وزارت دفاع
انڈین نیوی کے مشرقی بیڑے کے جہاز’ادے گیری‘ اور ’کاوارتی‘ہو چی منہ سٹی، ویتنام سے روانہ
प्रविष्टि तिथि:
24 JUN 2026 5:35PM by PIB Delhi
ایڈمرل آلوک آنند، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ(ایف او سی ای ایف) کی قیادت میں، انڈین نیوی کے بحری جہاز ’ادے گیری‘ اور ’کاوارتی‘ جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں مزید تعیناتی کے لیے بندرگاہ کے دورے کی تکمیل پر 24 جون 2026 کو ہو چی منہ سٹی، ویتنام سے روانہ ہو گئے۔
فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ(ایف او سی ای ایف) نے ہو چی منہ سٹی پیپلز کمیٹی اور ویتنام پیپلز نیوی کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کی اور بحری تعاون، پیشہ ورانہ شراکت داری اور خطے کی بحری سلامتی پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ اس دورے کے دوران صدر ہو چی منہ کے مجسمے پر گل دائرہ نذر کرنے کی تقریب بھی شامل تھی، جہاں ایف او سی ای ایف نے آئی این ایس ادے گیری اور آئی این ایس کاوارتی کے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ اس دور اندیش رہنما کی لازوال میراث کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بندرگاہ کے اس دورے کے حصے کے طور پر، انڈین نیوی اور ویتنام پیپلز نیوی کے اہلکاروں نے متعدد پیشہ ورانہ بات چیت اور دو طرفہ مشقوں میں حصہ لیا، جس نے دونوں بحریہ کو آپریشنل تجربات کے تبادلے اور بحری سلامتی و محفوظ سمندروں کے تئیں اپنے مشترکہ عزم کو مزید تقویت دینے کا موقع فراہم کیا۔ یوگا کے 12ویں بین الاقوامی دن کی مناسبت سے آئی این ایس کاوارتی پر ایک مشترکہ یوگا سیشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اس دورے کے دوران، ویتنام پیپلز نیوی کے نمائندوں، سفارتی برادری کے ارکان اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ ویتنام میں متعین بھارت کے سفیر کی آئی این ایس ادے گیری پر میزبانی کی گئی۔
بھارت اور ویتنام ایک ایسے ’بہتر جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ (ان ہانسڈ کامپریہینسو اسٹریٹجک پارٹنرشپ) کے رشتے میں بندھے ہیں جس کی بنیاد باہمی اعتماد، یکساں مفادات اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان قریبی روابط پر استوار ہے۔ بندرگاہ کا یہ دورہ حکومتِ ہند کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ اور ’مہاساگر‘خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ جہت پیش رفت کے تصور کی توثیق کرتا ہے، جو خطے کے دوست ممالک کے ساتھ مثبت بحری روابط اور تعاون کے تئیں بھارت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
(2)TSED.jpeg)
(2)O5PR.jpeg)
(2)1S9K.jpeg)
(1)IC7Q.jpeg)
***
ش ح۔م م ۔ ع د
U-No. 9139
(रिलीज़ आईडी: 2277504)
आगंतुक पटल : 9