتھی قیدیوں کے ذریعہ دو نابالغوں کو جسمانی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق متاثرین کے طبی معائنے میں ان الزامات کی تصدیق ہو گئی ہے۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر سچ ہیں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے ۔ اس لیے اس نے مدھیہ پردیش کے چیف سکریٹری اور پولیس کمشنر بھوپال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 12 جولائی 2026 کو یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ کے اہل خانہ ان سے ملنے گئے۔
*******
U.No: 54
ش ح۔ن ا
(रिलीज़ आईडी: 2285556)
आगंतुक पटल : 5