ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو نے کوئمبٹور میں نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کی 29 ویں میٹنگ کی صدارت کی
تحفظ کو مستحکم بنانے ، انتظامی طور طریقوں کو بہتر بنانے اور ہندوستان کے شیروں کے تناظر میں تحفظ میں بہتر نتائج حاسل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی
प्रविष्टि तिथि:
09 JUL 2026 6:49PM by PIB Delhi
نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) کی 29 ویں میٹنگ آج سینٹرل اکیڈمی فار اسٹیٹ فاریسٹ سروس (سی اے ایس ایف او ایس) کوئمبٹور ، تمل ناڈو میں منعقد ہوئی ۔ میٹنگ کی صدارت ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر اور این ٹی سی اے کے چیئرپرسن جناب بھوپیندر یادو نے کی ۔ اس میٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ جناب راجیو پرتاپ روڈی اور جناب ہریش چندر مینا کے علاوہ اتھارٹی کے دیگر اراکین کے علاوہ وزارت کے سینئر افسران ، ٹائیگر رینج ریاستوں کے چیف وائلڈ لائف وارڈنز اور ٹائیگر ریزرو کے فیلڈ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ملک میں شیروں کے تحفظ اور جنگلاتی زندگی کے انتظام سے متعلق کلیدی پالیسی ، انتظام اور ادارہ جاتی امور پر غور و خوض کیا گیا۔ بات چیت میں تحفظ کو مضبوط بنانے ، انتظامی طریقوں کو بہتر بنانے اور ہندوستان کے شیروں کے تناظر میں تحفظ کے بہتر نتائج حاسل کرنے میں توجہ مرکوز کی گئی ۔ اتھارٹی نے پچھلی میٹنگ کے دوران کیے گئے فیصلوں کے نفاذ کا جائزہ لیا اور ان تجاویز پر غور کیا جن کا مقصد شیروں اور ان کی رہائش گاہوں کے تحفظ کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔
میٹنگ کے دوران وزیر موصوف نے این ٹی سی اے کی دو اہم اشاعتیں جاری کیں:
- بچاؤ کے لیے روڈ میپ: ٹائیگر لینڈ اسکیپس میں جنگلی جانوروں کے بچاؤ-بحالی-رہائی کے لیے عارضی/ٹرانزٹ سہولیات کے قیام کے لیے اسٹریٹجک روڈ میپ: ہندوستان کے ٹائیگر لینڈ اسکیپس میں جنگلاتی زندگی کے بچاؤ ، بحالی اور محفوظ رہائی کو مستحکم کرنے کے لیے ایک سائنسی اور اسٹریٹجک فریم ورک ۔ یہ روڈ میپ تحفظ کے کام کاج میں چیلنجوں اور انسانی-جنگلاتی زندگی کے تعاملات کے لیے تیاریوں میں اضافہ کرے گا ؛ اور ،
- اسٹریڈز 2026: ٹائیگر ریزرو کی حیثیت-بنیادی ڈھانچہ ، ترقی ، ماحولیات اور سماجی پیرامیٹرز: ہندوستان کے ٹائیگر ریزرو میں تحفظ اور انتظامی مداخلتوں کا ایک جامع جائزہ ۔ یہ رپورٹ شیروں کے تحفظ کو مستحکم بنانے کے لیے ثبوت پر مبنی منصوبہ بندی ، موافقت پذیر انتظام اور باخبر فیصلہ سازی کی حمایت کرے گی ۔

اتھارٹی نے 25-2024 کے لئے نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ پر غور کیا اور اس کی منظوری دی اور این ٹی سی اے کے 28 ویں اجلاس کے فیصلوں پرکی گئی کارروائی سے متلعق رپورٹ کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں تکنیکی کمیٹی اور اتھارٹی کی انتظامی کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا ۔
ایجنڈے کے اہم نکات میں ، اتھارٹی نے ٹائیگر ریزرو کے مینجمنٹ ایفیکٹوینس ایویلیوایشن (ایم ای ای) کے چھٹے سائیکل کو شروع کرنے کی تجویز پر غور کیا ، جو ٹائیگر ریزرو میں انتظامی طریقوں کی تاثیر کا اندازہ لگانے اور مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم مشق ہے ۔
میٹنگ میں ٹائیگر کنکلیو کو ایک قومی پلیٹ فارم کے طور پر منعقد کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ ٹائیگر کنزرویشن فاؤنڈیشنز کے ذریعے ٹائیگر ریزرو کے لیے مالی وسائل کو متحرک کیا جا سکے اور کارپوریٹ اداروں ، انسان دوست تنظیموں اور دیگر متعلقہ فریقین کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے ۔
اس کے علاوہ ، اتھارٹی نے تحقیقی نتائج کو عام کرنے ، جدید انتظامی طریقوں کو بانٹنے اور ٹائیگر ریزرو کے منتظمین ، محققین اور تحفظ کے پیشہ ور افراد کے درمیان ایک دوسرے کو جانکاری فراہم کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک قومی فورم کے طور پر اسٹریپس (ٹائیگر ریسرچ ، انوویشن ، پالیسی ، ایکولوجی اور پائیداری پر سمپوزیم) کے انعقاد پر غور کیا تاکہ شواہد پر مبنی انتظام کو فروغ دیا جا سکے اور ٹائیگر ریزرو میں تحفظ کی کامیاب مداخلتوں کی و دہرایا جا سکے ۔

اس کے علاوہ ، اتھارٹی کے اراکین کو نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کے حالیہ اقدامات اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا اور تحفظ کی حکمرانی ، سائنسی انتظام اور شیروں کے رہائش گاہوں کے طویل مدتی تحفظ کو مضبوط بنانے سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا ۔
این ٹی سی اے کی 29 ویں میٹنگ نے ملک بھر میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ کے مقاصد کو آگے بڑھاتے ہوئے سائنس پر مبنی انتظام ، باہمی تعاون پر مبنی حکمرانی اور زمین کی سطح کا تحفظ کے ذریعے شیروں کے تحفظ کو مستحکم بنانے کے لیے حکومت ہند کے مسلسل عزم کو دوہرایا ہے۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U 9770–
(रिलीज़ आईडी: 2283070)
आगंतुक पटल : 12