وزارت دفاع
ایئر مارشل تیجندر سنگھ نے سی آئی ایس سی کا عہدہ سنبھالا
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 1:34PM by PIB Delhi
ایئر مارشل تیجندر سنگھ نے یکم جولائی 2026 کو چیئرمین چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے مربوط دفاعی عملے کےسربراہ (سی آئی ایس سی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ایئر مارشل تیجندر سنگھ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں13 جون 1987 کو بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے شعبے میں کمیشن دیا گیا تھا۔وہ زمرہ‘اے’ کے مستند فلائنگ انسٹرکٹر ہیں اور انہیں4,500 گھنٹے سے زیادہ کی پروازوں کا تجربہ حاصل ہے۔ اپنے شاندار فوجی کیریئر کے دوران وہ ایک فائٹر اسکواڈرن، ایک ریڈار اسٹیشن اور ایک ممتاز فائٹر ایئر بیس کی کمان سنبھال چکے ہیں، جبکہ جموں و کشمیر میں ایئر آفیسر کمانڈنگ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اپنی موجودہ تقرری سے پہلے ، ایئر مارشل ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف (اے او سی-ان-سی)جنوب مغربی ایئر کمانڈ تھے ۔ ان کی مختلف اسٹاف تقرریوں میں کمانڈ ہیڈکوارٹر میں آپریشنل اسٹاف ، ایئر ہیڈکوارٹر میں ایئر کموڈور (پرسنل آفیسرز-1) ، ڈپٹی اسسٹنٹ چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ، ہیڈکوارٹر آئی ڈی ایس میں فنانشل (پلاننگ) ، ایئر کموڈور (ایرو اسپیس سیفٹی) اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنز (کارروائی) ایئر ہیڈکوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنز(حکمت عملی)، سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ، ایسٹرن ایئر کمانڈ ، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف اور اے او سی-ان-سی ، ٹریننگ کمانڈ شامل ہیں ۔
ایئر مارشل تیجندر سنگھ کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں2007 میں وایو سینا میڈل ، 2022 میں اتی وششٹ سیوا میڈل اور 2026 میں پرم وششٹ سیوا میڈل سے نوازا جاچکا ہے ۔
جیسے ہی انہوں نے اپنی نئی تقرری سنبھالی ، ایئر مارشل نے نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کی خدمت میں سب سے بڑی قربانی دینے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہیں باضابطہ طور پر تینوں افواج کی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا ۔
***
ش ح ۔م ع۔اش ق
U. No. 9393
(रिलीज़ आईडी: 2279875)
आगंतुक पटल : 12