PIB Backgrounder
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی یوم یوگا-2026


سالانہ تقریب سے روزمرہ صحت و تندرستی تک

प्रविष्टि तिथि: 20 JUN 2026 12:32PM by PIB Delhi

سن 2015 میں پہلی بار منائے جانے کے بعد سے بین الاقوامی یوم یوگا (آئی ڈی وائی) اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ ایک سالانہ تقریب سے ترقی کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی عوامی شمولیت پر مبنی صحت و تندرستی کی تحریکوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ یہ یوگا کی مشترکہ مشق کے ذریعے مختلف ممالک، ثقافتوں اور برادریوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کو یکجا کرتا ہے۔ 2026 کا ایڈیشن جس کا موضوع ‘صحت مند  عمر کے لیے یوگا’ (स्वस्थ आयु के लिए योग) ہے، قومی سطح پر وسیع شرکت، اختراعی اقدامات اور سال بھر جاری سرگرمیوں کے ذریعے اس سفر کو آگے بڑھاتا ہے، جبکہ احتیاطی صحت کی دیکھ بھال اور فعال طرززندگی کو فروغ دیتا ہے۔

 ہندوستان  کی عالمی صحت و تندرستی کی تحریک

 ہندوستان  اور یوگا کا رشتہ ہزاروں برس پر محیط ہے۔ بھارت کی قدیم روایات میں جڑیں رکھنے والا یوگا ایک روحانی اور فلسفیانہ مشق سے ارتقا پاتے ہوئے جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت و تندرستی کے لیے ایک عالمی تحریک بن چکا ہے۔

اس کی عالمگیر مقبولیت اور فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے 2014 میں 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگا قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے 69ویں اجلاس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کی 175 رکن ممالک نے حمایت کی۔ اس کا پہلا عالمی انعقاد 21 جون 2015 کو ہوا۔ 2016 میں یوگا کو یونیسکو کی انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں بھی شامل کیا گیا۔

یہ تاریخی اعتراف عالمی صحت و تندرستی کے فروغ میں بھارت کے کردار کا اعتراف تھا۔ اس نے یوگا کے سفر کو ایک نئے مرحلہ میں داخل کیا اور اسے مختلف براعظموں میں منائی جانے والی ایک عالمی تقریب میں تبدیل کر دیا۔

تب سے بین الاقوامی یوم یوگا کے انعقاد نے اقوام کے درمیان ایک پُل کے طور پر یوگا کے کردار کو مزید مضبوط کیا ہے، جو صحت، ہم آہنگی اور پائیدار طرززندگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یوگا کی تاریخ : ایک تہذیبی ورثہ

یوگا دنیا کی قدیم ترین علمی روایات میں سے ایک ہے، جس کی جڑیں وادیٔ سندھ-سرسوتی تہذیب (تقریباً 2700 قبل مسیح) تک پہنچتی ہیں۔ لفظ‘یوگا’ سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے، جس کے معنی‘جوڑنا’ یا‘اتحاد قائم کرنا’ ہیں، اور یہ جسم اور شعور کے باہمی اتصال کی علامت ہے۔یوگا سے متعلق حوالہ جات ویدوں، اپنشدوں، بدھ اور جین روایات، نیز مہابھارت اور رامائن میں بھی ملتے ہیں۔مہارشی پتنجلی نے ‘یوگا سوتروں’ کے ذریعے یوگا کی روایت کو منظم اور مدون کیا، جس سے اس کے فلسفیانہ اور عملی ڈھانچے کی بنیاد رکھی گئی۔ صدیوں کے دوران متعدد رشیوں، سنتوں اور یوگا کے ماہرین نے اس علم کو محفوظ رکھا اور اس میں مزید وسعت پیدا کی، جس کے نتیجے میں یہ دنیا بھر میں پھیل گیا۔

 

اگرچہ بین الاقوامی یومِ یوگا پورے بھارت میں ہزاروں تقریبات کے ذریعے منایا جاتا ہے، تاہم ہر سال اس کا مرکزی قومی جشن ملک کے کسی مختلف شہر میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سفر کا آغاز 2015 میں نئی دہلی کے راج پتھ سے ہوا تھا، اور اس کے بعد یہ تقریب چنڈی گڑھ، لکھنؤ، دہرادون، رانچی، میسور، جبل پور، سری نگر اور وشاکھاپٹنم جیسے شہروں میں منعقد کی جا چکی ہے۔

کامن یوگا پروٹوکول (سی وائے پی): بین الاقوامی یوم یوگا کی بنیاد

بین الاقوامی یوم یوگا کو حقیقی معنوں میں ایک ہم آہنگ عالمی تقریب بنانے کے لیے ایک مشترکہ اور آسان طری کار کی ضرورت تھی۔ اسی مقصد کے تحت 2015 میں وزارت آیوش نے بھارت کے ممتاز یوگا گروؤں اور اداروں سے مشاورت کے بعدکامن یوگا پروٹوکول (سی وائےپی) تیار کیا۔

کامن یوگا پروٹوکول 45 منٹ پر مشتمل یوگا مشق کا ایک معیاری خاکہ ہے جو دنیا بھر میں بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات کا بنیادی پروگرام ہے۔ اس کے ذریعہ مختلف ممالک اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک مشترکہ یوگا تجربے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یہ پروٹوکول جسم کو نرم اور لچکدار بنانے والی ابتدائی مشقوں، یوگ آسنوں، کپل بھاتی، پرانایام، مراقبہ اور آرام بخش تکنیکوں کو ایک سادہ اور منظم معمول میں یکجا کرتا ہے، جسے مختلف عمر کے اور مختلف پس منظر رکھنے والے افراد آسانی سے اپنا سکتے ہیں۔2026 کے ایڈیشن میں اداروں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ ضرورت اور موزونیت کے مطابق اضافی 15 منٹ کی یوگی مشقیں، جیسےپرانایام، یوگا نیدرا، دھیان (مراقبہ) اور ست سنگ بھی شامل کر سکتے ہیں۔

 گیارہویں  ایڈیشنز کے دوران بین الاقوامی یوم یوگا ایک عالمی تقریب سے ترقی کرتے ہوئے احتیاطی صحت کی دیکھ بھال، صحت مند طرزِ زندگی اور باطنی توازن کے لیے عوامی تحریک بن چکا ہے۔ آج یہ دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے۔

بین الاقوامی یومِ یوگا 2026: اس سال کیا ہو رہا ہے؟

بین الاقوامی یوم یوگا کا 12واں ایڈیشن 21 جون 2026 کو منایا جا رہا ہے، جس کی مرکزی قومی تقریب کولکاتا میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس سال کا موضوع ‘صحت مند عمر کے لیے یوگا’ (स्वस्थ आयु के लिए योग) ہے، جو زندگی کے تمام مراحل میں صحت مند اور فعال طرزِ زندگی پر بڑھتی ہوئی عالمی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔

دنیا بھر میں آبادی کے عمر رسیدہ ہونے، غیر متعدی بیماریوں اور طرزِ زندگی سے متعلق صحت کے مسائل میں اضافے کے پیشِ نظر توجہ صرف عمر میں اضافہ کرنے سے ہٹ کر صحت مند زندگی کے دورانیہ، معیارِ زندگی اور مجموعی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے پر مرکوز ہو رہی ہے۔

یوگا کے ذریعے صحت مند  عمرکی بنیادوں کو مضبوط بنانا

صحت مند  عمر کو اب بڑھتی ہوئی حد تک اس صلاحیت کے طور پر سمجھا جاتا ہے کہ انسان پوری زندگی کے دوران اپنی جسمانی کارکردگی، نقل و حرکت، ذہنی صحت اور سماجی سرگرمیوں میں شرکت کو برقرار رکھ سکے۔ اس تناظر میں یوگا ایک ہمہ جہت مشق فراہم کرتا ہے جو جسمانی سرگرمی، سانس کی تنظیم اور ذہنی یکسوئی کو یکجا کرتی ہے۔تڑاسن اور تریکوناسن جیسی مشقیں جسمانی ساخت (پوسچر) اور لچک کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہیں اور طویل وقت تک بیٹھے رہنے کے منفی اثرات کو کم کرتی ہیں۔بھوجنگاسن  اور **مکراسَن ریڑھ کی ہڈی کی صحت اور جسمانی سکون کے لیے مفید ہیں، جبکہ انولوم وِلوم اور بھرامری پرانایام جیسی سانس کی مشقیں  نظام  تنفس  کو بہتر اور ذہنی سکون کو فروغ دیتی ہیں۔اسی طرح مراقبہ (میڈیٹیشن) توجہ، ذہنی ارتکاز اور جذباتی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح یوگا بیک وقت صحت مند  عمر کے کئی اہم عوامل کی حمایت کرتا ہے۔

21 جون 2026 کی جانب بڑھتے ہوئے

بین الاقوامی یوم یوگا 2026 کی تیاریاں کافی پہلے ہی ملک گیر کاؤنٹ ڈاؤن تقریبات کے سلسلے کے ذریعے شروع کر دی گئی تھیں۔ 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز 13 مارچ 2026 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں کیا گیا، جس کے ساتھ ہی اس سال کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہوا۔اس کے بعد 75 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن تقریب مہاراشٹر کے لونار میں منعقد ہوئی، جبکہ 50 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن حیدرآباد کے کانہا شانتی ونم میں منعقد کیا گیا۔ ہر تقریب میں ہزاروں افراد نے کامن یوگا پروٹوکول کے تحت یوگا مشقوں میں حصہ لیا اور اجتماعی شرکت کے پیغام کو مزید مضبوط کیا۔بین الاقوامی یوم یوگا 2026 سے قبل ایک اہم سنگ میل بھی حاصل کیا گیا۔ 14 جون کو منعقد ہونے والے خصوصی ملک گیر براہ راست یوگا سیشن میں چار لاکھ سے زائد افراد نے بیک وقت شرکت کی، جس کے نتیجے میں ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم ہوا۔

تقریبات کو بھارت کے ثقافتی اور قدرتی ورثہ کے ساتھ بھی جوڑا گیا ہے۔ کھجوراہو کے تاریخی یادگاروں کے مجموعہ میں منعقد ہونے والی 25 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن تقریب نے یوگا کو تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے دلکش پس منظر کے ساتھ یکجا کیا۔ان تقریبات کے ساتھ ساتھ حکومت نے‘‘100 دن، 100 شہر، 100 تنظیمیں’’ مہم بھی شروع کی جس میں ملک بھر کے اداروں اور برادریوں کو یوگا کو روزمرہ زندگی کا باقاعدہ حصہ بنانے کی ترغیب دی ہے۔

وسیع تر رسائی کے لیے نئے اقدامات

 

یوگا 365: ایک دن کی تقریب سے روزمرہ صحت و تندرستی تک

بین الاقوامی یوم یوگا 2026 صرف ایک روزہ تقریب کے بجائے مسلسل عمل اور تسلسل پر زور دیتا ہے۔یوگا 365 اقدام کے ذریعے حکومت لوگوں کو یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنانے کی ترغیب دے رہی ہے۔عوامی بیداری مہمات، ڈجیٹل رسائی اور مختلف اداروں کی شمولیت سے تقویت پانے والا یہ اقدام یوگا کو ہر عمر کے افراد کے لیے قابل رسائی بنانے اور گھروں، اسکولوں، دفاتر اور مقامی برادریوں میں اس کی مشق کو آسان بنانے کا ہدف رکھتا ہے۔یہ اقدام پہلے سے جاری پروگراموں، جیسےکامن یوگا پروٹوکول (سی وائے پی) ،علاجی یوگا پروگراموں اور وائی-بریک کی تکمیل کرتا ہے۔ وائی-بریک ایک مختصر یوگا ماڈیول ہے جو خاص طور پر کام کی جگہوں پر ملازمین کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے اور انہیں تازہ دم رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی یوم یوگا 2026 کے لیے کئی نئے اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ یوگا کو مختلف طبقات کے لیے زیادہ قابل رسائی اور زیادہ مؤثر بنایا جا سکے۔ ان میں ‘فضائی سفر کے لیے یوگا’ بھی شامل ہے، جو طویل فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا ( ایم ڈی این آئی وائے) کی جانب سے تیار کردہ ایک خصوصی پروٹوکول ہے۔ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ یوگا کو جدید طرززندگی اور روزمرہ ضروریات کے مطابق کس طرح ڈھالا جا سکتا ہے۔ایک اور اہم پیش رفت غیر متعدی بیماریوں اور مخصوص ہدفی گروہوں کے لیے 10 یوگا پروٹوکولز کا اجراء ہے۔ یہ پروٹوکولز ایم ڈی این آئی وائے میں قائم عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے روایتی طب کے اشتراکی مرکز کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں ذیابیطس، بلند فشارخون، برونکئیل دمہ اور ذہنی صحت سے متعلق مسائل جیسی بیماریوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بچوں، نوجوانوں، بزرگ شہریوں، خواتین، حاملہ خواتین اور نشہ چھوڑنے کے عمل سے گزرنے والے افراد کے لیے بھی خصوصی ماڈیولز تیار کیے گئے ہیں۔ ان پروٹوکولز کا مقصد مختلف آبادیاتی گروہوں اور صحت کے مخصوص مسائل کے لیے یوگا کی مشقوں کو زیادہ موزوں اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

شہریوں کی شمولیت کو بھی ‘مائی گوو’ پلیٹ فارم پر مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دیا گیا ہے، جن میں کوئز مقابلے، فوٹوگرافی مقابلے، پوسٹر سازی اور مختصر ویڈیو چیلنجز شامل ہیں۔ یہ سرگرمیاں 21 جون کو منائے جانے والے بین الاقوامی یوم یوگا میں عوام کی وسیع تر شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔

پورے معاشرے کی ایک تحریک

بین الاقوامی یوم یوگا 2026 کی تیاریاں حکومت اور معاشرے کے تمام طبقات کی مشترکہ شمولیت کے وسیع تر نقطۂ نظر کی عکاس ہیں۔ مختلف وزارتوں، ریاستی حکومتوں، تعلیمی اداروں، کارپوریٹ تنظیموں، سول سوسائٹی گروپوں اور مقامی اداروں کو تقریبات میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ یوگا معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچے، بشمول دور دراز اور سہولیات سے محروم علاقوں کے لوگوں کے۔اس سلسلے میں ڈجیٹل پلیٹ فارم بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔یوگا سنگم پورٹل کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر کی تنظیموں اور برادریوں کے لیے رجسٹریشن، تقریبات کے نظم و نسق اور شرکت کو آسان بنایا جا سکے۔

اسی طرح یوگا پارک پورٹل مخصوص یوگا مقامات کی ترقی اور نقشہ سازی میں معاونت فراہم کرتا ہے، تاکہ بین الاقوامی یوم یوگا کے علاوہ بھی مستقل بنیادوں پر یوگا کی مشق کی حوصلہ افزائی ہو۔یہ دونوں پلیٹ فارم عوامی شمولیت کو مضبوط بنانے اور سال بھر یوگا کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے قائم کیے گئے ہیں۔

گزشتہ ایڈیشنز: وسعت، جدت اور شمولیت کی ایک دہائی

عالمی اعتراف سے عوامی شمولیت تک

وبا کے دوران یوگا: مشکل حالات میں صحت و تندرستی

کووِڈ-19 وبا نے اس بات کا امتحان لیا کہ عوامی سطح کی بڑی تحریکیں تنہائی اور سماجی فاصلے کے دور میں کس طرح اپنا رابطہ برقرار رکھ سکتی ہیں۔ بین الاقوامی یوم یوگا نے ڈجیٹل شرکت، ورچوئل تقریبات اور گھروں میں یوگا کی مشق کے ذریعے خود کو ان حالات کے مطابق ڈھال لیا، جس کے نتیجے میں عوامی اجتماعات پر پابندیوں کے باوجود اس سلسلے کا تسلسل برقرار رہا۔‘گھر میں یوگا، خاندان کے ساتھ یوگا’ (2020) اور‘صحت و تندرستی کے لیے یوگا’ (2021) جیسے موضوعات اس دور کی ضروریات کی عکاسی کرتے تھے۔ ان موضوعات نے عالمی صحت کے بحران کے دوران جسمانی فٹنس، ذہنی صحت اور جذباتی استحکام کو برقرار رکھنے میں یوگا کے کردار کو اجاگر کیا۔اس دور نے ثابت کیا کہ یوگا بدلتے ہوئے حالات میں خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر زمانے میں اپنی افادیت اور اہمیت برقرار رکھتا ہے۔

پہلا بین الاقوامی یوم یوگا 21 جون 2015 کو منایا گیا، جس نے بھارت کی قیادت میں ایک نئی عالمی صحت و تندرستی کی تحریک کا آغاز کیا۔ نئی دہلی کے راج پتھ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں 84 ممالک کے نمائندوں سمیت 35,985 افراد نے کامن یوگا پروٹوکول کے اجتماعی مظاہرے میں حصہ لیا۔

افتتاحی تقریب نے دو شعبوں میں گنیز ورلڈ ریکارڈزقائم کیے۔ ایک ہی مقام پر منعقد ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا یوگا  لیسن  اور یوگا سبق میں شریک مختلف قومیتوں کی سب سے بڑی تعداد انہی ریکارڈز میں شامل تھی۔یہ تقریبات صرف نئی دہلی تک محدود نہیں رہیں بلکہ بھارت بھر اور دنیا کے متعدد ممالک میں بھی یوگا سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اس غیر معمولی عالمی حمایت کا مظہر تھا جو بین الاقوامی یوم یوگا کے اعلان کے وقت سامنے آئی تھی۔

پہلے ایڈیشن نے آئندہ برسوں کے لیے ایک نمونہ قائم کیا، جس میں عوامی سطح پر وسیع شرکت، عالمی رسائی اور صحت و فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ عزم کو یکجا کیا گیا۔

بھارت بھر میں توسیع

جوں جوں اس عالمی دن کا دائرہ وسیع ہوتا گیا، قومی سطح کی مرکزی تقریبات ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے لگیں۔ چنڈی گڑھ، لکھنؤ، دہرادون، رانچی، میسور، جبل پور، سری نگر اور وشاکھاپٹنم جیسے میزبان شہروں نے یوگا کو مختلف خطوں اور برادریوں کے مزید قریب پہنچایا۔ہر ایڈیشن نے مقامی ثقافتی خصوصیات کی عکاسی کرتے ہوئے یوگا کی عالمگیر کشش اور اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔اس جغرافیائی توسیع نے عوامی شرکت کو بھی مضبوط بنایا۔ اسکولوں، جامعات، مسلح افواج، صحت کے اداروں، دفاتر، مقامی انتظامی اداروں اور سماجی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر ان تقریبات میں حصہ لینا شروع کیا۔

یوگا اب صرف ایک روایتی مشق کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا تھا، بلکہ اسے ایک مشترکہ عوامی تحریک کے طور پر اپنایا جا رہا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007OLUR.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008IYV0.png

دہائی کا سنگ میل: بین الاقوامی یوم یوگا 2025

2025 میں بین الاقوامی یوم یوگا کے 11ویں ایڈیشن نے اس عالمی تقریب کے ایک دہائی مکمل ہونے کی علامت پیش کی۔‘ایک زمین، ایک صحت کے لیے یوگا ’ کے موضوع کے تحت منائے گئے اس ایڈیشن نے انسانی، سماجی اور سیاروی فلاح و بہبود کے باہمی تعلق کو اجاگر کیا۔اس اہم سنگ میل کی یاد میں حکومت نے دس خصوصی اور نمایاں پروگرام متعارف کرائے، جن کا دائرہ کار پائیداری، شمولیت، نوجوانوں کی شرکت، صحت کے نظام میں یوگا کے انضمام اور بین الاقوامی تعاون جیسے شعبوں تک پھیلا ہوا تھا۔ان اقدامات نے بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات کو مزید گہرائی، وسعت اور مؤثر عوامی رسائی فراہم کی۔

اس تحریک کی پختگی اور وسعت کا اندازہ شرکت کے غیر معمولی پیمانے سے لگایا جا سکتا ہے۔ ملک بھر میں13 لاکھ سے زائد یوگا تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں 26 کروڑ سے زیادہ افرادنے حصہ لیا۔وشاکھاپٹنم میں منعقدہ مرکزی تقریب میں3 لاکھ سے زائد شرکاءنے شرکت کی اور دو گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کیے گئے —  پہلا، دنیا کے سب سے بڑے یوگا سبق (یوگا لیسن) اور دوسرا بیک وقت سوریہ نمسکار کے سب سے بڑے اجتماعی مظاہرے کے لیے۔ بین الاقوامی یوم یوگا 2025 کے ایڈیشن نے یہ واضح کر دیا کہ یہ دن محض ایک سالانہ تقریب نہیں رہا، بلکہ صحت، تندرستی اور فلاح و بہبود کے لیے ایک ملک گیر عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

نیا بھر میں بین الاقوامی یومِ یوگا

گزشتہ ایک دہائی کے دوران بین الاقوامی یوم یوگا ایک حقیقی عالمی تقریب بن چکا ہے، جو صحت اور فلاح و بہبود کے مشترکہ پیغام کے ذریعے مختلف براعظموں کے لوگوں کو یکجا کرتا ہے۔ ہر سال دنیا بھر کے نمایاں مقامات، عوامی مقامات، تعلیمی اداروں اور ثقافتی مراکز میں یوگا سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔2024 میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر، نیویارک میں بھی یوم یوگا کی تقریبات منعقد ہوئیں، جس سے عالمی سطح پر یوگا کی مسلسل مقبولیت اور اہمیت کی توثیق ہوئی۔جاپان میں یوگا کے شوقین افراد بارش کے باوجود تاریخی تسوکیجی ہونگان جی مندر میں جمع ہوئے، جبکہ جنوبی افریقہ میں تقریباً 8 ہزار شرکاء نے جوہانسبرگ کےوانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں اجتماعی یوگا سیشن میں حصہ لیا۔برازیل میں تقریبات اٹائیپو بیناسیونال سینٹرل ویو پوائنٹ پر منعقد ہوئیں، جبکہ سعودی عرب میں ریاض کےپرنس فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں کامن یوگا پروٹوکول کا سیشن منعقد کیا گیا، جس کی قیادت ایک سعودی خاتون انسٹرکٹر نے کی۔یوم یوگا عمان، مصر، بنگلہ دیش، بھوٹان، سری لنکا، ارجنٹائنا اور کروشیا سمیت متعدد ممالک میں بھی منایا گیا۔

بین الاقوامی یوم یوگا 2025 کی دہائی مکمل ہونے کی تقریبات کے دوران اس عالمی رسائی میں مزید وسعت آئی۔ مختلف ممالک میں بھارتی سفارت خانوں اور ثقافتی مراکز نے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا، جبکہ بین الاقوامی تعاون بھی اس سال کی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ رہا۔

 

اس سال انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے تعاون سے دنیا بھر میں موجود210 سے زائد  انڈین مشنز تقریباً2,500 مقامات پر بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔

کامن یوگا پروٹوکول نے اس مشترکہ عالمی تجربے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ پروٹوکول اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں -عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی میں دستیاب ہے، جس کے باعث مختلف ممالک کے شرکاء یوگا کی ایک مشترکہ ترتیب پر مبنی مشقوں اور آسنوں پر عمل کر سکتے ہیں۔اس طرح کامن یوگا پروٹوکول دنیا بھر کے لوگوں کو ایک مشترکہ صحت مند اور متوازن طرززندگی کے پیغام کے تحت یکجا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ایک دن سے 365 دن تک: یوگا کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنا

بین الاقوامی یوم یوگا کے 12ویں ایڈیشن میں داخل ہونے کے ساتھ ہی توجہ بتدریج صرف تقریبات کے انعقاد سے ہٹ کر تسلسل اور مستقل مزاجی پر مرکوز ہو رہی ہے۔ اب اس تحریک کی کامیابی کا پیمانہ صرف 21 جون کو ہونے والی شرکت کی تعداد نہیں، بلکہ یہ ہے کہ یہ سال بھر لوگوں کو باقاعدگی سے یوگا اپنانے کی کتنی ترغیب دیتی ہے۔یہ تبدیلی یوگا 365جیسے اقدامات، کامن یوگا پروٹوکول کی توسیع، کمیونٹی کی سطح پر پروگراموں اور اسکولوں، دفاتر اور عوامی اداروں میں یوگا کے بڑھتے ہوئے انضمام میں واضح طور پر نظر آتی ہے۔‘صحت مند  عمر کے لیے یوگا’ (स्वस्थ आयु के लिए योग) کا موضوع بھی اسی پیغام کو مضبوط بناتا ہے۔

بین الاقوامی یوم یوگا 2026 کا بنیادی پیغام واضح ہے: یوگا کو صرف ایک چٹائی، کسی مخصوص مقام یا کیلنڈر کے ایک دن تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ خواہ اسے گھر میں چند منٹ کے لیے کیا جائے، کسی کمیونٹی پارک میں، دفتر میں یا کلاس روم میں، اس کے حقیقی فوائد مستقل مزاجی اور باقاعدہ مشق سے حاصل ہوتے ہیں۔بین الاقوامی یوم یوگا کی حقیقی میراث کا اندازہ صرف 21 جون کی شرکت سے نہیں لگایا جائے گا، بلکہ اس بات سے لگایا جائے گا کہ لوگ آنے والے دنوں، مہینوں اور برسوں میں یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا کتنا مستقل حصہ بناتے ہیں۔

حوالہ جات

Press Information Bureau

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2272997&reg=3&lang=1

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2265716&reg=3&lang=1

https://www.pib.gov.in/PressReleaseDetail.aspx?PRID=2116869&reg=48&lang=2

https://archive.pib.gov.in/yogaday2018/backge.htm

https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=151900&ModuleId=3&reg=48&lang=2

https://www.pib.gov.in/FeaturesDeatils.aspx?id=154688&NoteId=154688&ModuleId=2&reg=48&lang=2

Ministry of AYUSH

https://yoga.ayush.gov.in/uploads/assets/cyp/CYP_Book_English_2026.pdf

https://yoga.ayush.gov.in/uploads/assets/IDY/IDY-Handbook-English-2026.pdf

https://yoga.ayush.gov.in/uploads/assets/IDY/IDY_2025_Report.pdf

https://yoga.ayush.gov.in/pm-gallery?type=image

https://yoga.ayush.gov.in/uploads/assets/IDY/IDY%202024%20Report.pdf

https://yoga.ayush.gov.in/CYP/un-languages

Others

https://www.un.org/en/observances/yoga-day

https://www.presidentofindia.gov.in/photo-gallery?field_field_select_year_target_id=319&page=13

Click here to see pdf

********

ش ح- ظ الف- م ش

UR-9117


(रिलीज़ आईडी: 2277347) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Malayalam