قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، انڈیا نے  اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعے صفائی کے دوران گٹر لائن  میں  زہریلی گیس بھرنے سے ایک شخص کی موت کی خبر کا از  خود نوٹس لیا


کمیشن نے نوئیڈا اتھارٹی کے چیئرمین اور گوتم بدھ نگر کے پولس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 7:57PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا  نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 14 جولائی، 2026 کو، اتر پردیش کےگوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا کے سیکٹر-93، میں نوئیڈا اتھارٹی کی طرف سے کئے گئے صفائی آپریشن کے دوران ایک 28 سالہ صفائی کارکن کی سیوریج لائن میں  زہریلی گیسوں میں سانس لینے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان نے الزام لگایا کہ صفائی  کارکنوں کو ضروری حفاظتی سامان کے بغیر زبردستی سیوریج  میں اتارا گیا تھا ۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کی رپورٹ، اگر سچ ہے، تو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سنگین مسئلہ ہے۔ اس لیے اس نے نوئیڈا اتھارٹی کے چیئرمین اور گوتم بدھ نگر کے پولس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 جولائی 2026 کو پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے متاثرہ شخص کو باہر نکالا اور اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔

*******

U.No: 56

ش ح۔ن ا

 


(रिलीज़ आईडी: 2285555) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil