ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایم ڈی نے آئندہ سات دنوں کے دوران مشرقی، شمال مشرقی بھارت اور مغربی ہمالیائی خطے میں معمول سے زیادہ بارش کی پیش گوئی کی؛ آج اڈیشہ میں انتہائی شدید بارش کا الرٹ جاری


خلیجِ بنگال میں بننے والا  ہوا کاکم دباؤ کا نظام اڈیشہ اور مشرقی بھارت میں شدید سے انتہائی شدید بارش کا سبب بنے گا؛ جنوبی جزیرہ نما بھارت میں بارش کی سرگرمیاں نسبتاً کم رہیں گی

آئی ایم ڈی نے اڈیشہ اور وسطی و مشرقی بھارت کے لیے شدید بارش کے حوالے سے  اورنج  اورریڈ الرٹ جاری کیا اور ماہی گیروں اور کسانوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا

प्रविष्टि तिथि: 16 JUL 2026 2:42PM by PIB Delhi

موضوع:(i) شمال مغربی خلیجِ بنگال اور شمالی اڈیشہ۔مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں پر موجود واضح کم دباؤ کے نظام کے زیرِ اثر آئندہ سات دنوں کے دوران مشرقی اور شمال مشرقی بھارت، مشرقی اتر پردیش اور مغربی ہمالیائی خطے میں بارش کی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے، جہاں مختلف مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ اڈیشہ میں آج،16  جولائی 2026 کو بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش کا بھی امکان ہے۔

(ii) مغربی وسطی اور جنوبی جزیرہ نما بھارت میں آئندہ سات دنوں تک، جبکہ شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں آئندہ تین دنوں تک کم بارش ہونے کا امکان ہے۔

آج 16 جولائی 2026 کو صبح 8:30 بجے (بھارتی معیاری وقت) تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے موسمی حالات:

  • اوڈیشہ میں انتہائی شدید بارش (21سینٹی میٹر کے برابر یا اس سے زیادہ) درج  کی گئی ہے ۔
  • اروناچل پردیش ، آسام اور بہار میں بہت زیادہ بارش (20-12 سینٹی میٹر) درج  کی گئی ہے ۔
  • مشرقی مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، کونکن ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال ، ناگالینڈ اور تریپورہ  میں بھی شدید  بارش (11-7 سینٹی میٹر) درج کی گئی ہے ۔
  • آنڈومان و نکوبار جزائر ، اڈیشہ ، بہار ، جھارکھنڈ ، ہریانہ ، راجستھان ، مدھیہ پردیش ، وِدربھ ، مدھیہ مہاراشٹر ، مراٹھواڑہ ، سوراشٹر اور کَچھ میں الگ الگ مقامات پر60-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب اور گجرات خطے میں الگ الگ مقامات پر 80-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  دھول بھری آندھی /تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ۔

موسمی نظام، پیش گوئی اور انتباہات (ضمیمہ اوّل اور دوم)

  • شمال مغربی خلیجِ بنگال اور شمالی اڈیشہ۔مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں پر موجود کم دباؤ کا نظام آج 16 جولائی 2026 کو صبح 8:30 بجے (بھارتی معیاری وقت) اسی علاقے میں ایک واضح کم دباؤ کے نظام کی صورت میں برقرار رہا۔ امکان ہے کہ یہ آئندہ دو دنوں کے دوران شمال مغربی سمت میں بڑھتے ہوئے شمالی اڈیشہ اور گنگا کے میدانی مغربی بنگال سے گزرے گا۔
  • سطحِ سمندر پر مانسون کی پٹی (مون سون ٹرف) کا مغربی سرا اپنی معمول کی پوزیشن سے شمال میں جبکہ مشرقی سرا تقریباً اپنی معمول کی پوزیشن پر واقع ہے۔
  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ(ویسٹرن ڈسٹربنس) درمیانی بالائی فضائی سطحوں میں جموں ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں پر گردابی گردش کی صورت میں موجود ہے، جبکہ اس سے وابستہ بالائی فضائی پٹی تقریباً 75ڈگری مشرقی طول البلد کے ساتھ 30 ڈگری شمالی عرض البلد کے شمال میں واقع ہے۔
  • زیریں فضائی سطحوں میں شمالی ہریانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں پر ایک بالائی فضائی گردابی گردش موجود ہے۔
  • زیریں فضائی سطحوں میں مشرقی اتر پردیش اور ملحقہ بہار پر بھی ایک بالائی فضائی گردابی گردش قائم ہے۔
  • زیریں فضائی سطحوں میں جنوب مغربی راجستھان اور اس سے ملحقہ علاقوں پر بھی ایک بالائی فضائی گردابی گردش موجود ہے۔
  • شمال مغربی خلیجِ بنگال اور شمالی اڈیشہ۔مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں پر موجود واضح کم دباؤ کے نظام سے وابستہ گردابی گردش سے ایک فضائی پٹی درمیانی بالائی فضائی سطحوں میں مشرقی وسطی بحیرۂ عرب تک پھیلی ہوئی ہے۔
  • 19 جولائی 2026 سے شمال مغربی بھارت پر ایک نیا مغربی ہواؤں کا اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

مندرجہ بالا موسمی نظاموں کے زیرِ اثر درج ذیل موسم متوقع ہے:

شمال مغربی بھارت

  • 16 سے 17 جولائی کے دوران ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد میں مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
  • 16 سے 19 جولائی کے دوران ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب، 16سے 18 جولائی تک مغربی اتر پردیش، 16 سے 17 جولائی تک مشرقی اتر پردیش، جبکہ 16 سے 22 جولائی تک مشرقی اور مغربی راجستھان میں مختلف مقامات پر ہلکی سے درمیانی  درجے کی بارش متوقع ہے۔
  • 18 سے 22 جولائی کے دوران ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد، جبکہ 16 سے 22 جولائی تک اتراکھنڈ میں کئی مقامات پر وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔
  • 20 سے 22 جولائی کے دوران ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب، 19سے 22 جولائی تک مغربی اتر پردیش، جبکہ 18 سے 22 جولائی تک مشرقی اتر پردیش میں متعدد مقامات پر وسیع پیمانے پر بارش متوقع ہے۔
  • 16 سے 22 جولائی کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد میں بعض مقامات پر گرج چمک، آسمانی بجلی اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی ، جن کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے۔
  • 20 سے 22 جولائی کے دوران مشرقی اور مغربی راجستھان میں بعض مقامات پر گرج چمک، آسمانی بجلی اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی ، 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
  • 17 جولائی کو ہماچل پردیش، جبکہ 16 سے 22 جولائی تک مشرقی اتر پردیش اور اتراکھنڈ میں بعض مقامات پر گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔
  • 19 سے 20 جولائی اور 22 جولائی کو جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد، 18 جولائی کو ہماچل پردیش، 16 سے 17 جولائی اور 22 جولائی کو اتراکھنڈ، 20 سے 22 جولائی تک ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب، 19 سے 22 جولائی تک مغربی اتر پردیش، اور 17 سے 18 جولائی نیز 22 جولائی کو مشرقی اتر پردیش میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔
  • اس کے علاوہ 21 جولائی کو جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان اور مظفرآباد، 19 سے 22 جولائی تک ہماچل پردیش، 18 سے 21 جولائی تک اتراکھنڈ، اور 19 سے 21 جولائی تک مشرقی اتر پردیش میں بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش بھی متوقع ہے۔

وسطی بھارت:

  • مغربی مدھیہ پردیش میں 16 سے 20 جولائی کے دوران کہیں کہیں سے لے کر چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ مشرقی مدھیہ پردیش میں 16 جولائی کو اور ودربھ میں 16 سے 19 جولائی کے دوران اسی طرح  بارش متوقع ہے۔
  • مغربی مدھیہ پردیش میں 21 اور 22 جولائی، مشرقی مدھیہ پردیش میں 17 سے 22 جولائی، ودربھ میں 20 سے 22 جولائی اور چھتیس گڑھ میں 16 سے 22 جولائی کے دوران بیشتر مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور مغربی مدھیہ پردیش میں 16 سے 20 جولائی کے دوران کہیں کہیں گرج چمک، آسمانی بجلی اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی  تیز ہوائیں، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے کا امکان ہے۔
  • چھتیس گڑھ میں 16 سے 20 جولائی کے دوران کہیں کہیں گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔
  • چھتیس گڑھ اور مشرقی مدھیہ پردیش میں 17 سے 21 جولائی، جبکہ ودربھ میں 17 اور 18 جولائی کو کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 16 جولائی کو چھتیس گڑھ میں کہیں کہیں انتہائی موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

مشرقی بھارت:

  • انڈمان و نکوبار جزائر میں 16 سے 20 جولائی، بہار میں 16 اور 22 جولائی، جبکہ اڈیشہ میں 19 سے 22 جولائی کے دوران کہیں کہیں سے لے کر چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
  • انڈمان و نکوبار جزائر میں 21 اور 22 جولائی، گنگا کے میدانی مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم میں 16 سے 22 جولائی، بہار میں 17 سے 21 جولائی اور اڈیشہ میں 16 سے 18 جولائی کے دوران بیشتر مقامات پر بارش متوقع ہے۔
  • انڈمان و نکوبار جزائر میں 16 جولائی، گنگا کے میدانی مغربی بنگال میں 16 اور 17 جولائی، اور جھارکھنڈ میں 16 سے 20 جولائی کے دوران کہیں کہیں گرج چمک، آسمانی بجلی اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں،  60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ انڈمان و نکوبار جزائر میں 17 سے 22 جولائی، گنگا کے میدانی مغربی بنگال میں 18 سے 20 جولائی اور بہار میں 16 سے 22 جولائی کے دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں ، 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے۔
  • ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں 16 سے 22 جولائی کے دوران کہیں کہیں گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔
  • بہار اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم میں 16 اور 17 جولائی نیز 21 اور 22 جولائی، گنگا کے میدانی مغربی بنگال میں 16 اور 17 جولائی، جھارکھنڈ میں 16 سے 18 جولائی، جبکہ اڈیشہ میں 16 جولائی اور 18 سے 20 جولائی کے دوران کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بہار اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم میں 18 سے 20 جولائی کے دوران، جبکہ اڈیشہ میں 17 جولائی کو کہیں کہیں انتہائی موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
  • اڈیشہ میں 16 جولائی کو چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش، جبکہ بعض مقامات پر نہایت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

شمال مشرقی بھارت:

  • اروناچل پردیش میں 16 سے 20 جولائی کے دوران، جبکہ آسام و میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ میں 16 سے 22 جولائی تک بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
  • اروناچل پردیش میں 21 اور 22 جولائی کے دوران کہیں کہیں سے لے کر چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
  • اروناچل پردیش میں 16 سے 18 جولائی، جبکہ آسام و میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ میں 16 سے 20 جولائی کے دوران کہیں کہیں گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔
  • اروناچل پردیش میں 16 جولائی اور 20 سے 22 جولائی، آسام و میگھالیہ میں 20 سے 22 جولائی، جبکہ ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ میں 16 سے 22 جولائی کے دوران کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اروناچل پردیش میں 17 سے 19 جولائی اور آسام و میگھالیہ میں 16 سے 19 جولائی کے دوران کہیں کہیں انتہائی موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

مغربی بھارت:

  • کونکن و گوا میں 16 سے 22 جولائی کے دوران بیشتر مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • گجرات خطہ، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ اور سوراشٹر و کچھ میں 16 سے 22 جولائی کے دوران کہیں کہیں سے لے کر چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
  • کونکن و گوا میں 16 جولائی، وسطی مہاراشٹر میں 16 اور 17 جولائی، جبکہ مراٹھواڑہ میں 16 سے 18 جولائی کے دوران کہیں کہیں گرج چمک، آسمانی بجلی اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ  چلنے کا امکان ہے۔
  • کونکن و گوا اور وسطی مہاراشٹر میں 16 جولائی کو کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

جنوبی جزیرہ نما بھارت:

  • ساحلی آندھرا پردیش اور یانم، شمالی اندرونی کرناٹک، رائل سیما، جنوبی اندرونی کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری و کارائیکل اور تلنگانہ میں 16 سے 22 جولائی کے دوران کہیں کہیں سے لے کر چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کیرالہ و ماہے میں 16 اور 22 جولائی، لکشدیپ میں 16 اور 17 جولائی نیز 22 جولائی، جبکہ ساحلی کرناٹک میں 16 جولائی کو ایسی ہی بارش متوقع ہے۔
  • کیرالہ و ماہے میں 17 سے 21 جولائی، لکشدیپ میں 18 سے 21 جولائی، جبکہ ساحلی کرناٹک میں 17 سے 22 جولائی کے دوران بیشتر مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔
  • ساحلی آندھرا پردیش و یانم میں 16 جولائی، رائل سیما میں 16 اور 17 جولائی، جبکہ تلنگانہ میں 16 سے 18 جولائی کے دوران کہیں کہیں گرج چمک، آسمانی بجلی اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا کے جھکڑ60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو، پڈوچیری و کارائیکل میں 17 سے 20 جولائی، ساحلی کرناٹک، شمالی اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں 19 جولائی، رائل سیما میں 18 سے 20 جولائی، جبکہ تلنگانہ میں 19 اور 20 جولائی کے دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے، جن کے جھکڑ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں، کا امکان ہے۔
  • کیرالہ و ماہے میں 16 اور 17 جولائی، شمالی اندرونی کرناٹک میں 17 اور 18 جولائی، جبکہ ساحلی آندھرا پردیش و یانم میں 17 جولائی کو کہیں کہیں گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔
  • ساحلی آندھرا پردیش و یانم میں 16 جولائی کو کہیں کہیں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
  • ساحلی کرناٹک، شمالی اندرونی کرناٹک اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں 19 جولائی، جبکہ رائل سیما اور تلنگانہ میں 16 سے 20 جولائی کے دوران سطحی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گرمی کی لہر اور گرم اور مرطوب موسمی حالات کا انتباہ:

  •  ساحلی آندھرا پردیش و یانم اور رائل سیما میں 16 جولائی کو، جبکہ تمل ناڈو، پڈوچیری و کارائیکل میں 16 اور 17 جولائی کے دوران بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر چلنے کا امکان ہے۔
  • ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور پنجاب میں 16 سے 18 جولائی، مشرقی اتر پردیش، مغربی اتر پردیش اور تلنگانہ میں 16 جولائی، تمل ناڈو، پڈوچیری و کارائیکل میں 16 اور 17 جولائی، جبکہ ساحلی آندھرا پردیش و یانم اور رائل سیما میں 17 جولائی کو گرم اور مرطوب موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ماہی گیروں کے لیے انتباہ:

ماہی گیروں کو درج ذیل علاقوں میں سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے:

بحیرہ عرب: 16 سے 21 جولائی کے دوران صومالیہ ، عمان ، مغربی وسطی کے بیشتر حصوں سے متصل جنوب مغربی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں اور 16 سے 18 جولائی کے دوران شمال مغربی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں ؛ 18 سے 21 جولائی کے دوران گجرات کے ساحل کے ساتھ اور اس سے دور اور 19 سے 20 جولائی کے دوران شمالی مہاراشٹر کے ساحل ۔

خلیج بنگال: گنگا کے مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل کے ساتھ اور اس سے متصل شمال کے بیشتر حصوں اور وسطی خلیج بنگال کے کچھ حصوں ، جنوبی خلیج بنگال کے کچھ حصوں اور ملحقہ علاقوں میں 16 سے 18 جولائی کے دوران ، 16 سے 17 جولائی کے دوران بحیرہ انڈمان کے اوپر ۔

 

اگلے 4 دنوں کے دوران دہلی/ قومی راجدھانی خطے میں موسمی حالات اور پیش گوئی (ضمیمہ III) مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم نیشنل ویدر بلیٹن ملاحظہ کریں:

https://mausam.imd.gov.in/responsive/all_india_forcast_bulletin.php

ضلع وار انتباہات کے لیے ملاحظہ کریں: https://mausam.imd.gov.in/responsive/discitWiseWarningGIS.php

ماہی گیروں کے انتباہ کے لیے ملاحظہ کریں: https://rsmcnewdelhi.imd.gov.in/fishermenwarning.php

 

گزشتہ روز صبح 8:30 بجے سے آج صبح 8:30 بجے (بھارتی معیاری وقت) تک درج کی گئی نمایاں بارش (سینٹی میٹر میں)

  • اڈیشہ: بانکی 21
  • آسام و میگھالیہ: مارگیریٹا (ضلع تنسکیا) 16، ماتی جوری (ضلع ہائیلاکانڈی) 16، ماتی جوری اے آر جی (ضلع ہائیلاکانڈی) 13، کچھار کے وی کے اے ڈبلیو ایس (ضلع کچھار) 9، لکھی پور اے آر جی (ضلع کچھار) 8، چولدھوا گھاٹ (ضلع لکھیم پور) 8، چولدھوا گھاٹ اے آر جی (ضلع لکھیم پور) 8، اے پی گھاٹ (ضلع کچھار) 8، ادے پور (ضلع تنسکیا) 8، ماوکیروات (ضلع جنوبی مغربی خاصی ہلز) 7، کوکراجھار (ضلع کوکراجھار) 7، شمالی لکھیم پور/لیلاباری (ضلع لکھیم پور) 7، موران ہاٹ (ضلع ڈبرو گڑھ) 7
  • بہار: میناتند (ضلع مغربی چمپارن) 15، سکتا (ضلع مغربی چمپارن) 13، خضرسرائے (ضلع گیا) 5
  • اروناچل پردیش: ایٹانگر (ضلع پاپم پارا) 13، نہرلاگون اے ڈبلیو ایس (ضلع پاپم پارا) 7
  • چھتیس گڑھ: شنکر گڑھ (ضلع بلرام پور) 9، کسمی (ضلع بلرام پور) 9، چانڈو (ضلع بلرام پور) 8، پٹنہ (ضلع کوریا) 6
  • تریپورہ و ناگالینڈ: کدم تلا اے آر جی (ضلع شمالی تریپورہ) 11، جھرنا پانی اے ڈبلیو ایس (ضلع دیماپور) 7
  • مشرقی مدھیہ پردیش: رام نگر (ضلع میہَر) 9، دیوری (ضلع ساگر) 5
  • کونکن: جوہار (ضلع پالگھر) 9، موکھیڈا ایف ایم او (ضلع پالگھر) 6
  • ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال: بکسادوار (ضلع علی پور دوار) 8، بیچ ٹی گارڈن (ضلع علی پور دوار) 7، یکسوم (ضلع گیالشنگ)

گزشتہ روز صبح 8:30 بجے سے آج صبح 8:30 بجے (بھارتی معیاری وقت) تک ریکارڈ کی گئی تیز ہوائیں (40 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ)

  • گجرات خطہ: ارنیج 65 کلومیٹر فی گھنٹہ
  • پنجاب: مکتسر 63، فریدکوٹ 48، فیروزپور 46، بھٹنڈہ 46، فاضلکا 39
  • انڈمان و نکوبار جزائر: سری وجے پورم 60
  • وسطی مہاراشٹر: کالون (ناسک) 57، شہادہ (نندوربار) 54
  • سوراشٹر و کچھ: راجکوٹ 56
  • ہریانہ: سرسا 54، حصار 46
  • مراٹھواڑہ: چاکور (لاتور) 52، وائجناتھ (بیڑ) 50
  • مغربی اتر پردیش: مظفر نگر (اے ڈبلیو ایس) 50، آگرہ (اے ڈبلیو ایس) 39، جھانسی (اے ڈبلیو ایس) 39، للت پور (اے ڈبلیو ایس) 39
  • بہار: بکرم گنج 48
  • مشرقی راجستھان: اجمیر 48
  • جھارکھنڈ: رانچی 46
  • مشرقی مدھیہ پردیش: جبل پور 46، ریوا 41
  • ودربھ: اکولا 43، یاوت مال 39، وردھا 37، ناگپور 33، بلڈانہ 33، چندرپور 30
  • مشرقی اتر پردیش: لکھنؤ (انٹیگرل یونیورسٹی اے ڈبلیو ایس) 42، باندا (اے ڈبلیو ایس) 39
  • اڈیشہ: میوربھنج 41
  • مغربی راجستھان: بیکانیر 41، سری گنگا نگر 37
  • مغربی مدھیہ پردیش: دتیا 41

ضمیمہ اول

  • جیسے جیسے لیڈ پیریڈ بڑھتا ہے پیشن گوئی کی درستگی میں کمی آتی ہے ۔

ضمیمہ دوم

 

  • اورنج  اور ریڈ الرٹ انتباہاتکی بنیاد پر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
  • شدید بارش کے انتباہ کے پیشِ نظر خاص طور پر شہری اور پہاڑی علاقوں میں پیشگی حفاظتی اقدامات شروع کیے جانے چاہییں۔
  • واضح رہے کہ پیش گوئی کی مدت جتنی زیادہ ہوتی ہے، اس کی درستگی میں اتنی ہی کمی آ سکتی ہے۔
  • اگلے پانچ دنوں کے لیے ضلع وار کثیر النوع موسمی انتباہات کی تفصیلات کے لیے محکمۂ موسمیات کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

اگلے پانچ دنوں کے لئے ضلع کے لحاظ سے کثیر خطرہ موسمی انتباہ دستیاب ہے :

https://mausam.imd.gov.in/responsive/discitWiseWarningGIS.php

ضمیمہ سوم

سولہ سے 19 جولائی 2026 کے دوران دہلی اور قومی راجدھانی  خطے کے لیے موسمی پیش گوئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت میں 1 سے 3 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 38 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجۂ حرارت 27 سے 30 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔دہلی کے بعض مقامات پر کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے 3.1 سے 5.0 ڈگری سیلسیس زیادہ، چند مقامات پر 1.6 سے 3.0 ڈگری سیلسیس زیادہ، جبکہ باقی علاقوں میں معمول کے مطابق رہا۔ اسی طرح زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت بھی چند مقامات پر معمول سے 3.1 سے 5.0 ڈگری سیلسیس زیادہ اور دیگر علاقوں میں 1.6 سے 3.0 ڈگری سیلسیس زیادہ درج کیا گیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہا اور جنوب مغرب سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، جن کے جھکڑ 33 کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار تک پہنچے۔ آج صبح کے اوقات میں بھی جزوی طور پر ابر آلود آسمان رہنے اور جنوب مغرب سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

موسم کی پیش گوئی:

16 جولائی 2026:آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،بعض مقامات پر گرم اور مرطوب موسم رہنے کا امکان ہے،دن کے وقت 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز سطحی ہوائیں چل سکتی ہیں،زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے،دہلی کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول سے 1.6 سے 3.0 ڈگری سیلسیس زیادہ، جبکہ بعض مقامات پر 3.1 سے 5.0 ڈگری سیلسیس زیادہ رہ سکتا ہے،دوپہر کے وقت مغربی سمت سے تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو شام اور رات کے وقت کم ہو کر تقریباً 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ جائیں گی۔

17 جولائی 2026:آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،بعض مقامات پر گرم اور مرطوب موسم برقرار رہ سکتا ہے،دن کے وقت 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز سطحی ہوائیں چلنے کا امکان ہے،دوپہر یا شام کے وقت گرج چمک پیدا ہونے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28 سے 30 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔کم سے کم درجۂ حرارت بیشتر علاقوں میں معمول سے 1.6 سے 3.0 ڈگری سیلسیس زیادہ رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت بھی بیشتر علاقوں میں معمول سے 1.6 سے 3.0 ڈگری سیلسیس اور چند مقامات پر 3.1 سے 5.0 ڈگری سیلسیس زیادہ رہ سکتا ہے،صبح کے وقت جنوب مغرب سے تقریباً 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، دوپہر میں مغربی سمت سے تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ اور شام و رات میں تقریباً 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

18 جولائی 2026:آسمان عموماً ابر آلود رہے گا،بعض مقامات پر گرم اور مرطوب موسم برقرار رہ سکتا ہے،صبح یا دوپہر کے وقت کہیں کہیں بہت ہلکی سے ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جس کے ساتھ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور ان کے جھکڑ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں،زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 28 سے 30 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجۂ حرارت بعض مقامات پر معمول کے مطابق اور بیشتر علاقوں میں معمول سے 1.6 سے 3.0 ڈگری سیلسیس زیادہ رہ سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق اور بعض مقامات پر معمول سے 1.6 سے 3.0 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کا امکان ہے،صبح کے وقت جنوب مغرب سے تقریباً 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، دوپہر میں مغربی سمت سے تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ، جبکہ شام اور رات میں رفتار بڑھ کر تقریباً 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

19 جولائی 2026:آسمان عموماً ابر آلود رہے گا،صبح یا دوپہر کے وقت بہت ہلکی سے ہلکی بارش کا امکان ہے، جس کے ساتھ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی اور ان کے جھکڑ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں،زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26 سے 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔دہلی کے بیشتر علاقوں میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت معمول کے مطابق (منفی 1.5 سے مثبت 1.5 ڈگری سیلسیس کے اندر) رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی سمت سے چلنے والی سطحی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ دوپہر کے وقت جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سطحی ہواؤں کی رفتار کم ہو کر تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شام اور رات کے وقت مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار مزید کم ہو کر تقریباً 12 کلومیٹر فی گھنٹہ رہ جائے گی۔

شدید، بہت شدید اور انتہائی شدید بارش کے ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر

اڈیشہ میں16 جولائی کو چند مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش، جبکہ بعض مقامات پر انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات

  • سڑکوں پر مقامی سطح پر سیلابی صورتحال، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور بالخصوص شہری علاقوں میں زیرِ گزر راستوں (انڈر پاس) کے بند ہونے کا خدشہ ہے۔
  • شدید بارش کے باعث بعض اوقات حدِ نگاہ میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
  • سڑکوں پر پانی بھر جانے سے بڑے شہروں میں ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے، جس سے سفر کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے۔
  • کچی سڑکوں کو معمولی نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔
  • کمزور اور خستہ حال عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور زمین دھنسنے جیسے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔
  • پانی بھر جانے کے باعث باغبانی کی فصلوں اور کھڑی فصلوں کو بعض علاقوں میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • اس کے نتیجے میں بعض دریائی طاسوں میں دریائی سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ دریائی سیلاب سے متعلق مزید معلومات کے لیے مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

تجویز کردہ احتیاطی تدابیر

  • روانگی سے پہلے اپنے سفر کے راستے پر ٹریفک کی صورتحال ضرور معلوم کریں۔
  • ٹریفک حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور مشوروں پر عمل کریں۔
  • ایسے علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں اکثر پانی جمع ہونے کا مسئلہ رہتا ہو۔
  • کمزور یا خستہ حال عمارتوں میں قیام سے اجتناب کریں۔

شدید گرمی کی لہر کے ممکنہ اثرات اور تجویز کردہ احتیاطی تدابیر

16 جولائی کو ساحلی آندھرا پردیش و یانم اور رائل سیما میں، جبکہ 16 اور 17 جولائی کو تمل ناڈو، پڈوچیری اور کارائیکل میں بعض مقامات پر شدید گرمی کی لہر چلنے کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات

  • زیادہ درجۂ حرارت کے باعث ان افراد میں گرمی سے متعلق بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے جو طویل وقت تک دھوپ میں رہتے ہیں یا سخت جسمانی مشقت کرتے ہیں۔
  • شیر خوار بچوں، بزرگوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کی صحت کو زیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
  • شدید گرمی سے بچیں اور اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں اورپانی کی کمی سے بچیں۔
  • پیاس نہ لگنے کی صورت میں بھی مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں۔
  • جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھنے کے لیے او آر ایس، لسی، چاول کے پانی (تورانی)، لیموں پانی، چھاچھ اور دیگر گھریلو مشروبات استعمال کریں۔

شدید بارش کے ممکنہ اثرات کے پیشِ نظر زرعی موسمی مشورے

  • اڈیشہ: دھان، مکئی، دالوں، تیل دار فصلوں اور سبزیوں کے کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے بچانے کے لیے پانی کی نکاسی کا مؤثر انتظام برقرار رکھیں، کھیتوں کی نالیاں صاف رکھیں، کھیتوں کی مینڈھیں مضبوط کریں، اور آبپاشی، کھاد ڈالنے اور فصلوں کے تحفظ سے متعلق سرگرمیاں موزوں حالات تک مؤخر کریں۔
  • آسام: گنے، سویابین، ارہر، جوٹ، تل اور پھلوں کے باغات سے اضافی بارش کے پانی کی مسلسل اور مؤثر نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ طویل عرصے تک پانی جمع نہ رہے۔ جہاں ممکن ہو، تیار فصلوں کی کٹائی کر لیں۔
  • میگھالیہ: دھان کی نرسریوں، مکئی، لوبیا، بھنڈی اور ادرک کے کھیتوں میں مؤثر پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔ نرسریوں کی مینڈھوں اور کھیتوں کی نالیوں کو مضبوط کریں تاکہ پانی کے بہاؤ، پنیری کے بہہ جانے اور پانی جمع ہونے سے بچا جا سکے۔
  • چھتیس گڑھ: دھان کی نرسریوں اور مکئی، سویابین، ارہر اور چھوٹے اناج کی کھڑی فصلوں میں مسلسل پانی کی نکاسی کا انتظام رکھیں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔ آبپاشی، کھاد اور فصلوں کے تحفظ سے متعلق کام حالات بہتر ہونے تک مؤخر کریں۔
  • اروناچل پردیش: دھان، مکئی، سویابین اور راگی کے کھیتوں سے اضافی بارش کے پانی کی مسلسل نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔
  • ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ: سویابین، اُڑد، ادرک، ہلدی، بند گوبھی کی اقسام اور سبزیوں کے کھیتوں سے اضافی پانی کی مسلسل اور مؤثر نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ پانی کھڑا نہ رہے۔
  • سکم: دھان کی نرسریوں اور کھڑی فصلوں میں مناسب پانی کی نکاسی کا انتظام کریں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔
  • مغربی بنگال: دھان کی نرسریوں، جوٹ، ادرک اور سبزیوں کے کھیتوں میں مسلسل اور مؤثر پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ دھان کی نرسریوں کے گرد مینڈھوں کا معائنہ کر کے انہیں مضبوط کریں، اور جہاں ممکن ہو تیار چائے کی پتیاں اور سبزیوں کی کٹائی کر  لیں۔
  • جھارکھنڈ: کھڑی فصلوں کے کھیتوں میں مناسب پانی کی نکاسی کا انتظام کریں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔ آبپاشی، کھاد ڈالنے اور فصلوں کے تحفظ سے متعلق سرگرمیاں حالات بہتر ہونے تک ملتوی رکھیں۔
  • بہار: دھان، مکئی، تل اور ارہر کے کھیتوں میں مسلسل پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔ آبپاشی، کھاد اور فصلوں کے تحفظ سے متعلق کام موزوں حالات تک مؤخر کریں۔
  • اتراکھنڈ: مونگ پھلی، سویابین اور مکئی کی بوائی مؤخر کریں۔ دھان، ٹماٹر اور مرچ کے کھیتوں میں مناسب پانی کی نکاسی کا انتظام کریں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔ ٹماٹر کی تیار فصل صرف بارش نہ ہونے کی صورت میں برداشت کریں، جبکہ جہاں حالات سازگار ہوں وہاں دھان کی روپائی جاری رکھیں۔
  • ہماچل پردیش: مکئی، راگی، بیل دار سبزیوں، ٹماٹر اور شملہ مرچ کے کھیتوں میں مناسب پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔ جہاں ممکن ہو، تیار فصلوں کی کٹائی کر لیں۔
  • مغربی اتر پردیش: دھان، مکئی، تل اور ارہر کے کھیتوں میں مناسب پانی کی نکاسی کا انتظام کریں تاکہ پانی جمع نہ ہو۔ آبپاشی، کھاد ڈالنے اور فصلوں کے تحفظ سے متعلق تمام سرگرمیاں حالات بہتر ہونے تک مؤخر رکھیں۔

زیادہ درجۂ حرارت اور شدید گرمی کی لہر کے ممکنہ اثرات کے پیشِ نظر زرعی موسمی مشورے

  • تمل ناڈو، ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں کھڑی فصلوں میں مٹی کی مناسب نمی برقرار رکھنے کے لیے ضرورت کے مطابق ہلکی آبپاشی کریں، تاکہ شدید گرمی کی لہر اور گرم و مرطوب موسم کے منفی اثرات کم کیے جا سکیں۔

گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ممکنہ اثرات کے پیشِ نظر زرعی موسمی مشورے

  • اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، سکم، مغربی بنگال، مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، کیرالہ اور ساحلی آندھرا پردیش میں کھاد ڈالنے اور کھیتوں میں دیگر زرعی سرگرمیاں فی الحال مؤخر رکھیں۔
  • تلنگانہ، رائل سیما اور ساحلی آندھرا پردیش میں سبزیوں اور کم عمر یا پھل دار پودوں کو مضبوط سہارا فراہم کریں تاکہ تیز ہواؤں کے باعث ان کے گرنے یا نقصان سے بچایا جا سکے۔
  • کٹی ہوئی فصل کو محفوظ جگہ منتقل کریں یا کھیت میں ترپال سے اچھی طرح ڈھانپ دیں۔ کٹی ہوئی فصل کو مضبوطی سے باندھ کر محفوظ رکھیں تاکہ تیز سطحی ہواؤں سے اس کے بکھرنے یا اڑنے کا خطرہ کم ہو۔

مویشی، پولٹری اور ماہی پروری کے لیے مشورے

  • شدید بارش کے دوران مویشیوں کو باڑے کے اندر رکھیں اور انہیں مناسب خوراک فراہم کریں۔
  • جانوروں کی خوراک اور چارہ محفوظ جگہ پر رکھیں تاکہ خراب نہ ہو۔
  • جن علاقوں میں زیادہ درجۂ حرارت یا شدید گرمی کی لہر کا امکان ہو وہاں جانوروں کو صاف اور ٹھنڈا پینے کا پانی فراہم کریں، جبکہ پولٹری شیڈز کی چھتوں کو گھاس وغیرہ سے ڈھانپیں تاکہ گرمی کے اثرات کم کیے جا سکیں۔
  • مچھلیوں کے تالابوں کے گرد مناسب جالی کے ساتھ پانی کے اخراج کا انتظام کریں تاکہ اضافی پانی نکل جائے اور تالاب بھرنے کی صورت میں مچھلیاں باہر نہ نکل سکیں۔

اچانک سیلاب سے متعلق رہنمائی:

17 جولائی 2026 کو صبح 11:30 بجے (بھارتی معیاری وقت) تک آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے اچانک سیلاب کے خطرے کی پیش گوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درج ذیل موسمی ذیلی خطوں کے چند آبی ذخائر اور ان سے ملحقہ علاقوں میں کم سے معتدل درجے کے اچانک سیلاب کا خطرہ ہے۔

چھتیس گڑھ:بلودا بازار، بستر، دھمتری، درگ، گاریابند، جاش پور، کانکیر، کونڈا گاؤں، کوربا، مہاسمند، رائے گڑھ، رائے پور اور سرگوجا اضلاع۔

اڈیشہ:انوگول، بلانگیر، بالیشور، باراگڑھ، بودھ، بھدرک، کٹک، دیوگڑھ، دھینکنال، جاج پور، جھارسگڑا، کالاہانڈی، کندھمال، کیندرپڑا، کیونجھر، کوراپٹ، نبرنگ پور، نواپڑا، پوری، رائے گڑھا، سمبل پور، سبرن پور اور سندر گڑھ اضلاع۔

متوقع بارش کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نقشے میں نشان زدہ تشویش والے علاقوں میں مکمل طور پر سیراب مٹی والے مقامات اور نشیبی علاقوں میں سطحی پانی کے بہاؤ میں اضافہ یا پانی جمع ہونے کا امکان ہے۔

علامات اور مخففات:

  • شدید بارش: 64.5 سے 115.5 ملی میٹر، بہت شدید بارش: 115.6 سے 204.4 ملی میٹر،انتہائی شدید بارش: 204.4 ملی میٹر سے زیادہ
  • مخففات:آبزرویٹری: موسمی مشاہدہ گاہ؛خودکار موسمی مرکز؛ آٹومیٹک رین گیج، ڈسٹرکٹ: ضلع؛ این ایچ: قومی شاہراہ؛ کے وی کے؛ کرشی وگیان کیندر ؛ڈی وی سی :دامودر ویلی کارپوریشن؛ پی ٹی او:پارٹ ٹائم آفس:ایرو؛ ایروڈروم ؛آئی اے ایف:انڈین ایئر فورس
  • موسمی ذیلی خطوں کی علاقائی درجہ بندی
  • شمال مغربی بھارت:مغربی ہمالیائی خطہ (جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ)، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دہلی، مغربی اتر پردیش، مشرقی اتر پردیش، مغربی راجستھان اور مشرقی راجستھان۔
  • وسطی بھارت:مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ۔
  • مشرقی بھارت:بہار، جھارکھنڈ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال و سکم، گنگا کے میدانی مغربی بنگال، اڈیشہ اور انڈمان و نکوبار جزائر۔
  • شمال مشرقی بھارت:اروناچل پردیش، آسام و میگھالیہ، اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم و تریپورہ۔
  • مغربی بھارت:گجرات خطہ، سوراشٹر و کچھ، ساحلی مہاراشٹر (کونکن) و گوا، وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ۔
  • جنوبی بھارت:ساحلی آندھرا پردیش و یانم، تلنگانہ، رائل سیما، ساحلی کرناٹک، شمالی اندرونی کرناٹک، جنوبی اندرونی کرناٹک، کیرالہ و ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری و کارائیکل اور لکش دیپ۔

************

 ش ح۔ ت ف۔ م ذ

UR.No. 30


(रिलीज़ आईडी: 2285485) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Tamil