نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور کا محکمہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے حکومت اور صنعت کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے انڈسٹری ایسوسی ایشن کانکلیو منعقد کرے گا
صنعتی انجمنیں، کارپوریٹس اور پی ایس یو نوجوانوں کی قیادت میں قومی تعمیر کے لیےایم وائی بھارت کے ساتھ شراکت داری کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
02 JUL 2026 4:52PM by PIB Delhi
وجوانوں کے امور کا محکمہ ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ، حکومت ہند ، 3 جولائی 2026 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (امبیڈکر بھون) میں انڈسٹری ایسوسی ایشن کانکلیو کا انعقاد کرے گا، جس میں اعلیٰ سرکاری حکام، صنعتی رہنما، کارپوریٹ فاؤنڈیشن اور ترقیاتی شراکت دار شامل ہوں گے، تاکہ ایم وائی (میرا یووا بھارت) ایکو نظام کے ذریعے بھارت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک مشترکہ حکمتِ عملی وضع کی جا سکے۔

اس کانکلیو میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کود اور محنت و روزگار کی مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا اور نوجوانوں کے امور اور محنت و روزگار کی مرکزی وزیر محترمہ رکشا نکھل کھڈسے شرکت کریں گی ۔اس پروگرام میں نوجوانوں کے امور کے محکمے کی سکریٹری ڈاکٹر پلوی جین گوول ، نوجوانوں کے امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب نتیش کمار مشرا ، نوجوانوں کے امور کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب شیو رتن ، ایم وائی بھارت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر پرینکا شکلا اور کارپوریٹ امور کی وزارت اور ایم وائی بھارت ماحولیاتی نظام کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے ۔
اس نوعیت کی پہلی منفرد مشق کے طور پر تصور کیے گئے اس کانکلیو کا مقصد حکومت، صنعتی انجمنوں، کارپوریٹس اور سرکاری شعبے کے اداروں کے درمیان ایک منظم شراکت داری قائم کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ان مباحثوں میں ایم وائی بھارت پلیٹ فارم سے استفادہ کرتے ہوئے رضاکارانہ خدمات کے مواقع، انٹرنشپ، ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات، انٹرپرینیورشپ سپورٹ، کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (سی ایس آر) پروگراموں اور دیگر نوجوان مرکوز اقدامات تک رسائی کو قومی سطح پر وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس تقریب میں ملک کی ممتاز صنعتی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے، جن میں سی آئی آئی،ایف سی سی آئی ، اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم، این اے ایس ایس سی او ایم، پی ایچ ڈی سی سی آئی،سی آر ای ڈی اے آئی، انڈین بینکس ایسوسی ایشن، آئی پی اے، این ایچ آر ڈی این، ڈبلیو ٹی سی ممبئی، اے آئی اے آئی، ایس ایچ آر ایم، انڈیا ایس ایم ای فورم، کیٹ (سی اے آئی ٹی) اور اسکوپ (ایس سی او پی ای) شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نمایاں سی ایس آر تنظیمیں اور فاؤنڈیشن بھی شریک ہوں گی، جن میں ایس بی آئی فاؤنڈیشن، ریلائنس فاؤنڈیشن، پے ٹی ایم فاؤنڈیشن، ایچ سی ایل فاؤنڈیشن، بسلری فاؤنڈیشن اور پراتھم شامل ہیں۔ یہ تمام ادارے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مکالمے اور تعاون کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔
کانکلیو میں ایم وائی ایکو نظام کا مجموعی جائزہ پیش کیا جائے گا، جبکہ صنعتی انجمنیں اپنی موجودہ اور مجوزہ نوجوانوں سے متعلق اقدامات پر پریزنٹیشن دیں گی۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی (سی ایس آر)، رضاکارانہ خدمات، انٹرن شپ اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے ماڈل پر غور و خوض کیا جائے گا۔ اس کے بعد سیکرٹری، محکمہ امورِ نوجوانان کی صدارت میں ایک کھلا اسٹیک ہولڈر ڈسکشن بھی منعقد ہوگا۔یہ بات چیت صنعت کی قیادت میں کیے جانے والے اقدامات کو قومی نوجوان ترقیاتی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے پائیدار ادارہ جاتی شراکت داری کی بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
متوقع نتائج میں بڑی صنعتی انجمنوں اور ان کی رکن تنظیموں کو ایم وائی بھارت پلیٹ فارم پر شامل کرنا، نوجوانوں پر مبنی سی ایس آر اقدامات کے لیے رابطہ کاری کو مضبوط بنانا، صنعتی اداروں کے ساتھ نامزد (نوڈل) شراکت داری قائم کرنا، اور ایم وائی بھارت کو نوجوانوں کے مواقع اور مشترکہ سرگرمیوں کے لیے قومی ذخیرۂ معلومات کے طور پر مستحکم کرنا شامل ہے۔اپنے وسیع فیلڈ اکائیوں، ادارہ جاتی نیٹ ورک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے ایم وائی بھارت کا مقصد ایک ایسا متحدہ نظام تشکیل دینا ہے جو لاکھوں بھارتی نوجوانوں کو قومی تعمیر کے بامعنی مواقع سے جوڑ سکے۔
یہ ایک روزہ کانکلیو معزز وزراء کے افتتاحی کلمات اور کلیدی خطابات سے شروع ہوگا، جس کے بعد موضوعاتی پریزنٹیشن، اسٹیک ہولڈر مشاورت اور نیٹ ورکنگ سیشن منعقد ہوں گے، اور آخر میں نوجوانوں کے امور کے محکمے اور صنعتی شراکت داروں کے درمیان پائیدار تعاون کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے گا، جس کا مقصد وکست بھارت @2047 کے وژن کو آگے بڑھانا ہوگا۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔ ت ع)
U.No. 9471
(रिलीज़ आईडी: 2280474)
आगंतुक पटल : 8