ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے نیشنل زولوجیکل پارک میں بین الاقوامی یومِ یوگا 2026 منایا
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 4:48PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے آج نیشنل زولوجیکل پارک (این زیڈ پی)، نئی دہلی میں ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘ کے تھیم کے تحت بین الاقوامی یومِ یوگا 2026 منایا۔ وزارت کے سکریٹری، شری تنمے کمار کی قیادت میں وزارت کے تقریباً 200 افسران نے ایک اجتماعی یوگا سیشن میں شرکت کی۔ سینئر افسران نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت اپنی ماؤں کے نام پر مقامی اور دوکے طورپر استعمال ہونے والے پودوں کی اقسام بھی لگائیں۔
ان تقریبات میں مجموعی صحت، ہم آہنگی اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیاں شامل تھیں۔ شرکاء کے لیے ”سمگر سواستھیہ اور سدبھاؤ“ (مجموعی صحت اور ہم آہنگی) کے تھیم پر ایک پوسٹر بنانے کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ مورارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) کی اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر اندو نے مقابلوں کا جائزہ لیا اور یوگا کے صحت سے متعلق فوائد پر ایک لکچر دیا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین شرکاء کو انعامات دیے گئے، جبکہ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت تمام شرکاء میں پودے تقسیم کیے گئے۔
اس پروگرام میں یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک ڈوڈل سرگرمی اور ایک انٹرایکٹو کوئز مقابلہ بھی شامل تھا۔ آنے والے مہمانوں نے مشن لائف کا عہد لیا، جس میں ماحول کے تئیں ذمہ دارانہ اور پائیدار طرزِ زندگی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دن کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، نیشنل زولوجیکل پارک میں صبح 6:30 بجے سے صبح 9:30 بجے تک ’سنڈے برڈ واک‘ کا انعقاد کیا گیا۔ رجسٹرڈ شرکاء نے ماہرین کی زیرِ نگرانی کی جانے والی اس واک کے دوران پرندوں کی 39 اقسام کو دیکھا، جس کے بعد ایک ماہرانہ گفتگو کا انعقاد بھی کیا گیا۔
ان تقریبات نے تمام عمر کے لوگوں میں ’صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا‘ کا پیغام آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ تندرستی، ماحولیاتی بیداری اور پائیدار طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل زولوجیکل پارک کے عزم کی عکاسی کی۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ف ا۔ن م۔
U-9002
(रिलीज़ आईडी: 2276321)
आगंतुक पटल : 7