دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت کے سینئر افسران وکست بھارت-گرام کےآغاز سمیت دیہی ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لینے کے لیے کرناٹک کا دورہ کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
05 JUL 2026 4:52PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت کے اہم دیہی ترقیاتی پروگراموں کے نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، دیہی ترقی کے محکمے، دیہی ترقی کی وزارت، حکومت ہند کے سینئر افسران کی ایک ٹیم، جس میں جناب الطاف حسین حاجی (آئی ایس ایس) ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور شماریاتی مشیر ڈی او آر ڈی کے ساتھ جناب انیل کمار کے سی، انڈر سکریٹری، انڈر سکریٹری، جناب بلدیو، انڈر سکریٹری اور جناب بلدیوکرناٹک کا 5 تا 11 جولائی 2026 کو دورہ کریں گے۔
اس دورے کا مقصد حکومت کرناٹک کو دیہی ترقی کے پروگراموں کے موثر نفاذ کے لیے ہینڈ ہولڈنگ، نگرانی اور نفاذ میں مدد فراہم کرنا ہے۔ دورے کے دوران، افسران بنگلورو میں ریاستی حکومت کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کریں گے تاکہ کلیدی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور پروگرام کے نفاذ اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ٹیم بیلگاوی اور داونگیرے اضلاع کا بھی دورہ کرے گی تاکہ وی بی گرام کے آغاز کو سپورٹ کرے اور فیلڈ سطح پر اس کے نفاذ کا جائزہ لے سکے۔ افسران ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے، عمل درآمد کے چیلنجوں کی نشاندہی کریں گے اور اس پہل کے موثر رول آؤٹ کو یقینی بنانے کے لیے مسائل کے بروقت حل میں سہولت فراہم کریں گے۔
وی بی گرام کے علاوہ، افسران دیہی ترقی کی وزارت کے دیگر فلیگ شپ پروگراموں کے نفاذ کا جائزہ لیں گے، بشمول پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین ، دین دیال انتودیا یوجنا،قومی دیہی روزی روٹی مشن ، پردھان منتری گرام سڑک ایم ایم جی ایس یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا ،مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم اور نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام کا جائزہ لیں گے۔
فیلڈ وزٹ میں ضلعی عہدیداروں، پنچایتی راج ادارے کے نمائندوں، سیلف ہیلپ گروپ کے اراکین، موجودہ،مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم جاب کارڈ ہولڈرز اور مختلف دیہی ترقیاتی اسکیموں کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت شامل ہوگی۔ اس کا مقصد پروگرام کے نفاذ پررائے حاصل کرنا، فیلڈ لیول کے چیلنجوں کو سمجھنا، بہترین طریقوں کی دستاویز کرنا اور خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔
دیہی ترقی کی وزارت مسلسل نگرانی، ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی تال میل اور باقاعدہ فیلڈ مصروفیات کے ذریعے اپنے فلیگ شپ پروگراموں کے شفاف، جوابدہ اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس طرح کے دورے کوآپریٹو وفاقیت کو تقویت دیتے ہیں اور ملک بھر میں جامع اور پائیدار دیہی ترقی کے مقصد کو حاصل کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 9579
(रिलीज़ आईडी: 2281348)
आगंतुक पटल : 25