بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت نےشراکت داروںکی مشاورت کے لیے کارپوریٹ ایوریج فیو ل اکانومی 2027 کے اصولوں(سی اے ایف ای –III) کا مسودہ جاری کیا
प्रविष्टि तिथि:
16 JUL 2026 12:05PM by PIB Delhi
بجلی کی وزارت نے آج کارپوریٹ ایوریج فیول اکانومی 2027 کے ضابطوں (سی اے ایف ای-III) کا مسودہ شراکت داروں کی مشاورت کے لیے تقسیم کیا ۔ یہ اصول 28-2027 سے32- 2031 کے دوران بھارت میں فروخت کے لیے تیاریا درآمد کی جانے والی ایم ون کیٹیگری کی مسافر گاڑیوں پر نافذ ہوں گے ۔
وزارت نے ان اصولوں کےمسودہ کے سلسلے میں شراکت داروں اور عوام سے تجاویز اور رائے طلب کی ہے ۔آراء اور تجاویز، انہیں انڈر سکریٹری ، انرجی کنزرویشن ، آر-6424 ، ہال نمبر- 4 ، چھٹی منزل ، جی پی او اے-3 ، افریقہ ایونیو ، نیتا جی نگر ، نئی دہلی یا saket-upsc [at] gov [dot] in پر ای میل کیا جا سکتا ہے ۔ تجاویز اور رائے موصول کرنے کی آخری تاریخ 6 اگست 2026 ہے ۔
مجوزہ ضوابط کو جلد ہی وزارت بجلی اور بیورو آف انرجی ایفیشینسی کی سرکاری ویب سائٹس پر بھی عوامی مشاورت اور تجاویز کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔
*****
ش ح۔ م م ع ۔ ص ج
U. No-19
(रिलीज़ आईडी: 2285287)
आगंतुक पटल : 8