وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی فضائیہ کو مقامی ایئر بورن ارلی وارننگ اور کنٹرول سسٹم ’نیترا‘ کی فائنل آپریشنل کلیئرنس مل گئی

प्रविष्टि तिथि: 25 JUN 2026 6:08PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقیاتی ادارہ (ڈی آر ڈی او) نے مقامی ’نیترا‘ ایئر بورن ارلی وارننگ اور کنٹرول (AEW&C) سسٹم کے فائنل آپریشنل کلیئرنس (FOC) کا سرٹیفکیٹ بھارتی فضائیہ (IAF) کو سونپ کر ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ یہ سسٹم فضائی نگرانی، صورت حال سے آگاہی اور جنگی انتظام کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے فضائیہ، ڈی آر ڈی او اور متعلقہ صنعتوں کے قریبی تعاون سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ جدید ایرو اسپیس اور دفاعی ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کی جانب بھارت کے سفر میں ایک تاریخی کام یابی کی نمائندگی کرتا ہے۔ ابتدائی آپریشنل کلیئرنس (آءی او سی) 2017 میں دی گئی تھی۔

یہ تقریب 25 جون 2026 کو بنگلورو، کرناٹک میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف ایئر مارشل اوادھیش کمار بھارتی کے زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔ سابق چیف آف دی ائیر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھادوریا (ریٹائرڈ)، سابق ڈٰ آر ڈی او چیئرمین ڈاکٹر ایس کرسٹوفر، فضائیہ کے حاضر اور ریٹائرڈ سینئر افسران، آؤٹ سٹینڈنگ سائنٹسٹ اور ڈائریکٹر سینٹر فار ایئر بورن سسٹم (سی اے بی ایس) محترمہ پی سنتیہ، آؤٹ سٹینڈنگ سائنٹسٹ اور چیف ایگزیکٹیو (ایئر ورتھینیس) جناب اے پی وی ایس پرساد، سائنٹسٹ ’G‘ اور ہیڈ نیترا FOC جناب اے ایس کمارن، ڈی آر ڈی او کے دیگر سینئر اہلکاران اور صنعتی شراکت داروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں، ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف نے مقامی نیترا AEW&C کی ایف او سی کو سراہا۔ انھوں نے آپریشن سندور اور بالا کوٹ حملوں کے دوران سسٹم کے آپریشنل استعمال اور قابلِ بھروسا ہونے کے بارے میں بات کی۔ انھوں نے مقامی ٹیکنالوجیز کی اہمیت کو دہرایا جو خدمات کو تبدیلیاں کر کے بدلتے ہوئے جنگی منظرنامے کے مطابق سسٹم کو ڈھالنے کی لچک فراہم کرتی ہیں۔ انھوں نے ڈی آر ڈی او، فضائیہ اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کی ستائش کی جس نے پروگرام کی کام یابی کو متعین کیا۔

ڈسٹنگوئشڈ سائنٹسٹ اور ڈائریکٹر جنرل آف ایروناٹکس کلر آف ڈی آر ڈی او ڈاکٹر کے راجالکشمی مینن نے نیترا کے کام یاب سفر کو بیان کیا۔ انھوں نے درپیش چیلنجز اور لیے گئے فیصلوں کو اجاگر کیا جنھوں نے پروگرام کے مقاصد کو حاصل کرنے اور فضائیہ کو آپریشنل طور پر قابلِ عمل سسٹم فراہم کرنے میں مدد دی۔ انھوں نے سسٹم انجینئرنگ کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ یہ فلائٹ ٹیسٹ کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں کس طرح مددگار ثابت ہوئی۔

ڈسٹنگوئشڈ سائنٹسٹ اور ڈائریکٹر جنرل آف الیکٹرانکس کلر آف ڈی آر ڈی او ڈاکٹر بی کے داس نے کہا کہ اسٹیک ہولڈروں کے درمیان ہم آہنگی اس پروگرام کی کام یابی کا سنگِ بنیاد رہی ہے۔ انھوں نے نیترا AEW&C کو خود انحصاری اور ’وِکست بھارت‘ کے حصول کی ایک متعین شہادت قرار دیا۔

اہم معاونین کی پہچان

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، نیترا AEW&C سسٹم کی کام یاب تکمیل اور آپریشنلائزیشن میں اہم کردار ادا کرنے والے اداروں اور یونٹوں کو خصوصی سراہا گیا اور اعزازات سے نوازا گیا۔ تمام اسٹیک ہولڈروں کے تعاون کو سسٹم کو تصور سے آپریشنل حقیقت میں تبدیل کرنے میں اہم قرار دیا گیا۔

مقامی صلاحیت کی ترقی میں سنگِ میل

نیترا AEW&C سسٹم کی آپریشنل سروس میں کام یاب شمولیت ڈی آر ڈی او کے مقامی بنانے، جدت طرازی اور دفاعی خدمات کی صلاحیت میں اضافے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ پروگرام آپریشنل صارفین، سائنسی ایجنسیوں اور ڈفینس پروڈکشنی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ایک روشن مثال ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 9196


(रिलीज़ आईडी: 2277978) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil , Telugu