قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، انڈیا نے بہار کے مظفر پور ضلع میں این ٹی پی سی کے ذریعے تعمیر کردہ 'ایش ڈائک لگون' میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت کی اطلاع پر خود نوٹس لیا


چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، این ٹی پی سی،دہلی اور مظفر پور کے ایس ایس پی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 7:53PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ بہار کے مظفر پور ضلع کے کانتی علاقے میں نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) کی طرف سے تعمیر کردہ 'ایش ڈائک لگون' میں ڈوبنے سے تین بچوں کی موت ہو گئی۔ ان تالابوں میں این ٹی پی سی  کے ذریعہ کوئلے کی راکھ کی ایک بڑی مقدار کو ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں کوئی وارننگ بورڈ نہیں لگایا گیا تھا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ اگر خبر سچ ہیں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ ہے۔ لہذا، اس نے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، این ٹی پی سی، دہلی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مظفر پور، بہار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

12 جولائی 2026 کو کی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق، بازار میں فروخت کرنے کے لیے کوئلے کی باقیات کو اکٹھا کرنے کے لیے ان تالابوں میں گاؤں والوں کے داخلے کو روکنے کے لیے کوئی سیکورٹی اہلکار تعینات نہیں کیا گیا ہے۔

*******

U.No: 53

ش ح۔ن ا

 


(रिलीज़ आईडी: 2285554) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil