مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحری جہازآئی این ایس تری کنڈ نے خلیجِ عدن میں بحری قزاقی کی کوشش کے دوران تجارتی جہاز گولڈن آرسینل پر ہونے والے حملے کا فوری اور مؤثر جواب دیا

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 6:11PM by PIB Delhi

 بھارتی بحری جہاز آئی این ایس تری کنڈ، جو بھارتی بحریہ  کے مشن پر تعینات  ایک اسٹیلتھ فریگیٹ ہے، نے خلیجِ عدن میں 01 جولائی 2026 کو بحری قزاقی کی ایک کوشش کے دوران فوری اور مؤثر جواب دیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب  تجارتی جہاز  گولڈن آرسینل ، جو سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گریناڈینز کے پرچم کے تحت چلنے والا ایک مال بردار جہاز ہے، یمن کے عدن سے سفر کے دوران تقریباً 300 بحری میل مشرق-شمال مشرق جِبوتی کے قریب ممکنہ قزاقوں کےحملے کی زد میں آیا۔ واقعے کی اطلاع انفارمیشن فیوزن سینٹر ، بحر ہند خطہ کے ذریعے  دی گئی، جس کے بعد بھارتی بحری جہاز آئی این ایس  تری کنڈکو فوری طور پر کارروائی کے لیے ہدایت دی گئی۔

جہاز میں 21 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل تھا۔ حملے کے دوران جہاز کے پل اور قریبی حصوں کو نقصان پہنچا، تاہم تمام عملہ جہاز کے محفوظ حصے  میں پناہ لے کر محفوظ رہا۔

02 جولائی 2026 کی صبح این ایس  تری کنڈ کی بورڈنگ ٹیم نے جہاز پر سوار ہو کر مکمل تلاشی لی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ تلاشی کے دوران کوئی مشتبہ شخص موجود نہیں پایا گیا، جس کے بعد عملہ محفوظ طور پر باہر آیا اور بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر جہاز کی صورتحال کا  معائنہ کیا۔

مزید معاونت کے لیے بھارتی بحریہ کے پی -81 بحری نگرانی  طیارے کو  بھی علاقے میں فضائی نگرانی اور ریکی کے لیے تعینات کیا گیا، جس سے سمندری نگرانی اور جوابی  صلاحیت مزید بڑھ گئی ۔

خطرہ ختم ہونے کے بعد انسدادِ قزاقی کارروائی مکمل کر لی گئی اور  تجارتی جہاز گولڈن آرسینل نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔

بھارتی بحریہ نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں بحری تجارت کے تحفظ، قزاقی کے انسداد اور تمام ملاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

1.jpeg

2.jpeg

3.jpeg

*********

 

 

(ش ح۔ت ف۔م ذ)

U.R .9480


(रिलीज़ आईडी: 2280489) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Marathi , English , हिन्दी , Tamil