مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
دہلی کےپرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کے دفتر میں اگست میں پنشن یافتگان کی شکایات کے ازالے کے لیے پنشن عدالت کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
06 JUL 2026 4:38PM by PIB Delhi
دہلی کے پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس،کا دفتر 6 اگست 2026 کو پنشن عدالت منعقد کرے گا، جس کا مقصد پنشن یافتگان کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ یہ پنشن عدالت ، ٹیلی مواصلات کے محکمہ(ڈی او ٹی) کے، بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے دہلی سرکل کے اُن پنشن یافتگان کے لیے منعقد کی جا رہی ہے جن کے پنشن سے متعلق معاملات، جس میں پنشن ادائیگی حکم نامہ (پی پی او) کا اجرا، سروس بک کی دیکھ بھال، پنشن کی ادائیگی اور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں، پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی کے دفتر میں زیرانتظام ہیں اور جو دہلی-این سی آر میں مقیم ہیں۔پنشن عدالت کا انعقاد کانفرنس ہال، سنچار لیکھا بھون، دفترِ پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی، پرساد نگر، نئی دہلی– 110005 میں ہوگا۔
پنشن یافتگان اپنی پنشن کے تصفیے اور ادائیگی سے متعلق اُن شکایات کے سلسلے میں، جو اس وقت تک زیرِ التوا ہوں، اس پنشن عدالت میں شامل ہو سکتے ہیں اور اپنے مسائل کا پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی کے دفتر سے براہ راست ازالہ کرا سکتے ہیں۔
پنشن سے متعلق شکایات کے اندراج کے لیے پنشن یافتگان 20 جولائی 2026 تک درج ذیل ذرائع میں سے کسی ایک کے ذریعے اپنی شکایت رجسٹر کراسکتے ہیں:
ای میل: cca.dl-dot[at]nic[dot]in
ٹول فری ہیلپ لائن نمبر: 1800118119
پوسٹل ایڈریس (ڈاک کا پتہ): سنچار لیکھا بھون، پرساد نگر، نئی دہلی – 110005
پنشن یافتگان سے درخواست ہے کہ شکایت درج کراتے وقت درج ذیل تفصیلات ضرور فراہم کریں:
- پنشن یافتگان/فیملی پنشنر کا نام
- پی پی او نمبر ۔
- آخری بار خدمات فراہم کی گئی اکائی کا نام
- ریٹائرمنٹ کی تاریخ/موت کی تاریخ
- تفصیلی شکایت
- رابطہ نمبر
پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی کا دفتر پنشن سے متعلق خدمات بروقت، مؤثر اور خوش اسلوبی سے فراہم کرنے کے تئیں پُرعزم ہے۔
نوٹ: پنشن عدالت میں عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات سے متعلق معاملات پر غور نہیں کیا جائے گا اور صرف وہی شکایات زیرِ سماعت لائی جائیں گی جو مقررہ طریقۂ کار کے مطابق پہلے سے رجسٹر کرائی گئی ہوں۔
********
ش ح۔ش م۔ش ت
Urdu No-9617
(रिलीज़ आईडी: 2281711)
आगंतुक पटल : 15