قومی انسانی حقوق کمیشن
انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں گندے نالے کے زیر زمین چیمبر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک صفائی کارکن کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی میڈیا میں شائع خبروں کا از خود نوٹس لے لیا ہے
کمیشن نے مدھیہ پردیش کے چیف سیکریٹری اور اجین کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں واقعے کی تحقیقات کی موجودہ پیش رفت کے ساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ مہلوک صفائی کارکن کے قانونی ورثا اور زخمی کارکنوں کو اگر کوئی معاوضہ ادا کیا گیا ہے تو اس کی مکمل تفصیلات بھی شامل کی جائیں
प्रविष्टि तिथि:
13 JUL 2026 1:56PM by PIB Delhi
انسانی حقوق کے قومی کمیشن نے مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں سیور کے زیرزمین چیمبر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث ایک صفائی کارکن کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی میڈیا میں شائع خبروں کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ 7 جولائی2026 کو اجین کے بھیرو گڑھ روڈ پر پپلی ناکہ کے قریب پیش آیا، جہاں صفائی کے لیے سیور کے زیرزمین چیمبر میں اترتے ہی مزدور زہریلی گیس کی زد میں آکر بے ہوش ہوگئے۔ اس حادثے میں ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا،جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
کمیشن نے اپنے مشاہدے میں کہا ہے کہ اگر میڈیا میں شائع ہونے والی خبر درست ہے تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ اسی بنا پر کمیشن نے مدھیہ پردیش کے چیف سیکریٹری اور اُجین کے ضلع پولیس سربراہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ رپورٹ میں واقعے کی تحقیقات کی موجودہ پیش رفت کے علاوہ یہ بھی بتایا جائے کہ مہلوک صفائی کارکن کے قانونی ورثا اور زخمی کارکنوں کو اگر کوئی معاوضہ ادا کیا گیا ہے تو اس کی مکمل تفصیلات بھی شامل کی جائیں۔
مورخہ8 جولائی2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، زخمی صفائی کارکنوں میں سے ایک علاج کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ دیگر دو کارکن اب بھی زیرعلاج ہیں۔
***
ش ح۔ض ر۔ش ت
Urdu No-9883
(रिलीज़ आईडी: 2284104)
आगंतुक पटल : 8