اسٹیل کی وزارت
میکون نے 535 کروڑ روپے سے زیادہ کی کل مالیت کے ساتھ منی رتنا زمرہ -1 کا درجہ حاصل کیا
وزارت فولاد نے میکون لمیٹڈ کو منی رتنا زمرہ -1 کا درجہ عطا کیا
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 12:54PM by PIB Delhi
وزارتِ فولاد نے شیڈول ’اے‘ کے تحت مرکزی سرکاری شعبے کے ادارے (سی پی ایس ای) میکون لمیٹڈ کو منی رتنا زمرہ -1 کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔میکون نے حالیہ برسوں میں مالیاتی شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔کمپنی نے گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران مسلسل منافع درج کیا، جس میں مالی سال24-2023(نظرِ ثانی شدہ) میں قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) 77.62 کروڑ روپے، مالی سال 25-2024 (نظرِ ثانی شدہ) میں 32.08 کروڑ روپے، جبکہ مالی سال 26-2025 میں 104.53 کروڑ روپے کاشامل ہے۔ اس کے علاوہ 31 مارچ 2026 تک کمپنی کی مثبت خالص مالیت 535.42 کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جس کے ساتھ اس نے محکمۂ سرکاری ادارہ جات (ڈی پی ای) کے ذریعے منی رتنا زمرہ-1 کے درجے کے لیے مقررہ تمام اہلیت کے معیار پورے کر لیے۔
منی رتنا زمرہ -1 کا درجہ حاصل ہونے کے بعد میکون لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مالیاتی اور انتظامی معاملات میں زیادہ خودمختاری حاصل ہوئی ہے۔ اختیارات میں اس اضافے سے کمپنی سرمایہ کاری، جدید کاری، ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اور کاروباری توسیع کے منصوبوں کو زیادہ استحکام دے گی اور تیزی سے آگے بڑھا سکے گی، جس سے مستقبل میں اس کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔
سال1959 میں قائم شدہ میکون لمیٹیڈ کا رانچی میں ہیڈکوارٹر واقع ہے ،جو ہندوستان کی ممتاز انجینئرنگ، مشاورتی خدمات، پروجیکٹ مینجمنٹ اور کنٹریکٹنگ کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ کمپنی نے ملک کے فولاد کے شعبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اپنے کاروبار کو کان کنی، بنیادی ڈھانچے، بجلی، تیل و گیس سمیت معیشت کے دیگر اہم شعبوں تک وسعت دی ہے۔
حکومت کا یہ فیصلہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں کو زیادہ خودمختاری اور انتظامی استحکام فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یہ اقدام سرکاری اداروں کو مزید مضبوط، مؤثر اور مسابقتی بنانے کے وسیع تر مقصد سے ہم آہنگ ہے اور ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مزید مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔
***
(ش ح ۔ م ش ۔ م ذ)
U.No: 9396
(रिलीज़ आईडी: 2280011)
आगंतुक पटल : 6