وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کے جہاز ’’اُدے گیری‘‘، ’’کواراتی‘‘ اور ’’شکتی‘‘ سنگاپور کے چانگی بحری اڈے پر پہنچ گئے

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 6:52PM by PIB Delhi

مشرقی بیڑے کے سربراہ، ریئر ایڈمرل آلوک آنند کی قیادت میں بھارتی بحریہ کے مشرقی بیڑے کے جہاز ’’ادے گیری‘‘، ’’کواراتی‘‘ اور ’’شکتی‘‘ یکم جولائی 2026 کو سنگاپور کے چانگی بحری اڈے پر پہنچ گئے۔

یہ دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے اور جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں بھارتی بحریہ کی جاری عملی تعیناتی کا حصہ ہے۔ یہ تعیناتی حکومتِ ہند کی مشرق کی جانب پیش قدمی کی پالیسی، مہاساگر کے تصور، اور آسیان–ہند بحری تعاون کے سال 2026 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔

بندرگاہ پر قیام کے دوران یہ جہاز سنگاپور کی بحریہ کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلۂ خیال، ایک دوسرے کے جہازوں کے دوروں اور باہمی بحری دلچسپی کے امور پر مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ ان سرگرمیوں سے دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کو عملی تجربات اور بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کرنے کا موقع ملے گا، جس سے باہمی ہم آہنگی، اعتماد اور مشترکہ کارروائی کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

بھارت اجتماعی بحری سلامتی کے فروغ، علاقائی تعاون کے استحکام اور بحری شراکت داروں کے درمیان اشتراکِ عمل کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ سنگاپور کا یہ دورہ انہی مقاصد کو تقویت دیتا ہے اور ایک محفوظ، پُرامن اور سب کے لیے یکساں مواقع پر مبنی بحری ماحول کے مشترکہ تصور کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(12)Z8VM.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(12)VZ5M.jpeg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9484

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2280539) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil