کامرس اور صنعت کی وزارتہ
یونان میں یو پی آئی سروس کا آغاز، وزیر تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل یورو بینک میں اس افتتاحی تقریب کے گواہ بنے
عالمی سطح پر یو پی آئی کی قبولیت اور تیزی سے اپنایا جانا وزیر اعظم مودی کے ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے وژن پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے: جناب پیو ش گوئل
مرکزی وزیرِ تجارت کایونان کا دورہ ہندوستان۔یونان کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر مرکوز ہے
प्रविष्टि तिथि:
30 JUN 2026 10:20PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل آج ایتھنز میں یورو بینک کے ہیڈ کوارٹر میں یورو بینک اور این آئی پی ایل کی اس شراکت داری کےبراہ راست مظاہرے کے گواہ بنے جس کے تحت یو پی آئی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ بینک کے سی ای او جناب فوکیون کاراویاس اور فیئرفیکس ڈیجیٹل سروسز کے سی ای او جناب سنجے تگنیت بھی موجود تھے۔ یہ کامیابی ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام (ایکوسسٹم) کی عالمی توسیع میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔
جناب گوئل دوطرفہ اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے اور تجارتی شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے سینئر کاروباری رہنماؤں اور حکام کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے یونان کے دورے پر ہیں۔
جناب پیوش گوئل نے کہا کہ یہ شروعات ہندوستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام (ایکوسسٹم) کی عالمی توسیع میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونان میں یو پی آئی سروس شروع ہونے سے اب اہل صارفین فوری، محفوظ اور آسان طریقے سے رقم منتقل کر سکتے ہیں اور اس پر آنے والی لاگت روایتی طریقوں کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر یو پی آئی کی بڑھتی ہوئی قبولیت، معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن پر اعتماد کا ثبوت ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی پر مبنی ایسے حل تیار کرنا ہے جو سرحدوں سے بالاتر ہوں اور باہمی ترقی و خوشحالی کے لیے شراکت داری کو مزید گہرا کریں۔
جناب گوئل کے اس دورے کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ جاری رہا، جو اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان اور یونان کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس دورے کا آغاز ایتھنز کے ’ہوٹل گرانڈے بریٹان‘میں یورو بینک کی قیادت کے ساتھ ایک میٹنگ سے ہوا۔ اس گفتگو کا محور مالیاتی تعاون کو بڑھانا اور سرمایہ کاری و ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
ہندوستانی وفد نے ’ایتھنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘میں منعقدہ’بھارت-یونان بزنس کونسل میٹنگ اور بزنس فورم‘ میں شرکت کی۔ اس دوران مختلف شعبوں پر مبنی تین گول میز کانفرنسیں منعقد کی گئیں، جن میں انفراسٹرکچر (توانائی، بندرگاہیں، لاجسٹکس، جہاز سازی، گودام، تجارت، ہیرے اور جواہرات)،ڈیجیٹل اختراع (انوویشن) اور دفاع،غذائی مصنوعات کی تیاری اور زراعت شامل تھے۔
ان گول میز کانفرنسوں میں ہندوستان اور یونان کے نامور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، جو مختلف شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کے لیے دونوں جانب کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔ ان نشستوں کی بدولت دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں کو تعمیری گفتگو کرنے، مشترکہ مقاصد کی نشاندہی کرنے اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے کا موقع ملا۔ ان نشستوں کا اختتام وزیر تجارت جناب پیوش گوئل کے خطاب پر ہوا۔جس میں انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور جدت پسندی پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ وژن پر روشنی ڈالی۔
دن بھر کی ان سرگرمیوں کا اختتام ’بھارت-یونان بزنس سمٹ‘ (بزنس کانفرنس) پر ہوا۔ جس میں ہندوستان اور یونان کے وزراء کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے سینئر کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس سمٹ نے تجارت، سرمایہ کاری اور جدت پر مبنی ترقی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔
آخر میں ’ایتھنز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘(اے سی سی آئی) میں ایک نیٹ ورکنگ ریسپشن (ضیافت) کا اہتمام کیا گیا۔ جس نے دونوں ممالک کے مابین غیر رسمی بات چیت اور ادارہ جاتی و ذاتی تعلقات کو مضبوط بنانے کا بہترین موقع فراہم کیا۔
دورے کے پہلے دن کی یہ مصروفیات ہندوستان اور یونان کے تعلقات میں موجود بہترین تال میل کی عکاسی کرتی ہیں اور ایک مضبوط و مستقبل خیز اقتصادی شراکت داری کی تعمیر کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کو واضح کرتی ہیں۔
****
ش ح۔ م ح۔ ج
UNO- 9379
(रिलीज़ आईडी: 2279685)
आगंतुक पटल : 9