مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے بھرُوچ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں (گجرات ایل ایس اے) میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا

प्रविष्टि तिथि: 03 JUL 2026 12:25PM by PIB Delhi

ہندوستان کی ٹیلی کمیونی کیشن ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے عام ٹیلی کمیونی کیشن صارفین کی معلومات کے لیے مئی 2026 کے دوران بھرُوچ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں (گجرات ایل ایس اے میں) میں کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کمیونی کیشن سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی کوریج، کال ڈراپ ریٹ (سی ڈی آر)، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) تھروپٹ وغیرہ جیسے خدمات کے معیار (کیو او ایس) کے اہم پیمانوں پر ٹی ایس پیز کی کارکردگی کو ریکارڈ کرتا ہے، جنہیں بعد میں صارفین کو آگاہ کرنے اور ٹی ایس پیز کو اپنی خدمات میں بہتری لانے کی ترغیب دینے کے لیے شائع کیا جاتا ہے۔

یہ آئی ڈی ٹی(انڈیپنڈنٹ ڈرائیو ٹیسٹ) شہروں، ہاٹ اسپاٹس، عوامی نقل و حمل کے مراکز اور دیگر مختلف استعمالی ماحول میں تمام ٹی ایس پیز کے موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کی پیمائش کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ اس قسم کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر تمام ٹی ایس پیز کے سم کارڈ استعمال کرتے ہوئے لائیو ڈیٹا اور وائس سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں، جبکہ جدید سافٹ ویئر سسٹمز کی مدد سے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔

ٹرائی نے اپنی مقررہ ایجنسی کے ذریعے گجرات ایل ایس اے میں 5 مئی 2026 سے 8 مئی 2026 کے دوران بھرُوچ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سٹی ڈرائیو (361.2 کلومیٹر)، ہاٹ اسپاٹ مقامات (11) اور واک ٹیسٹ (1.5 کلومیٹر) سمیت ڈرائیو ٹیسٹ انجام دیے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے جے پور واقع علاقائی دفتر کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ میں پیش کیے گئے مشاہدات ڈرائیو ٹیسٹ کے دن اور وقت کے دوران متعلقہ آزمائشی علاقے اور راستے پر ٹی ایس پیز کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ڈرائیو ٹیسٹ روٹ میپ: ذیل میں دیا گیا نقشہ ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا ایک جائزہ پیش کرتا ہے، جس میں سٹی ڈرائیو، انٹر آپریٹر کالنگ، ہاٹ اسپاٹس اور واک ٹیسٹ شامل ہیں، جیسا کہ نقشے میں درج نشانات کے مطابق دکھایا گیا ہے۔

اہم پیمانوں کا جائزہ لیا گیا

  • کوریج گیپ: ایسے نمونوں کا فیصد جن میں سگنل کی طاقت متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی/3جی/4جی/5جی) کے لیے مقررہ کم از کم سگنل طاقت سے کم پائی گئی۔
  • وائس خدمات: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال ڈراپ ریٹ (ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ کا وقت، کال سائلنس ریٹ، اسپیچ کوالٹی (ایم او ایس)۔
  • کال  بند ہوجانے کےواقعات: بات کرتے ہوئےاچانک آواز کے بند ہوجانے کے واقعات کی تعداد۔
  • ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھروپٹ، لیٹنسی، جِٹر، اور پیکٹ ڈراپ ریٹ۔

بھرُوچ شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اہم پیمانوں کی بنیاد پر مجموعی موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

  • کوریج گیپ: آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ڈرائیو ٹیسٹ روٹ پر وائس ٹیسٹنگ کے دوران مشاہدہ کی گئی سگنل کے قوت کی بنیاد پر، مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 618/42053، بی ایس این ایل کے لیے 3289/40866، آر جے آئی ایل کے لیے 377/42071 اور وی آئی ایل کے لیے 1311/41818 ریکارڈ کی گئی۔ کوریج گیپ کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔
  • کال ڈراپ: کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی کالوں میں سے منقطع ہونے والی کالوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 0/378، بی ایس این ایل کے لیے 10/365، آر جے آئی ایل کے لیے1/380 اور وی آئی ایل کے لیے 0/380 ریکارڈ کی گئی۔ کال ڈراپ ہونے والے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔

بات کرتے ہوئے اچانک آواز بند ہوجانے کے واقعات: کامیابی کے ساتھ قائم ہونے والی مجموعی کالوں میں سے 3 سیکنڈ سے زیادہ عرصے تک  آواز بند ہوجانے کے واقعات  کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 6/365، بی ایس این ایل کے لیے 41/309، آر جے آئی ایل کے لیے 4/366 اور وی آئی ایل کے لیے 28/363 ریکارڈ کی گئی۔ کال سائلنس کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔

  • ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھروپٹ:
  1. ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کارکردگی (مجموعی): ایئرٹیل (5جی/4جی) کی اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار 117.72 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) کی 12.93 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کی 180.22 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کی 31.14 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ تھروپٹ کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔
  2. ڈیٹا اپ لوڈ کارکردگی (مجموعی): ایئرٹیل (5جی/4جی) کی اوسط اپ لوڈ رفتار 24.53 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/3جی/2جی) کی 4.59 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کی 24.09 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (5جی/4جی/2جی) کی 17.38 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ تھروپٹ کی تفصیلات منسلک نقشے میں دی گئی ہیں۔

نقشے میں سرخ نقطے پر کلک کرکے کال ڈراپ اور کال سائلنس کے مقامات کی معلومات دیکھی جا سکتی ہیں۔

آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹ اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

شہر: دیرول، سامنی، واگرا، پکھاجن، گیلینڈا، دہیج، لکھی گام، لووارا، امبیتھا، جولوا، ایکسل، دیہگام، انداڈا، انکلیشور، کوسمڈی، گوولی بیٹ، جھانور، نبی پور، پالیج اور ٹنکاریا وغیرہ۔

ہاٹ اسپاٹس: انکلیشور جی ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ، انکلیشور ریلوے اسٹیشن، بھرُوچ جی ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ، بھرُوچ ریلوے اسٹیشن، سٹی سینٹر بھرُوچ، سول اسپتال بھرُوچ، کلکٹر دفتر بھرُوچ، آئینوکس شالیمار مال، ماتیریا تلاؤ، پنچ بتی چوراہا اور زدیشور چوکڑی۔

واک ٹیسٹ: سونیری محل سے ڈھوڈھی کوئی بازار۔

اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج متعلقہ ٹی ایس پیز کے ساتھ شیئر کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ ضرورت کے مطابق مزید کارروائی کر سکیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹ ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ کسی بھی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے جے پور میں واقع ٹرائی کے علاقائی دفتر کو ای میل آئی ڈی adv.jaipur@trai.gov.in پر ای میل بھیجی جا سکتی ہے۔ جے پور میں واقع ٹرائی کے علاقائی دفتر سے 0141-2701919پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

****

ش ح۔ع و۔ اش ق

U. No-9503


(रिलीज़ आईडी: 2280715) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil