ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے رائے پور میں 250 برقی انجنوں کے لیے اضافی ہومِنگ سہولیات قائم کرنے کے 175 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی
بنیادی ڈھانچے میں توسیع کے ذریعے موجودہ اثاثوں کے مؤثر استعمال، برقی انجنوں کے بیڑے میں اضافے اور دیکھ بھال کی استعداد کو بہتر بنایا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
10 JUL 2026 2:02PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے نے انجنوں کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جنوب مشرقی وسطی ریلوے (ایس ای سی آر) کے تحت رائے پور کے ہائی ہارس پاور (ایچ ایچ پی) ڈیزل شیڈ میں 250 تھری فیز برقی انجنوں کے لیے اضافی ہومنگ سہولیات قائم کرنے کے 175 کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
ہومنگ سے مراد کسی برقی انجن کو ایک مخصوص انجن شیڈ کے ساتھ منسلک کرنا ہے، جو اس کی بنیادی دیکھ بھال کا مرکز ہوتا ہے۔ ہومنگ شیڈ اس برقی انجن کی مقررہ وقفوں پر دیکھ بھال، حفاظتی معائنہ، مرمت اور مجموعی نگہداشت کا ذمہ دار ہوتا ہے تاکہ اس کی محفوظ اور مؤثر کارکردگی یقینی بنائی جا سکے۔
اس منصوبے کی منظوری بھارتی ریلوے کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد برقی انجنوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے بیڑے اور ملک بھر میں مال بردار و مسافر ٹرینوں کی بڑھتی ہوئی آمدورفت کے پیشِ نظر دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
یہ اضافی ہومنگ سہولیات بھارتی ریلوے کو موجودہ بنیادی ڈھانچے سے زیادہ مؤثر استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ رائے پور ڈپو میں مستقبل کی تکنیکی توسیع کے لیے درکار اضافی جگہ بھی فراہم کریں گی۔
*********
(ش ح۔ش ت۔م ذ)
U.R .9794
(रिलीज़ आईडी: 2283297)
आगंतुक पटल : 16