نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم وائے بھارت ملک بھر میں ‘وندے ماترم کیمپ’ کا انعقاد کرے گا تاکہ قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے


یہ رہائشی کیمپ نوجوانوں کو  ہندوستان  کی آئینی اور جمہوری روایات کے بارے میں اپنی سمجھ بوجھ کو گہرا کرنے کے مواقع فراہم کریں گے

پہلا کیمپ 24 سے 30 جون- 2026 تک کولکاتہ میں منعقد ہوگا

प्रविष्टि तिथि: 23 JUN 2026 4:17PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور کا محکمہ، وزارت امورنوجوانان و کھیل، حکومتِ ہندایم وائے بھارت  کے ذریعے ملک بھر میں وندے ماترم کیمپوں کا انعقاد کرے گا۔ اس سلسلہ کا پہلا کیمپ24 سے 30 جون- 2026 تک مغربی بنگال کی راجدھانی  کولکاتہ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جوبنکم چندر چٹرجی کی یومِ پیدائش کے موقع سے ہم آہنگ ہے۔ یہ نوجوانوں کی متحرک سازی کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد قومی یکجہتی، آئینی اقدار اور نوجوان قیادت کو مضبوط بنانا ہے۔

سات روزہ رہائشی کیمپوں کے طور پر تصور کیے گئے اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو  ہندوستان  کی آئینی اور جمہوری روایات کے بارے میں اپنی سمجھ بوجھ کو گہرا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، جبکہ ثقافتی اعتماد اور شہری ذمہ داری کے فروغ کو بھی یقینی بنانا ہے۔ یہ کیمپ ‘وکست بھارت @2047’ کے ویژن سے ہم آہنگ ہیں اور ان کا مقصد باشعور، ذمہ دار اور قوم دوست نوجوان قیادت کی ایک نئی نسل تیار کرنا ہے۔

وندے ماترم کیمپ ‘وندے ماترم’ کی روح سے متاثر ہیں، جو مادر وطن کے احترام اور ایسی جذباتی یکجہتی کی علامت ہے جو علاقائی، لسانی اور سماجی حدود سے بالاتر ہو۔ یہ پروگرام نوجوانوں کے موجودہ مسائل سے نمٹنے کے لیے شہری شمولیت، قیادت کی صلاحیتوں کی ترقی، ڈجیٹل خواندگی، سماجی ذمہ داری اور کمیونٹی کے ساتھ وابستگی کو فروغ دیتا ہے۔

اس اقدام کے تحت منتخب اضلاع میں20 کیمپ منعقد کیے جائیں گے، جن میں سے ہر ایک میں15 سے 29 سال عمر کے150 نوجوان شرکاء شامل ہوں گے۔ ہر کیمپ میں چھ ریاستوں سے نوجوان شریک ہوں گے، شمال مشرقی خطے کی لازمی نمائندگی ہوگی، جبکہ کم از کم 50 فیصد شرکت خواتین اور سماجی طور پر پسماندہ طبقات کی ہوگی۔ ان کیمپوں کے ذریعے تقریباً3,000 نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا اور ان میں آئینی اقدار، ثقافتی تبادلہ، قیادت کی تربیت اور اہم سرکاری اسکیموں جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

ہفتہ بھر جاری رہنے والے ان کیمپوں میں ‘وندے ماترم’ کی تاریخی اہمیت اور تحریک آزادی میں اس کے کردار، آئین اور شہری فرائض، زبان، کھانوں اور کھیلوں کے ذریعے ثقافتی تبادلہ، تاریخی مقامات کے دورے،‘نیشن فرسٹ’ مکالمے اور فی البدیہہ تقاریر، قیادت اور کمیونٹی متحرک سازی سے متعلق ورکشاپس اور حکومت کے اہم فلاحی و ترقیاتی اقدامات پر مباحثہ شامل ہوں گے۔

وندے ماترم کیمپ وزارت کے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہندوستان  کے نوجوانوں کی توانائی، نظریاتی وابستگی اور تخلیقی صلاحیتوں کو قومی یکجہتی، آئینی اقدار اور قوم کی تعمیر کے مقاصد کے فروغ کے لیے بروئے کار لایا جائے۔

 

********

ش ح- ظ الف- ش ب ن

UR-9090


(रिलीज़ आईडी: 2277121) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Marathi , Tamil , Telugu , Malayalam