وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے پیناکا لانگ رینج گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
08 JUL 2026 7:13PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے 08 جولائی 2026 کو چاندی پور میں مربوط تجربہ گاہ (آئی ٹی آر) سے پیناکا لانگ رینج گائیڈڈ راکٹ (ایل آر جی آر) کی تجرباتی پرواز کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس راکٹ کی آزمائش کم سے کم 60 کلومیٹر کی دوری کے لیے کی گئی۔ ایل آر جی آر نے پروازوں کے دوران اپنے کل پرزوں کی منصوبے کے مطابق صحیح کارکردگی پیش کی جیساکہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق نساب کے تحت مقرر تھا۔ اس پرواز کے دوران سبھی کل پرزوں نے اپنا فاصلہ بالکل صحیح طریقے سے کیا۔

پیناکا ایل آر جی آر راکٹ آرمامینٹ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹیبلشمنٹ نے ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے جس میں دفاعی تحقیق و ترقی کی لیباریٹری اور تحقیقی مرکز امرات نے مدد کی ہے ۔ آزمائشی پرواز میں آئی ٹی آر اور ثبوت اور تجربات کے ادارے نے تعاون کیا ہے ۔ یہ راکٹ ان سروس پیناکا لانچر سے کیا گیاجس میں اس لانچر نے اپنی متنوع کارکردگی کا مطاہرہ کیا اور پیناکا کی مختلف صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا کہ یہ پروازیں ایک ہی لانچر سے مختلف جگہوں پر کی گئی۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے پرواز کے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او ، ہندوستانی فوج اور صنعت کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے لیے مقامی ڈیزائن اور ترقی کی صلاحیت میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ۔
دفاعی سکریٹری اور سکریٹری ، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ، ڈی آر ڈی او جناب راجیش کمار سنگھ نے آزمائشوں کی باریکی سے نگرانی کی اور کامیاب تجربے سے وابستہ تمام ٹیموں کو مبارکباد دی ۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U 9724–
(रिलीज़ आईडी: 2282613)
आगंतुक पटल : 11