وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

 ہندوستانی بحریہ جدید آبدوز شکن کم گہرے پانی کے جنگی جہاز 'مالون' کو بحری بیڑے میں شامل کرنے کے لیے تیار

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 6:17PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ 22 جولائی 2026 کو ماہے کلاس آبدوز شکن کم گہرے پانی کے جنگی جہاز (اے ایس ڈبلیو-ایس ڈبلیو سی) کے دوسرے جہاز 'مالون' کو باضابطہ طور پر بحری بیڑے میں شامل کرے گی۔

اس تقریب کی صدارت فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کریں گے، جبکہ مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف وائس ایڈمرل سنجے واتساین بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ تقریب میں بحریہ کے دیگر سینئر افسران، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل)، کوچی کے نمائندے، سابق فوجی افسران اور معزز مہمان بھی شرکت کریں گے۔

کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ، کوچی میں تیار کیا گیا مالون جدید بحری جنگی جہازوں کی تیاری اور ڈیزائن کے شعبے میں آتم نربھر بھارت کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس جہاز میں 80 فیصد سے زیادہ مقامی سازوسامان استعمال کیا گیا ہے، جو جنگی جہازوں کے ڈیزائن، تعمیر اور انضمام میں بھارت کی بڑھتی ہوئی خود انحصاری کا مظہر ہے۔

حجم میں نسبتاً چھوٹا لیکن صلاحیت کے اعتبار سے انتہائی مؤثر مالون تیز رفتاری، درستگی اور پائیداری جیسی خصوصیات سے لیس ہے، جو کم گہرے سمندری علاقوں میں برتری برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہیں۔ مالون کی شمولیت مقامی طور پر تیار کردہ کم گہرے پانی کے جدید جنگی جہازوں کی نئی نسل کو بحری بیڑے میں شامل کرنے کی سمت ایک اور اہم قدم ہے، جو رفتار، مہارت اور خود انحصاری کی علامت ہیں۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :41  )


(रिलीज़ आईडी: 2285534) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil