وزارت دفاع
لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے فوجی عملے کے نائب سربراہ کا عہدہ سنبھالا
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 2:41PM by PIB Delhi
لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین ، اے وی ایس ایم ، ایس ایم نے آج فوجی عملے کے نائب سربراہ (وی سی او اے ایس) کاعہدہ سنبھالا ۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے فارغ التحصیل لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین کو جون 1988 میں مہار رجمنٹ میں کمیشن دیا گیا تھا ۔ تقریباً چار دہائیوں کی ممتاز خدمات کے دوران انہوں نے کام کاج کے متنوع ماحول میں کمانڈ اور عملے کی مختلف تقرریوں پر اپنی خدمات انجام دی ۔
انہوں نے نیم صحرا ئی علاقوں میں ایک انفنٹری بٹالین کے ساتھ ساتھ جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن ، اسٹرائیک کور میں ایک انفنٹری بریگیڈ، ایک انسداد بغاوت فورس اور شمالی کمان میں ایک پیوٹ کور کی کمان سنبھالی ہے ۔ ان کے آپریشنل تجربے میں آپریشن پون میں شرکت ، ایتھوپیا میں اقوام متحدہ کے مشن کے ساتھ ملٹری آبزرور کے طور پر خدمات انجام دینا اور لائن آف کنٹرول اور شمال مشرق میں اونچائی والے علاقوں اور انسداد شورش کی کارروائیوں میں متعددتقرریاں شامل ہیں ۔ جنرل آفیسر نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن میں ایک سیکٹر کی کمان بھی سنبھالی ۔
لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پر انہوں نے شمالی کمان میں ایک کور کی کمان سنبھالی ۔ بعد میں انہوں نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ میں چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں ، جہاں انہوں نے صلاحیت سازی ، فورس کی تنظیم نو اور مجموعی آپریشنل تیاریوں میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ آرمی کمانڈر کے طور پر ترقی پر انہوں نے جنوبی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طور پر خدمات انجام دیں ۔
لیفٹیننٹ جنرل جین نے مختلف فارمیشنوں اور ہیڈ کوارٹرز میں کلیدی عملے اور آپریشنل تقرریوں پر کام کیا ہے ۔ ان کی ذمہ داریوں نے انہیں روایتی کارروائیوں ، انسداد شورش ، اونچائی والے علاقوں ، اقوام متحدہ کے مشنوں اور متنوع خطوں میں فوج کی تیاریوں سے گہری واقفیت فراہم کی ہے ۔
ایک ممتاز افسر کے طورپر انہوں نے آرمی وار کالج میں ہائر کمانڈ کورس اور کینیا میں نیشنل ڈیفنس کورس میں شرکت کی ہے ۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں اتی وششٹ سیوا میڈل اور سینا میڈل سے نوازاجاچکا ہے ۔
***
ش ح ۔م ع۔اش ق
U. No. 9402
(रिलीज़ आईडी: 2279931)
आगंतुक पटल : 9