کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ  تجارت نے آندھرا پردیش میں ایف سی وی تمباکو کی مارکیٹنگ سیزن 26–2025 کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 10 JUL 2026 4:07PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت کی وزارتِ تجارت و صنعت کے محکمۂ تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری، نتن کمار یادو، آئی اے ایس کی قیادت میں اعلیٰ حکام کے ایک وفد نے حیدرآباد میں آندھرا پردیش کے فلو کیورڈ ورجینیا (ایف سی وی) تمباکو کے مارکیٹنگ سیزن 262025 کا جائزہ لیا۔ وفد نے تمباکو کاشتکاروں،  مینو فیکچررز، برآمد کنندگان، ڈیلرز، تجارتی انجمنوں اور تمباکو بورڈ کے نمائندوں سے تبادلۂ خیال کیا۔

اجلاس میں موجودہ مارکیٹ کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور تمباکو کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس دوران خریداری کے عمل کو تیز کرنے، برآمدات میں سہولت فراہم کرنے اور ایف سی وی تمباکو کے مجموعی مارکیٹنگ نظام کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں  تمباکو کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں تمباکو بورڈ کی تنظیمِ نو، کاشتکاروں کے فلاحی فنڈ کے تحت مراعات میں اضافہ، رجسٹریشن کے طریقۂ کار کو آسان بنانا، ڈیجیٹل اقدامات اور مصنوعی ذہانت پر مبنی درجہ بندی کے نظام کا نفاذ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک میں برآمدی منڈیوں کے مواقع بڑھانے اور موزوں علاقوں میں فصلوں کے تنوع کو فروغ دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

محکمۂ تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری نتن کمار یادو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے بھارت کے ایف سی وی تمباکو کے شعبے کی طویل مدتی پائیداری اور عالمی مسابقتی صلاحیت مزید مستحکم ہوگی۔

1.jpg2.jpg

***

(ش ح۔ش ت۔م ذ)

U.R .9799


(रिलीज़ आईडी: 2283344) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , English , हिन्दी , Tamil