ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ماحولیات نے کوئمبٹور میں چڑیا  گھر سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی زیڈ اے)  کی 46ویں میٹنگ کی صدارت کی


جناب بھوپیندر یادو نے چڑیا  گھر سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی زیڈ اے) کا نیوز لیٹر جاری کیا جس میں ہندوستانی چڑیا گھر میں نسل کی افزائش کا تحفظ، جنگلی حیات کی صحت، سائنسی بندوبست اور صلاحیت سازی کے سنگ میل کو اجاگر کیا گیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 09 JUL 2026 4:54PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب  وہوا کی  تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج کوئمبٹور میں چڑیا  گھرسے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی زیڈ اے) کی 46ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران مالی سال 2026-27 میں چڑیا  گھرسے متعلق مرکزی اتھارٹی کی اہم کامیابیوں اور آئندہ کی ترجیحی حکمتِ عملی کو گورننگ باڈی کے سامنے پیش کیا گیا۔

میٹنگ میں چڑیا گھروں کی جدید خطوط پر ترقی، جانوروں کے رہنے کے نئے مراکز کے قیام،سیاحوں کی بہتر آگاہی و تعلیم، سائنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیا گیا، تاکہ بھارت کے چڑیا گھروائلڈ لائف کے تحفظِ ، تعلیم اور سائنسی تحقیق کے مؤثر مراکز کے طور پر اپنی اہم ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں انجام دیتے رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SEEB.jpg

میٹنگ میں درج ذیل اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا:

  • چھ مختلف جائزہ ٹیموں کی جانب سے چڑیا گھروں کی انتظامی مؤثریت کے دوسرے مرحلے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
  • سی سی ایم بی–لاکونیس کی اس تجویز پر مبنی تصوراتی نوٹ پر غور کیا گیا، جس کے تحت تولیدی ٹیکنالوجیز سے آراستہ جانوروں کے حیاتیاتی ذخائر کا ایک قومی نیٹ ورک قائم کیا جائے، تاکہ بھارتی چڑیا گھروں میں  افزائشِ نسل کے تحفظ کے پروگراموں کو مؤثر تعاون فراہم کیا جا سکے۔
  • قومی زولوجیکل پارک کی جدید خطوط پر ترقی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
  • بھارتی چڑیا گھروں میں خدمات انجام دینے والے ویٹرنری ڈاکٹروں اور جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کے لیے معیاری طریقۂ کار پر غور و خوض کیا گیا۔
  • جنگلی حیات کی صحت کے انتظام سے متعلق ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مجوزہ قومی جنگلی حیات صحت پالیسی کے تصوراتی مسودے پر بھی غور کیا گیا۔
  • چڑیا گھروں کے لیے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے فنڈز کے استعمال اور وسائل کے بہتر انتظام سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔
  • سائٹس (جنگلی حیوانات و نباتات کی خطرے سے دوچار انواع کی بین الاقوامی تجارت سے متعلق کنونشن) کی فہرستوں میں شامل غیر مقامی جنگلی جانوروں کی انواع کو غیر مجاز طور پر اپنے پاس رکھنے اور عوامی نمائش کے لیے پیش کرنے کے معاملات، نیز ان سے متعلق قانونی ضوابط کے مؤثر نفاذ پر بھی غور کیا گیا۔

میٹنگ  کے موقع پر مرکزی وزیر نے چڑیا گھر سے متعلق مرکزی اتھارٹی کا نیوز لیٹر بھی جاری کیا، جس میں بھارتی چڑیا گھروں میں افزائشِ نسل کے تحفظ، جنگلی جانوروں کی صحت، سائنسی بندوبست اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HIIB.jpg

****

ش ح۔م ع۔ت ع

U.No. 9761


(रिलीज़ आईडी: 2282957) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Kannada