صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزارتِ صحت 29 جون کو وگیان بھون، نئی دہلی میں مرکزی کونسل برائے صحت و خاندانی بہبود کے 16ویں اجلاس کا انعقاد کرے گی


مرکزی وزیرِ صحت جناب جے پی نڈا مرکزی کونسل برائے صحت و خاندانی بہبود کے 16ویں اجلاس کی صدارت کریں گے

اجلاس میں قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) اور ترجیحات، خوراک و ادویات سے متعلق اصلاحات اور معاون صحت خدمات پر غور و خوض کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 27 JUN 2026 11:20AM by PIB Delhi

مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے 29 جون 2026 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں مرکزی کونسل برائے صحت و خاندانی بہبود (سی سی ایچ ایف ڈبلیو) کے 16ویں اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا، جس کی صدارت صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا کریں گے۔ اس اجلاس میں مرکزی وزرائے مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود، محترمہ انوپریہ پٹیل اور جناب پرتاپ راؤ جادھو بھی شرکت کریں گے۔

اس اجلاس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت و خاندانی بہبود، ارکانِ پارلیمان، مرکزی و ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران، غیر سرکاری اراکین اور ممتاز ماہرین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق اہم پالیسی ترجیحات پر غور و خوض کیا جائے گا اور مرکز و ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

اس سال کے اجلاس کے موضوعاتی سیشن ’’قومی صحت مشن (این ایچ ایم) — پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) اور ترجیحات‘‘، ’’خوراک و ادویات سے متعلق اصلاحات‘‘ اور ’’معاون صحت خدمات‘‘ پر مرکوز ہوں گے۔ ان مباحث کا مقصد جاری اقدامات کا جائزہ لینا، بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کرنا، ابھرتے ہوئے چیلنجوں کی نشاندہی کرنا اور ملک بھر میں صحت کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ایک مربوط لائحۂ عمل مرتب کرنا ہے۔

بھارت کے آئین کے آئین کی دفعہ 263 کے تحت قائم مرکزی کونسل برائے صحت و خاندانی بہبود، وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کا اعلیٰ ترین مشاورتی ادارہ ہے۔ یہ کونسل طبی اور عوامی صحت کے شعبوں سے متعلق پالیسیوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیتی ہے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اشتراک سے ان پر مؤثر عمل درآمد کے لیے سفارشات پیش کرتی ہے۔

یہ اجلاس صحت کے شعبے میں اشتراکی وفاقیت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم ادارہ جاتی نظام کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مرکز اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان قومی اہمیت کے حامل امور پر تعمیری مکالمے اور پالیسی مشاورت کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے عوامی صحت کے پروگراموں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں بہتر ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001714L.jpg

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9234


(रिलीज़ आईडी: 2278359) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , English , हिन्दी , Gujarati , Tamil