شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
افرادی قوت کا مرحلہ وار سروے ( پی ایل ایس ایف ) ماہانہ بلیٹن - جون ، 2026
प्रविष्टि तिथि:
15 JUL 2026 4:00PM by PIB Delhi
مجموعی ایل ایف پی آر، ڈبلیو پی آر اور یو آر غیر تبدیل شدہ رہے
شہری ایل ایف پی آر اور ڈبلیو پی آر میں معمولی بہتری آئی
دیہی یو آر میں تھوڑی نرمی دیکھی گئی
|
خلاصہ:
مجموعی ایل ایف پی آر ( 15 سال سے زیادہ ) جون، 2026 ء میں 54.4فی صد درج کیا گیا، جو مئی، 2026 ء سے غیر تبدیل شدہ ہے اور جون، 2025 ء میں درج کردہ 54.2فی صد سے معمولی زیادہ ہے۔
خواتین کا ایل ایف پی آر (15 سال سے زیادہ ) جون، 2026 ء میں 32.7فی صد دیکھا گیا ، جب کہ مئی، 2026 ء میں یہ 32.8فی صد تھا، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کی اپنی سطح (32.0فی صد ) سے 0.7 فی صد پوائنٹس اوپر برقرار ہے۔
مجموعی ڈبلیو پی آر (15 سال سے زیادہ ) جون، 2026 ء میں پچھلے مہینے کے مقابلے 51.4فی صد پر غیر تبدیل شدہ رہا اور جون، 2025 ء (51.2فی صد ) کے مقابلے میں 0.2 فی صد پوائنٹس کا اضافہ درج کیا۔
مردوں کا ڈبلیو پی آر (15 سال سے زیادہ ) مئی، 2026 ء میں 72.5فی صد سے بڑھ کر جون، 2026 ء میں 72.9فی صد ہو گیا، جو جون، 2025ء (72.8فی صد ) کے مقابلے میں وسیع استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔
مجموعی یو آر (15 سال سے زیادہ ) جون، 2026 ء میں پچھلے مہینے کے ساتھ ساتھ پچھلے سال (5.6فی صد ) کے مقابلے میں 5.5فی صد پر مستحکم رہا۔
فروری، 2026 ء کے بعد سے مسلسل اضافے کے بعد، دیہی مردوں کے یو آر (15 سال سے زیادہ ) نے جون، 2026 ء میں گراوٹ درج کی اور یہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں درج کردہ سطح سے نیچے رہا۔
|
اے ۔ تعارف
این ایس او، ایم او ایس پی آئی کی طرف سے کرایا جانے والا افرادی قوت کا مرحلہ وار سروے (پی ایل ایس ایف)، آبادی کی سرگرمیوں میں شمولیت اور روزگار نیز بے روزگاری کے حالات پر ڈیٹا حاصل کرنے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ملک کے لیے لیبر فورس کے اشاریوں کے ماہانہ اور سہ ماہی تخمینے فراہم کرنے کے لیے ، جنوری، 2025 ء سے پی ایل ایس ایف سروے کے طریقۂ کار میں ترمیم کی گئی ہے۔
ماہانہ بلیٹنز کی شکل میں پی ایل ایس ایف کے ماہانہ نتائج جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ موجودہ ہفتہ وار اسٹیٹس (سی ڈبلیو ایس) طریقۂ کار کے تحت کل ہند سطح پر کلیدی لیبر مارکیٹ اشاریوں جیسے کہ افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر)، ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) اور بے روز گاری کی شرح (یو آر) کے تخمینے پیش کرتا ہے۔
اپریل، 2025 ء سے مئی، 2026 ء تک کے ماہانہ بلیٹنز پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ جون، 2026 ء کا موجودہ ماہانہ بلیٹن اس سلسلے کا پندرھواں بلیٹن ہے۔
سی ڈبلیو ایس کے تحت 15 سال اور اس سے اوپر کی عمر کے افراد کے لیے کلیدی نتائج:
- شہری افرادی قوت کی شمولیت کی شرح (ایل ایف پی آر) میں معمولی اضافہ ہوا:
15 سال اور اس سے اوپر کی عمر کے افراد کے لیے افرادی قوت کی شمولیت کی مجموعی شرح (ایل ایف پی آر) جون، 2026 ء میں 54.4فی صد رہی ، جو مئی، 2026 ء کی سطح پر برقرار رہی ۔ دیہی علاقوں میں، ایل ایف پی آر کا تخمینہ 56.6فی صد لگایا گیا، جو پچھلے مہینے میں درج کی گئی سطح سے غیر تبدیل شدہ ہے، جب کہ شہری علاقوں میں معمولی بہتری درج کی گئی، جہاں ایل ایف پی آر مئی، 2026 ء میں 49.8فی صد سے بڑھ کر جون، 2026 ء میں 50.1فی صد ہو گیا۔
جون، 2025 ء کے مقابلے میں جون، 2026 ء میں مجموعی ایل ایف پی آر میں 0.2 فی صد پوائنٹس کا معمولی اضافہ درج کیا گیا۔ اسی مدت کے دوران دیہی ایل ایف پی آر میں بھی 0.5 فی صد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا، جب کہ شہری ایل ایف پی آر میں 0.3 فی صد پوائنٹس کی کمی واقع آئی۔

|
شہری ایل ایف پی آر مئی، 2026 ء میں 49.8فی صد سے معمولی اضافے کے ساتھ جون، 2026 ء میں 50.1فی صد ہو گیا۔
|
- خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت مستحکم رہی:
15 سال اور اس سے اوپر کی عمر کے افراد کے لیے خواتین کی افرادی قوت کی شمولیت کی مجموعی شرح (ایل ایف پی آر) مئی، 2026 ء میں 32.8فی صد کے مقابلے جون، 2026 ء میں 32.7فی صد رہی۔ دیہی علاقوں میں، خواتین کا ایل ایف پی آر مئی، 2026 ء میں 36.7فی صد کے مقابلے جون، 2026 ء میں 36.6فی صد پر وسیع طور پر مستحکم رہا۔ شہری علاقوں میں خواتین کا ایل ایف پی آر پچھلے مہینے کے مقابلے جون، 2026 ء میں 24.8فی صد کی سطح پر برقرار رہا۔
15 سال اور اس سے اوپر کی عمر کے گروپ کے لیے جون، 2026 ء میں خواتین کی افرادی قوت کی شمولیت کی مجموعی شرح (ایل ایف پی آر) 32.7فی صد رہی ، جو جون، 2025 ء (32.0فی صد ) کے مقابلے میں 0.7 فی صد پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ دیہی علاقوں میں، خواتین کا ایل ایف پی آر جون، 2025 ء میں 35.2فی صد کے مقابلے میں 1.4 فی صد پوائنٹس زیادہ ہو کر جون، 2026 ء میں 36.6فی صد ہو گیا۔ شہری علاقوں میں، خواتین کا ایل ایف پی آر جون، 2025 ء میں 25.2فی صد کے مقابلے میں جون، 2026 ء میں معمولی نرمی کے ساتھ 24.8فی صد رہا، جو 0.4 فی صد پوائنٹس کی گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

|
مجموعی طور پر خواتین کا ایل ایف پی آر پچھلے مہینے کے مقابلے میں مستحکم رہا اور ایک سال پہلے مشاہدہ کی گئی اپنی سطح سے زیادہ تھا۔
|
- ڈبلیو پی آر بڑی حد تک غیر تبدیل شدہ:
15 سال اور اس سے اوپر کی عمر کے افراد کے لیے مجموعی ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) جون، 2026 ء میں 51.4فی صد پر مستحکم رہا، جو مئی، 2026 ء کی سطح پر ہے۔ دیہی علاقوں میں، ڈبلیو پی آر پچھلے مہینے سے غیر تبدیل شدہ 53.8فی صد پر برقرار رہا، جب کہ شہری علاقوں میں اس نے معمولی بہتری دکھائی، جو مئی، 2026 ء میں 46.6فی صد سے بڑھ کر جون، 2026 ء میں 46.8فی صد ہو گیا۔
سال بہ سال کی بنیاد پر مجموعی ڈبلیو پی آر میں 0.2 فی صد پوائنٹس کا معمولی اضافہ درج کیا گیا۔ دیہی علاقوں میں، ڈبلیو پی آر نے 0.5 فی صد پوائنٹس کا اضافہ درج کیا، جو جون، 2025 ء میں 53.3فی صد سے بڑھ کر جون، 2026 ء میں 53.8فی صد ہو گیا، جب کہ اسی مدت کے دوران شہری ڈبلیو پی آر غیر تبدیل شدہ رہا ۔



|
پچھلے مہینے اور ایک سال پہلے کے اسی مہینے دونوں کے مقابلے جون، 2026 ء میں مردوں کے ڈبلیو پی آر میں بہتری آئی۔
|
- بے روزگاری کی شرح (یو آر) اسی سطح پر:
مجموعی بے روزگاری کی شرح (یو آر) جون، 2026 ء میں مئی، 2026 ء کے مقابلے 5.5فی صد پر غیر تبدیل شدہ رہی۔ اسی مدت کے دوران، دیہی یو آر 5.1فی صد سے معمولی کم ہو کر 5.0فی صد ہو گیا، جب کہ شہری یو آر 6.4فی صد سے معمولی بڑھ کر 6.6فی صد ہو گیا۔
سال بہ سال کی بنیاد پر، شہری یو آر جون، 2025 ء میں 7.1فی صد سے کم ہو کر جون، 2026 ء میں 6.6فی صد رہ گیا، جو 0.5 فی صد پوائنٹس کی کمی ہے۔ مجموعی یو آر اور دیہی یو آر اسی مدت کے دوران وسیع طور پر مستحکم رہے۔



|
مجموعی یو آر جون، 2026 ء میں غیر تبدیل شدہ رہا۔
|
|
کل ہند سطح پر، ماہانہ تخمینے ، سروے کیے گئے کل 3,72,852 افراد سے جمع کی گئی معلومات پر مبنی ہیں۔
|
|
دیہی علاقوں میں سروے کیے گئے افراد
2,12,390
|
شہری علاقوں میں سروے کیے گئے افراد
1,60,462
|
|
جون، 2026 ء کا ماہانہ بلیٹن وزارت کی ویب سائٹ (https://www.mospi.gov.in) پر دستیاب ہے۔
|
ایم او ایس پی آئی کی مطبوعات/رپورٹس تک رسائی کے لیے کیو آر کوڈ اسکین کریں۔

|
پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
..................................................... ...................................................
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 9981
(रिलीज़ आईडी: 2285081)
आगंतुक पटल : 6