امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی سی پی اے نے مصنوعات  کے گمراہ کن ”100 فیصد“ کے دعوے  پر اسٹوریا فوڈ اور میسرز بیکٹرس پر ایک- ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا


کمپنیوں کو پیکیجنگ، ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے  گمراہ کن دعوے کے اشتہارات کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت

سی سی پی اے نے  کہا کہ ”100 فیصد“ کا اظہار  مطلق عددی دعویٰ ہے اور اس سے کسی پروڈکٹ کی اصل ساخت کی درست عکاسی ہونی چاہیے

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 3:39PM by PIB Delhi

سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے چیف کمشنر محترمہ ندھی کھرے اور کمشنر مسٹر انوپم مشر ا کی سربراہی   میں میسرز اسٹوریا فوڈز اینڈ بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ اور میسرز بیکٹرس فوڈ اسپیشلٹیز لمیٹڈ (انگلش اوون) پر اپنی خوردنی مصنوعات کے سلسلے میں ”100 فیصد“ کے دعوے کا استعمال کرنے کی وجہ سے ان کے گمراہ کن اشتہارات اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں  کے لیے  ایک- ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی پیکیجنگ، ویب سائٹس اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے متنازعہ دعوے  کے اشتہارات اور اظہار کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ یہ کارروائی کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 اور گائیڈ لائنز فار پریوینشن آف مسلیڈنگ ایڈورٹائزمنٹس اینڈ اینڈورسمینٹس فار مسلیڈنگ ایڈورٹائزمنٹس 2022 کے تحت کی گئی ہے۔

سی سی پی اے نے کہا ہے کہ؛

قطعی" 100 فیصد“ ایک درست اور مطلق عددی اظہار ہوتا ہے اور اسے عام طور پر، اندازے  یا مارکیٹنگ کے نعرے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ایسا کوئی بھی دعویٰ مصنوعات کی اصل ساخت کے بالکل مطابق ہونا چاہیے۔

 

اتھارٹی نے واضح  کیا کہ کسی قانونی تعریف کی عدم موجودگی میں جو کہ کسی مشروط تشریح کی اجازت دیتی ہو، اس اصطلاح کو عام صارف کے ذریعے اس کے عام  اور لغوی معنی میں ہی سمجھا جانا چاہیے۔

میسرز اسٹوریا فوڈز اینڈ بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف کارروائی

سی سی پی اے نے درج ذیل مصنوعات سے متعلق اشتہارات کا ازخود نوٹس لیا؛

  • اسٹوریا 100 فیصد ٹینڈر کوکونٹ واٹر (ناریل کا پانی)
  • اسٹوریا 100 فیصد جوس – انار
  • اسٹوریا 100 فیصد جوس – مکسڈ فروٹ
  • اسٹوریا 100 فیصد جوس – آم
  • اسٹوریا 100 فیصد جوس – امرود -مرچ

 

ان مصنوعات کی تشہیر اس کے ذریعے کی گئی تھی؛ ان مصنوعات کی بیشتر تشہیر اسٹوریا کی آفیشل ویب سائٹ (shop.storiafoods.com)، پروڈکٹ پیکیجنگ، اور ایمیزون، فلپ کارٹ، بگ باسکٹ، بلنک اٹ، جیو مارٹ اور زیپٹو سمیت تھرڈ پارٹی ای- کامرس پلیٹ فارم  پر کی گئی تھی۔

”100 فیصد ٹینڈر کوکونٹ واٹر“ میں  پائے جانے والے حقائق

 

اسٹوریا نے اپنی مصنوعات  کی تشہیر اس طرح کی؛

  • ”100 فیصد ٹینڈر کوکونٹ واٹر
  • ”100 فیصد نیچرل ٹینڈر کوکونٹ واٹر

 

تاہم، ان کے مرکبات کی تفصیل سے معلوم ہوا کہ؛

 

پانی اور کوکونٹ واٹر کنسنٹریٹ (9.6 فیصد)،  (100 فیصد کوکونٹ واٹر کے  مساوی)   (دوبارہ تیار کردہ)۔

 

سی سی پی اے کے مشاہدات

  • ایک عام صارف ”100 فیصد ٹینڈر کوکونٹ واٹر“ کا مطلب یہ سمجھے گا کہ یہ پروڈکٹ مکمل طور پر قدرتی ناریل کے پانی پر مشتمل ہے۔
  • یہ پروڈکٹ دراصل پانی کے ساتھ ناریل کے پانی کے کنسنٹریٹ کو ملا کر  دوبارہ  بنائی گئی تھی۔
  • لفظ ”(دوبارہ تیار کردہ)“ صرف اجزاء کے پینل کے اندر باریک حروف میں لکھا ہوا تھا اور اسے بنیادی دعوے کے ساتھ نمایاں طور پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
  • اس پروڈکٹ میں کلاس II  پریزرویٹو آئی این ایس 202 بھی شامل تھا، جس کی وجہ سے اس کے ساتھ درج  ”100 فیصد قدرتی“ کا دعویٰ برقرار رہنے کے قابل نہیں رہا۔

 

نمبر شمار

مصنوعات

لیبل پر  دعویٰ

اصل مرکب  (اہم اجزاء)

  1.  

سٹوریا 100فیصد جوس - انار

100 فیصد جوس

پانی + انار کا جوس 4 فیصد + سیب کا جوس 10 فیصد

  1.  

سٹوریا 100فیصد جوس – مکسڈ فروٹ

100 فیصد جوس

پانی + مخلوط پھلوں کا جوس 10فیصد + سیب کا 10فیصد + آم کا گودا 4فیصد

  1.  

سٹوریا 100فیصد جوس - آم

100 فیصد جوس

پانی + آم کا گودا 16فیصد + سیب کا جوس 12.5 فیصد

  1.  

سٹوریا 100فیصد جوس – امرو-د مرچ

100 فیصد جوس

پانی + امرود کا گودا 15فیصد + سیب کا جوس 12.5 فیصد + مرچ اور کالی مرچ

 

 

دفعات کی خلاف ورزی – اسٹوریا

نمبرشمار

دفعہ

خلاف ورزی کی نوعیت

  1.  

سیکشن 2(9)، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019

صارفین کے حقیقی معیار، مقدار اور ساخت کے بارے میں آگاہی کے حق کی خلاف ورزی

  1.  

سیکشن 2(28)، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019

گمراہ کن اشتہار – ساخت کی غلط وضاحت؛ فطرت، مادہ اور معیار کے بارے میں غلط ضمانت؛ جان بوجھ کر دوبارہ تیاری  کی نوعیت کو چھپانا۔

  1.  

سیکشن 2(47)، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019

غیر منصفانہ تجارتی مشق – معیاری، کوالٹی  اور مصنوعات کی ساخت کے بارے میں غلط نمائندگی

 

 

میسرز   بیکٹرس  فوڈ اسپیشلٹیز لمیٹڈ (انگلش اوون) کے خلاف کارروائی

زیرِ غور اشتہارات

سی سی پی اے نے مندرجہ ذیل  وسائل کے ذریعے شائع کیے گئے دعووں کا جائزہ لیا؛

  • ہندوستان ٹائمز (دہلی ایڈیشن) مورخہ 13.09.2024
  • آفیشل ویب سائٹ
  • یوٹیوب
  • انسٹاگرام
  • لنکڈ ان
  • مصنوعات کی پیکیجنگ

 

اشتہارات میں اس طرح کے دعوے شامل تھے؛

  • ”100 فیصد آٹا بریڈ
  • ”100 فیصد ہول وہیٹ بریڈ“ (گندم کی روٹی)
  • ہماری مزیدار 100 فیصد آٹا کی روٹی  پورے خاندان کی پسندیدہ ہے
  • ”100 فیصد ہول وہیٹ آٹے کے ساتھ قدرتی طور پر ہول گرین سے بھرپور
  • ”100 فیصد غذائیت کا ذائقہ
  • اپنے دنوں کو 100 فیصد سے بھریں
  • ”100 فیصد صحت بخش خوشی کا ذائقہ
  • ”100 فیصد اچھائی کا ذائقہ

 

ان دعووں پر مشتمل ویڈیو کو مؤرخہ  23.04.2026 تک مجموعی طور پر 50 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا تھا۔

”100 فیصد آٹا“ اور ”100 فیصد ہول وہیٹ“ کے دعووں  میں  پائے جانے والے حقائق

 

کارروائی کے دوران، کمپنی نے تسلیم کیا کہ ان کی بریڈ مصنوعات میں 87 فیصد ہول وہیٹ آٹا شامل تھا۔

 

سی سی پی اے کے مشاہدات

  • ایسی پروڈکٹ جس میں صرف 87 فیصد ہول وہیٹ آٹا شامل ہو، اسے ”100 فیصد آٹا بریڈ“ یا ”100 فیصد ہول وہیٹ بریڈ“ کے طور پر مشتہر نہیں کیا جا سکتا ہے۔
  • لفظ ”100 فیصد“ ایک بالکل درست عددی کوالیفائر ہے اور اس میں کسی بھی قسم کے اندازے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی ہے۔

 

”100 فیصد آٹا“ اور ”صفر میدہ“ کے گمراہ کن اثرات

اتھارٹی نے مزید کہا کہ مندرجہ ذیل دعویں کا بیک  وقت استعمال؛

  • ”100 فیصد ہول وہیٹ بریڈ“، اور
  • صفر  میدہ

 

ان کا بیک وقت استعمال ایسا مجموعی تاثر پیدا کرتا ہے کہ یہ بریڈ مکمل طور پر ہول وہیٹ آٹے سے بنی ہے اور اس میں کوئی دوسرا عنصر شامل نہیں ہے۔ کمپنی نے خود سماعت کے دوران تسلیم کیا کہ یہ دوہرا اظہار ”فطری طور پر ضرورت سے زیادہ“ معلوم ہوتا ہے۔ سی سی پی اے نے یہ فیصلہ سنایا کہ ان مشترکہ دعووں سے  پروڈکٹ کی ساخت کے حوالے سے ایک جھوٹا اور گمراہ کن تاثر پیدا کیا گیا ہے۔

 

نیک نیت کوئی دفاع نہیں

 

میسرز بیکٹرس نے دلیل دی کہ ”100 فیصد آٹا“ کی اصطلاح کا مقصد صرف یہ بتانا تھا کہ پروڈکٹ میں استعمال ہونے والا اناج کا واحد ذریعہ گندم کا آٹا تھا۔

سی سی پی اے نے اس دلیل کو مسترد کرتے ہوئے یہ فیصلہ دیا کہ؛

  • اشتہارات کا جائزہ ایک عام اور سمجھدار صارف کے نقطہ نظر سے لیا جانا چاہیے۔
  • اشتہار دہندگان کی طرف سے پیش کی جانے والی تکنیکی یا مابعد کی تشریحات صارفین پر پڑنے والے تاثر کو ختم نہیں کر سکتی ہیں۔
  • اگر کوئی پیشکش صارفین کو گمراہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تو اشتہار دینے والے کی نیت غیر متعلقہ ہو جاتی ہے۔

 

خلاف ورزی کی  دفعات – بیکٹرس

 

نمبرشمار

دفعہ

خلاف ورزی کی نوعیت

  1.  

سیکشن 2(28)، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019

گمراہ کن اشتہار - مصنوعات کی ساخت کی غلط وضاحت؛ مصنوعات کی نوعیت، مادہ اور مقدار کے بارے میں غلط ضمانت

  1.  

سیکشن 2(47)، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019

غیر منصفانہ تجارتی مشق - غلط نمائندگی کہ سامان ایک خاص معیار، کوالٹی، مقدار یا ساخت کا ہے

 

 

غذائی مصنوعات کے اشتہارات میں گمراہ کن ”100 فیصد“ کے دعووں کے خلاف سی سی پی اے کی مسلسل کارروائی

سی سی پی اے نے مزید  کہا  کہ ساخت، معیار، تغذیہ یا صحت کے فوائد سے متعلق تمام دعوے درج ذیل خصوصیات کے حامل ہونے  چاہئیں؛

  • سچے ہوں،
  • قابل تصدیق ہوں، اور
  • دھوکہ دہی سے پاک ہوں۔

 

اتھارٹی نے واضح کیا کہ تجارتی فائدے کے لیے استعمال کیے جانے والے مبالغہ آمیز یا قطعی دعووں کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو کہ  درست معلومات اور باخبر انتخاب کے صارفین کے حق پر سمجھوتہ کرتے ہوں۔ سی سی پی اے اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھے گا جہاں بھی صارفین کو مصنوعات کی نوعیت، معیار یا ساخت کے حوالے سے گمراہ کیا جائے گا۔

 

متعلقہ حتمی احکامات یہاں دستیاب ہیں؛ccpa.doca.gov.in/ccpa-orders.

******

ش ح ۔ م ش ع۔ ج

uno-8995


(रिलीज़ आईडी: 2276346) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Tamil