کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت نے ایم ایم ڈی آر کول بلاکس کے لیے بیمہ ضمانت بانڈز کی قبولیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا

प्रविष्टि तिथि: 02 JUL 2026 2:44PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے کوئلے کے بلاک مختص کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ مالی پائیداری فراہم کرنے اور کوئلے کے شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم اصلاح متعارف کرائی ہے ۔ کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ (ترمیم) رولز ، 2026 کے ذریعے وزارت نے مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ ، 1957 کے تحت مختص کوئلہ بلاکس کے لیے پرفارمنس بینک گارنٹیوں (پی بی جی) کی جگہ انشورنس سیوریٹی بانڈز (آئی ایس بی) کے استعمال کو  متعارف کرایا ہے۔

ترمیم شدہ فریم ورک کوئلہ بلاک الاٹیز کو اپنی کارکردگی کی سیکیورٹی کی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پرفارمنس بینک گارنٹی یا انشورنس سَیورٹی بانڈ میں سے کسی ایک کے انتخاب کی اجازت دیتا ہے۔ یہ سہولت موجودہ مختص کانوں  تک بھی بڑھا دی گئی ہے، جس کے تحت وہ مقررہ شرائط کے مطابق پہلے سے فراہم کردہ پرفارمنس بینک گارنٹی کو انشورنس سَیورٹی بانڈ سے تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس اقدام سے روایتی بینک گارنٹی کے انتظامات سے جڑے مالی بوجھ میں کمی آنے کی توقع ہے اور کوئلہ بلاک الاٹیز کو اپنی سرمایہ کاری زیادہ مؤثر طریقے سے کان کی ترقی اور آپریشنل سرگرمیوں میں استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے مالیاتی آلات تک رسائی بہتر ہوگی جبکہ مناسب کارکردگی کی سیکیورٹی کے نظام کے ذریعے حکومت کے مفادات بھی مکمل طور پر محفوظ رہیں گے۔

کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ (ترمیم) رولز ، 2026 کو گزٹ آف انڈیا میں 22 جون 2026 کو G.S.R 508 (E) کے ذریعے شائع کیا گیا ہے اور اسے ویب لنک https://egazette.gov.in/(S(lymuax4zcvs2ntquyuz4zhzb))/ViewPDF.aspx پر دیکھا جا سکتا ہے ۔

انشورنس سَیورٹی بانڈز کی سہولت ابتدائی طور پر ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت الاٹ کیے گئے کوئلہ بلاکس کے لیے متعارف کرائی جائے گی۔ وزارت اس شق کو کوئلہ کانوں (خصوصی دفعات) ایکٹ 2015 کے تحت الاٹ کیے گئے کوئلہ بلاکس تک توسیع دینے کے لیے بھی کارروائی کرے گی۔

یہ اقدام وزارتِ کوئلہ کی اس مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے جو ریگولیٹری اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی، کوئلہ بلاکس کو بروقت فعال بنانے اور ملک میں کمرشل کوئلہ کان کنی کے لیے ایک زیادہ شفاف، مؤثر اور سرمایہ کار دوست نظام کے قیام پر مرکوز ہے۔

*********

(ش ح۔ت ف۔م ذ)

U.R .9456


(रिलीज़ आईडी: 2280310) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu