نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے ساتھ بھارت کے سائیکلنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا

تبادلہ خیال کے دوران اسمیتا سائیکلنگ لیگ، پونے میں منعقد ہونے والے اگلے گرینڈ ٹور اور ہائی پرفارمنس پاتھ ویز جیسے موضوعات زیر بحث آئے

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 8:04PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے آج سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا (سی ایف آئی) کے سکریٹری جنرل  جناب منیندر پال سنگھ اور فیڈریشن کے سینئر افسران کے ساتھ ایک جامع جائزہ میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میٹنگ کا مقصد وسیع تر زمینی سطح کی شراکت داری، ایتھلیٹ کی بہتر تیاری اور افزوں بین الاقوامی مسابقتی ماحول کے ذریعہ بھارت کے سائیکلنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

تبادلہ خیال کے دوران سائیکل سواروں کے لیے ایک منظم اور باقاعدہ راستہ  تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی—جس میں نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی شناخت اور عوامی شراکت داری سے لے کر اعلیٰ کارکردگی کی تربیت، اسپورٹس سائنس، بہترین کوچنگ اور بین الاقوامی تجربہ شامل ہیں۔ اجلاس میں یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی) کے ساتھ بھارت کے بڑھتے ہوئے تعاون اور ملک کو مسابقتی سائیکلنگ کے ایک ابھرتے ہوئے عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کی سمت میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/10005293472FTE.jpg

بات چیت کے دوران ایک اہم محور 'پونے گرینڈ ٹور' کا اگلا ایڈیشن تھا، جو بین الاقوامی سائیکلنگ کیلنڈر پر بھارت کی شبیہ کو مسلسل مضبوط کر رہا ہے۔ وزیر نے اس بات کا مشاہدہ کیا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ یہ مقابلے نہ صرف بھارتی سائیکل سواروں کو دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف بہترین موقع فراہم کرتے ہیں، بلکہ عالمی سطح کے کھیلوں کی کامیابی سے میزبانی کرنے کی بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں۔

میٹنگ کے دوران، جناب منیندر پال سنگھ نے بتایا کہ 'یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل' (یو سی آئی) کی سالانہ رپورٹ 2026 میں عالمی سائیکلنگ میں بھارت کے بڑھتے ہوئے تعاون کا خاص طور پر اعتراف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں شامل اپنے پیغام میں، یو سی آئی کی ڈائریکٹر جنرل، محترمہ امینہ لانایا نے 'پونے گرینڈ ٹور 2025' کی کامیابی کو نمایاں کیا اور بھارت کے بڑھتے ہوئے کھیلوں کے جذبے سمیت 'سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا' کی کوششوں کو سراہا۔ وزیرِ موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کے اس بین الاقوامی نگراں ادارے کی جانب سے ایسا اعتراف ملک کے لیے شدید فخر کی بات ہے اور یہ عالمی سائیکلنگ کے نقشے پر بھارت کے بڑھتے ہوئے قد کی عکاسی کرتا ہے۔

محترمہ ہرشیتا جاکھڑ  کے مقتدر یو سی آئی ورلڈ سائیکلنگ سینٹر (ڈبلیو سی سی) اعلیٰ تربیتی پروگرام میں شمولیت کےلیے بھارتی سائیکل سوار کے طور پر منتخب ہونے کے بعد، بھارت کے پانچ بہترین دوڑ کے کھلاڑیوں- رونالڈو سنگھ، ایسو البان، روجیت سنگھ، ڈیوڈ بیکہم ایلکاتوچونگو اور جیمس سنگھ کے ساتھ ساتھ کھیل کود عملے کے چار اراکین  کو  سوئٹزرلینڈ کے ایگل شہر میں یو سی آئی ورلڈ سائیکلنگ سینٹر پروگرام میں شامل کیا گا ہے۔ وزیر نے اس اہم پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس طرح کے مواقع بھارت کے سائیکلنگ کھلاڑیوں  اور کوچ حضرات کو عالمی درجے کی تربیت، اسپورٹ سائنس سپورٹ اور بین الاقوامی تجربہ فراہم کرائیں گے، ساتھ ہی بھارت کے طویل المدت اعلیٰ کارکردگی کے ایکو سسٹم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔

اجلاس کے دوران 'کھیلو انڈیا اسمیتا سائیکلنگ سٹی لیگ' کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ پہل قدمی بھارت کے سب سے بڑے خواتین کے نچلی سطح کے سائیکلنگ پروگراموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے، جو مختلف شہروں اور اضلاع میں خواتین سائیکل سواروں کے لیے باقاعدہ مسابقتی مواقع پیدا کر رہا ہے۔ وزیرِ موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ اسمیتا کے تحت دیکھا جانے والا پرجوش جذبہ اور شمولیت، کھیلوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ مستقبل کی چیمپئنز کی شناخت اور ان کی تربیت کے لیے ایک جامع اور پائیدار راستہ بنانے کی کامیابی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے نچلی سطح پر شرکت کو بڑھانے اور بھارتی سائیکلنگ کے لیے نئے ٹیلنٹ کی فراہمی  کو مضبوط بنانے میں اس پہل قدمی کے کردار کو بھی سراہا۔

میٹنگ میں گھریلو مقابلوں کے ڈھانچے کو وسعت دینے، کوچنگ اور تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، نچلی سطح پر زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دینے، اسپورٹس سائنس اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے، اور باصلاحیت سائیکل سواروں کے لیے ضلع اور ریاست کے مقابلوں سے قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز تک بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھنے کے راستے بنانے پر مزید غور و خوص کیا گیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1000529345P0SC.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، محترمہ رکشا کھڈسے نے کہا:

"محترم وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، بھارت اپنے کھیلوں کے نظام میں ایک انقلابی تبدیلی کا شاہد بن رہا ہے۔ 'کھیلو انڈیا' اور 'فٹ انڈیا' جیسے اقدامات کے ذریعے، ہم کھیلوں میں شمولیت کے لیے بہترین مواقع پیدا کر رہے ہیں، نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی شناخت کر رہے ہیں اور کھیلوں میں اعلیٰ کارکردگی کے لیے ایک مضبوط راستہ تیار کر رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں سائیکلنگ کے اندر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، اور حکومت، اسپورٹس فیڈریشنز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مسلسل تعاون کے ذریعے، ہم ایسے عالمی معیار کے کھلاڑی تیار کر سکتے ہیں جو عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہوں۔"

انہوں نے اس بات پر بھی مکرر زور دیا کہ نچلی سطح پر ایک مضبوط ترجیحی نظام، معیاری کوچنگ، سائنسی اصولوں پر مبنی تربیتی طریقے اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں کے ذریعے مسلسل ملنے والا تجربہ، بھارتی سائیکل سواروں کو ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، ورلڈ چیمپئن شپ اور اولمپک کھیلوں میں کامیابی کا پرچم لہرانے کے لیے تیار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وزیرِ موصوف نے مسابقتی سائیکلنگ کو وسعت دینے، نچلی سطح پر شرکت کو فروغ دینے اور یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل  کے ساتھ بھارت کے تعاون کو مضبوط بنانے میں سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا اور اس کے سیکرٹری جنرل جناب منیندر پال سنگھ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یو سی آئی (یو سی آئی) کی سالانہ رپورٹ 2026 کے ذریعے ملنے والا بین الاقوامی اعتراف، پونے گرینڈ ٹور کی مسلسل کامیابی، کھیلو انڈیا اسمیتا سائیکلنگ سٹی لیگ کا تیزی سے پھیلاؤ، اور معزز یو سی آئی ورلڈ سائیکلنگ سینٹر پروگرام میں بھارتی کھلاڑیوں کی شمولیت؛ یہ سب مل کر بین الاقوامی سائیکلنگ میں ایک اہم اور مضبوط قوت کے طور پر بھارت کے ابھرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزارتِ نوجوانان اور کھیل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور سائیکلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے درمیان مسلسل تعاون سائیکلنگ کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرے گا اور اس کھیل میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے تحریک کا باعث بنے گا۔

اجلاس میں 'وکست بھارت @2047'  کے وژن کے مطابق کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، خواتین کی شرکت کو فروغ دینے، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی معاونت اور عالمی معیار کا کھیلوں کا نظام تیار کرنے کے لیے حکومتِ ہند کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 


**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9489


(रिलीज़ आईडी: 2280595) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil