دیہی ترقیات کی وزارت
کرتویہ بھون میں جوش و خروش کے ساتھ بین الاقوامی یوگا دن 2026 منایا گیا
ڈی او ایل آر نے صحت مند بڑھاپےاور بہبود کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی یوگا دن 2026 کا مشاہدہ کیا
شواجی اسٹیڈیم میں جوش و خروش کے ساتھ بین الاقوامی یوگا دن 2026 منایا گیا
प्रविष्टि तिथि:
21 JUN 2026 12:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی میں کرتاویہ بھون-03 میں ”صحت مند بڑھاپےکے لیے یوگا“ کے موضوع کے تحت بین الاقوامی یوگا دن (آئی ڈی وائی) 2026 کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تقریب وزارتِ داخلہ، محکمہ اراضی وسائل اور دیہی ترقی کی وزارت کے تحت محکمہ دیہی ترقی، محکمہ عملہ اور تربیت، وزارتِ خارجہ، اور حکومتِ ہند کے چیف سائنٹفک ایڈوائزر کے دفتر کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

اس موقع پر موجود افراد میں جناب نریندر بھوشن، سکریٹری، محکمہ اراضی وسائل؛ جناب پی۔ نرہاری، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ اراضی وسائل؛ اور جناب پی۔ عبدالکریم، اقتصادی مشیر، محکمہ اراضی وسائل، دیگر سینئر افسران کے ساتھ شامل تھے۔

اس پروگرام میں صحت مند طرز زندگی اور مجموعی بہبود کو فروغ دینے میں یوگا کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس تقریب کے دوران، یوگا اساتذہ نے شرکا کو مختلف یوگا آسنوں کے ذریعے رہ نمائی دی اور ان کی مشق کا مظاہرہ کیا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ یوگا جسمانی تندرستی، ذہنی بہبود، تناؤ کے انتظام اور مجموعی پیداواری صلاحیت میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

چوں کہ باقاعدہ یوگا کی مشق متوازن اور صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دیتی ہے، شرکا کو یوگا کو طرز زندگی کے طور پر اپنانے اور ایک صحت مند اور لچک دار معاشرے کی تعمیر کی طرف تعاون کرنے کی ترغیب دی گئی۔ مختلف محکموں کے افسران اور عملہ نے بڑی تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کی۔

دیہی ترقی کی وزارت کے تحت محکمہ اراضی وسائل، حکومتِ ہند نے آج شواجی اسٹیڈیم میں ”صحت مند بڑھاپےکے لیے یوگا“ کے موضوع پر مبنی بین الاقوامی یوگا دن 2026 کو بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
اس پروگرام کی قیادت جناب نتن کھاڈے، جوائنٹ سکریٹری (واٹر شیڈ مینجمنٹ)، محکمہ اراضی وسائل نے کی۔ محکمہ کے سینئر افسران اور ملازمین اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

***
(ش ح - ع ا)
U.No. 8980
(रिलीज़ आईडी: 2276270)
आगंतुक पटल : 7