محنت اور روزگار کی وزارت
پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سکیورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس )میں علاقائی لیبر کمشنروں (مرکزی) کے لیے ریکوری مینجمنٹ سے متعلق تین روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا
प्रविष्टि तिथि:
16 JUL 2026 12:48PM by PIB Delhi
پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سکیورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس)، نئی دہلی میں گزشتہ روز علاقائی لیبر کمشنروں (مرکزی) کے لیے ‘‘ ریکوری مینجمنٹ’’ کے موضوع پر تین روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔ 15 سے 17 جولائی 2026 تک جاری رہنے والا یہ پروگرام بین الادارہ جاتی تعاون کے ذریعے صلاحیت میں اضافے کے لیے قومی ادارے کے طور پر پی ڈی یو این اے ایس ایس کے بڑھتے ہوئے کردار کی ایک اور اہم مثال ہے۔ اگرچہ پی ڈی یو این اے ایس ایس کا قیام ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ کی تنظیم (ای پی ایف او) کے اعلیٰ ترین تربیتی ادارے کے طور پر کیا گیا تھا، تاہم اب یہ وزارتِ محنت و روزگار کے تحت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے سماجی تحفظ اور محنت سے متعلق انتظامی نظام میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس تربیتی پروگرام میں ملک بھر سے 26 علاقائی لیبرکمشنر (مرکزی) شریک ہیں۔ پروگرام کا مقصد ریکوری کی کارروائیوں کے قانونی، طریقۂ کار اور عملی پہلوؤں سے متعلق ان کی سمجھ کو بہتر بنانا اور انتظامی امور میں بہترین طریقۂ کار کو فروغ دینا ہے۔
افتتاحی اجلاس میں پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر جناب کمار روہت، پی ڈی یو این اے ایس ایس فرید آباد کیمپس کے اے سی سی جناب امیت وششٹ اور پی ڈی یو این اے ایس ایس کے آر پی ایف سی-I جناب سوربھ سمن پرساد نے شرکت کی۔ یہ پروگرام آر پی ایف سی-I اور چیف لرننگ آفیسر جناب رضوان الدین کی نگرانی میں، بطور کورس ڈائریکٹر، جبکہ جناب دھیریندر مینا، آر پی ایف سی-II، بطور ڈپٹی کورس ڈائریکٹر منعقد کیا جا رہا ہے۔
شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے جناب کمار روہت نے کہا کہ ریکوری مینجمنٹ محض قانونی دفعات کے نفاذ تک محدود نہیں، بلکہ اس کا دائرہ اس سے کہیں وسیع ہے۔ بات چیت کے دوران انہوں نے شرکاء سے موجودہ ریکوری کی کارروائیوں کے طریقۂ کار کی وضاحت کرنے کو کہا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ چیف لیبر کمشنر (مرکزی) کی جانب سے جاری کیے گئے ریکوری سرٹیفکیٹس پر عمل درآمد ضلعی مجسٹریٹ کے ذریعے کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ قانونی اختیارات نفاذ کے لیے بنیاد فراہم کرتے ہیں، لیکن ان کے مؤثر استعمال کے لیے افسران کو قانونی نظام، منصفانہ طریقۂ کار، انتظامی دانش مندی اور پیشہ ورانہ دیانت داری کی مکمل سمجھ ہونا ضروری ہے۔
سرکاری انتظامیہ کے انسانی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈائریکٹر نے کہا کہ ریکوری افسران کو مختلف مالی اور ذاتی حالات سے پریشان افراد سے واسطہ پڑتا ہے۔ اگرچہ قانون پر سختی سے عمل کرنا بنیادی تقاضا ہے، تاہم مؤثر رابطہ، ہمدردانہ رویہ اور قائل کرنے کی صلاحیت بھی اتنی ہی اہم ہے تاکہ لوگ رضاکارانہ طور پر قانون پر عمل کریں اور قانونی مقاصد کو منصفانہ اور شہری دوست انداز میں حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی مہارت کو مؤثر طرزِ عمل کے ساتھ جوڑنے سے نہ صرف ریکوری کی کارروائیاں زیادہ مؤثر ہوتی ہیں بلکہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بھی مضبوط ہوتا ہے۔
ڈائریکٹر نے کہا کہ موجودہ طرزِ حکمرانی ایسے سرکاری منتظمین کی متقاضی ہے جو قانونی طور پر ماہر، پیشہ ورانہ طور پر باصلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے استعداد سازی پروگرام ایسے افسران تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو قانونی ذمہ داریوں اور عوام دوست خدمات کے درمیان مؤثر توازن قائم کر سکیں۔
تین روزہ پروگرام میں ماہرین کی جانب سے ریکوری کی کارروائیوں سے متعلق قانونی ڈھانچے، طریقۂ کار کے تحفظات، عملی چیلنجز، مطالعاتی مثالوں اور ابھرتے ہوئے بہترین طریقۂ کار پر مبنی سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ شرکا اپنی ذمہ داریوں کی مؤثر انجام دہی کے لیے عملی بصیرت حاصل کر سکیں۔
یہ پروگرام پی ڈی یو این اے ایس ایس کو استعداد سازی کے ایک ممتاز قومی ادارے کے طور پر مزید مستحکم کرتا ہے اور محنت سے متعلق انتظامیہ اور سماجی تحفظ کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں کے درمیان بین دارہ جاتی تعاون اور علم کے تبادلے کو فروغ دیتا ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے اکیڈمی ایک باصلاحیت، مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور شہری مرکز عوامی خدمات کے نظام کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔
پی ڈی یو این اے ایس ایس کے بارے میں: پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سکیورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس)، وزارتِ محنت و روزگار، حکومتِ ہند کے تحت ملازمین کے پرویڈنٹ فنڈ کی تنظیم (ای پی ایف او) کا اعلیٰ ترین تربیتی ادارہ ہے۔ 1990 میں قائم ہونے والی یہ اکیڈمی سماجی تحفظ کے شعبے میں تربیت، تحقیق اور مشاورتی خدمات انجام دیتی ہے اور حالیہ برسوں میں محنت اور سماجی تحفظ کے شعبے سے وابستہ مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے صلاحیت سازی کی اپنی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر وسعت دے چکی ہے۔
************
ش ح۔ ت ف۔ م ذ
UR.No. 24
(रिलीज़ आईडी: 2285385)
आगंतुक पटल : 5