سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
تیسرا نمستے ڈے کل 14 جولائی کو مغربی بنگال کے کولکاتا میں منایا جائے گا، ملک بھر کے شہری مقامی اداروں میں بھی متوازی پروگرام منعقد ہوں گے
سماجی انصاف و تفویض ختیارات کی وزارت کی جانب سے’دیویہ کلا میلہ‘ کا بھی انعقاد کیا جائے گا
نمستے ڈے کے موقع پر ملک گیر تقریبات میں صفائی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرڈاکٹر ویریندر کمار اور وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے کی تقریب میں شرکت متوقع
प्रविष्टि तिथि:
13 JUL 2026 1:09PM by PIB Delhi
سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت 14 جولائی کو تیسرا نمستے ڈے منائے گی، جو 2023 میں قومی مشینی صفائی نظام (نمستے) اسکیم کے آغاز کے تین سال مکمل ہونے کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔
مرکزی تقریب کے ساتھ ساتھ دیویہ کلا میلہ بھی مغربی بنگال کے کولکاتا میں رابندر سدن میں منعقد کیا جائے گا، جبکہ ملک بھر کے شہری مقامی اداروں میں بھی متوازی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات ڈاکٹر ویریندر کمار اور وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے کی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ جناب سوبھیندو ادھیکاری، وزرا، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، مرکز اور ریاست کے اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ کے نمائندے، نیشنل صفائی کرمچاریز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) اور دیگر معزز شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی۔
نمستے ڈے کے موقع پر شہری مقامی اداروں کی جانب سے صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود پر مرکوز سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں پیشہ ورانہ تحفظ کی تربیت، صحت جانچ کیمپ، سرکاری سہولیات کی فراہمی میں معاونت، مشینی صفائی کے آلات اور حفاظتی سامان کا مظاہرہ اور صفائی کارکنوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزاز سے نوازنا شامل ہے۔
نمستےڈے صفائی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، جن میں سیور اور سیپٹک ٹینک کے کارکن، کچرا چننے والے اور سابق دستی صفائی کارکن شامل ہیں۔ یہ سب عوامی صحت اور ماحولیاتی صفائی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس دن کا انعقاد حکومت کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ مشینی صفائی کے ذریعے صفائی کارکنوں کی حفاظت اور وقار کو بہتر بنایا جائے، خطرناک صفائی کے طریقوں کا خاتمہ کیا جائے، حفاظتی آلات تک رسائی فراہم کی جائے، ہنر مندی کی ترقی اور پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
وزارت نے کہا کہ یہ دن منانا حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ تاریخی طور پر محروم طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے، جبکہ ملک بھر میں ایک محفوظ، جامع اور باوقار صفائی نظام کو فروغ دیا جائے۔
نمستےڈے عوامی سطح پر صفائی کارکنوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، ان کی خدمات کے احترام کو فروغ دینے اور سب کے لیے ایک محفوظ، جامع اور باوقار صفائی نظام کے قیام کے قومی عزم کو اجاگر کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمے نے24-2023 میں قومی مشینی صفائی نظام (نمستے) اسکیم کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد صفائی کارکنوں کے وقار، تحفظ اور سماجی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی انہیں سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط بنانا ہے۔
نمستے اسکیم کے متوقع نتائج میں صفائی کے کام کے دوران ہونے والی اموات کا مکمل خاتمہ، صفائی کارکنوں کے انسانی فضلے سے براہ راست رابطے کا خاتمہ، تمام صفائی کے کاموں کو حفاظتی آلات کے ذریعے انجام دینا، تمام صفائی کے کاموں کی انجام دہی کے لیے تربیت یافتہ کارکنوں کی دستیابی، مشینی صفائی کی خدمات کی محفوظ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی ردعمل صفائی یونٹس (ای آر ایس یوز) کو مضبوط اور باصلاحیت بنانا اور اپنی مدد آپ گروپوں کے قیام اور کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے صفائی کارکنوں کو بااختیار بنانا شامل ہے۔
****
ش ح۔م ع ن۔ ش ب ن
U.No.-9877
(रिलीज़ आईडी: 2284053)
आगंतुक पटल : 19